Tag Archives: نیوز کانفرنس ‏

کشمیری بہن ‏ بلاول بھٹو اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز پاکستان پارٹی ‏پاکستان پیپلزپارٹی ‏ چیئرمین ‏ بلاول بھٹو زرداری ‏ نیوز کانفرنس ‏ عملی اقدامات

کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت کیلئے عمل کرن...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱:۲۹ شام ۱:۲۹ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری  بہن بھائیوں کی حمایت کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے ، چاہتے ہیں ہر شہری کے انسانی اور معاشی حقوق محفوظ رہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سب کو کشمیریوں کی جدوجہد پر کردار ادا کرنا پڑے گا، مودی کشمیر پر پابندیاں لگا رہا ہے،مودی نے کشمیر پر تاریخی حملہ کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیر اعظم کے غلط فیصلے سے کشمیر کاز کو کبھی نقصان نہیں پہنچانے دیں گے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مسئلہ کشمیر ‏ شاہ محمود قریشی ‏ مظفر آباد ‏ ‏92 نیوز نیوز کانفرنس ‏ عالمی سطح پر‏ متنازعہ ‏ شانہ بشانہ چین کی حمایت ‏

مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے میں کامیابی سے آگ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۳ دن ۱۱:۵۳ دن

مظفر آباد ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مظفر آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے  میں کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں ، عالمی سطح  پر کشمیر کے مسئلے کو متنازعہ  تسلیم کر لیا گیا ہے ،  کشمیریوں کی جدو جہد اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہے ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  پاکستانی کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں ،  کشمیر کا مقدمہ لڑنے کیلئے چین کی حمایت حاصل کی ہے ،  کشمیریوں کی آواز سے کشمیر کے مقدمے کو طاقت ملے گی، مقدمہ سلامتی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سمجھوتہ ایکسپریس شیخ رشید لاہور ‏ ‏ 92 نیوز نیوز کانفرنس وزیر ریلوے سری نگر یروشلم آخری جنگ ‏ ہندوستان ‏ سفاک ہندو ‏ ظالم لوگ ‏ زندہ جلایا ‏ کرپشن کے کیسز ‏

سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۲۸ شام ۲:۲۸ شام

لاہور ( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے  سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر ریلوے نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، کشمیر میں جو بھارت نے کیا شیخ رشید احمد نے کہا کہ سری نگر یروشلم نہیں ہے ،تین سے 6 ماہ کا وقت اور آنے والا سال خطرناک ہو گا ، کشمیر میں مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے ،   جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہو گی ۔ ہندوستان کی حکومت نے مسلمانوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے  ۔ شیخ رشیدوزیر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ن لیگ ‏ عدلیہ ‏ سید صمصام بخاری ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏ وزیر اطلاعات ‏ نیوز کانفرنس ‏ افواج پاکستان ‏ رانا ثنا اللہ ‏ حدیبیہ پیپر ملز

ن لیگ عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر  رہی ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۲ شام ۱۲:۳۲ شام

لاہور ( 92 نیوز ) وزیر اطلاعات پنجاب  سید صمصام بخاری نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے ،  اگر انہوں نے منی ٹریل پیش نہیں کی تو پھر جج صاحب پر کیا دباؤ ہو گا۔ سید صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ یہ افواج پاکستان  کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں، ان کا ایک کارٹل ہے  جس میں سرکاری اور غیر سرکاری لوگ شامل ہیں، رانا ثنا اللہ کے معاملے میں بھی بہت کچھ نکلے گا، حدیبیہ پیپر ملز کیس تمام  کرپشن کیسز کی ماں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شیخ رشید ریلوے حادثات لاہور ‏ ‏92 نیوز اسد عمر میثاق معیشت ‏ نیوز کانفرنس ‏

شیخ رشید نے ریلوے حادثات کا ملبہ میڈیا پر ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱:۳۳ شام ۱:۳۳ شام

لاہور ( 92 نیوز) وزیرریلوے شیخ رشید  نے ریلوے حادثات کاملبہ میڈیا پرڈال دیا،ریل کرایوں میں اضافے کاعندیہ بھی دے دیا،اسد عمرکی تقریر،میثاق معیشت کی حمایت کردی،یہ بھی بتادیا کہ دوافراد کو چھوٹ کے لئے سب کچھ ہورہاہے۔ وزیرریلوے شیخ رشید لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پھرکھل کربولے مگرٹرین حادثات کی رپورٹنگ میں مبالغہ آرائی ہونے کا دعویٰ کردیا ، انہوں نے کہا کہ حیدرآبادحادثہ کی ابتدائی رپورٹ میں انسانی غلطی ظاہرہوئی، 15 روزمیں حادثے سے متعلق سزااورجزاکافیصلہ ہوجائےگا۔ وزیر ریلوے نے کرایوں میں اضافے کاعندیہ بھی دیا،بولےاکانومی کلاس کے کرائے میں سو روپے تک  اضافہ ہوگا ، جوریلوے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عثمان ڈار ‏ خواجہ آصف ‏ وزیراعظم ‏ انکوائری کمیشن ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز نیوز کانفرنس ‏ مریم نواز ‏ معاون خصوصی برائے امور نوجوان ‏

عثمان ڈار کا خواجہ آصف کی کرپشن کا کیس وز...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۹:۳۰ شام ۹:۳۰ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) خواجہ آصف کی مشکلات پھر بڑھنے لگیں، عثمان ڈار نے  لیگی رہنما کی  کرپشن کا کیس وزیراعظم کے انکوائری کمیشن میں پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔  نیوز کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ  ٹھوس شواہد موجود ہیں،خواجہ آصف کی کرپشن اور منی لانڈرنگ بے نقاب کریں گے،سابقہ دور میں وزرا نے اقامہ کی آڑ میں منی لانڈرنگ کی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ سابقہ دور حکومت میں خواجہ آصف کی جانب سے بیرون ملک رقوم منتقلی کے ثبوت مل گئے،  انہوں نے ثبوت وزیر اعظم تحقیقاتی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لندن میں مسلم لیگ ن برطانیہ ‏ شکایات کے انبار ‏ ‏92 نیوز شہباز شریف ‏ اسحاق ڈار ‏ رمضان المبارک

لندن میں مسلم لیگ ن برطانیہ کا اجلاس ، متو...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۰ دن ۱۲:۰۰ دن

لندن ( 92 نیوز) لندن میں مسلم لیگ ن برطانیہ کا اجلاس ہوا جس میں متوالون نے شکایات کے انبار لگادیے ۔ ن لیگی رہنماؤں کا کیا دھرا سامنے آنے لگا، لندن میں مسلم لیگ ن برطانیہ کا اجلاس ہوا ، جس میں لیگی  کارکن قیادت کے خلاف پھٹ پڑے ، شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو کارکنوں کی   کھری کھری سننا پڑ گئیں ۔ اجلاس میں ن لیگ کے مقامی رہنماؤں نے شکوہ کیا کہ اقتدا میں رہنماؤں نے نظر انداز کیا، اب  ضرورت پڑی ہے تو ہماری یاد آگئی ، کئی کارکنوں نے جذباتی تقریر کرتے ہوئے کہا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملک احمد خان ‏ چیئرمین نیب ‏ مریم اورنگزیب اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ مسلم لیگ ن ‏ دوہری پالیسی ‏ تذبذب کا شکار ‏ مریم اور حمزہ ‏ الگ الگ بیانیہ ‏ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال ‏ استعفے کا مطالبہ ‏ مریم اورنگزیب ‏ حمزہ شہباز سپریم جوڈیشل کونسل ‏ ڈبل گیم ‏ لاتعلقی ‏ سپریم کورٹ ‏ شاہدخاقان عباسی ‏ نیوز کانفرنس ‏ مریم نواز ‏ سلمان شہباز ‏ عظمیٰ بخاری

ملک احمد خان کا چیئرمین نیب بارے بیان ان ک...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۶ شام ۱۰:۱۶ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) مسلم لیگ ن کی دوہری پالیسی یا چیئرمین نیب کے معاملے پر پارٹی تذبذب کا شکار ہے،مریم اور حمزہ دھڑوں کا الگ الگ بیانیہ سامنے آگیا،ملک احمد خان نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے استعفے کا مطالبہ کردیا،مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  معاملے پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے،حمزہ شہبازنےکہا چیئرمین نیب کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں جانا چاہئے۔ مسلم لیگ ن کی ڈبل گیم یا الگ الگ بیانیہ،ایک طرف چیئرمین نیب کےمعاملے سے لاتعلقی تو دوسری طرف استعفے اور تحقیقات کے مطالبات کئے جا رہےہیں ۔ ن لیگی رہنما ملک احمد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مہنگائی کیخلاف علماء بھی سراپا احتجاج بن گئے ‏

مہنگائی کیخلاف علماء بھی سراپا احتجاج بن ...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۴ دن ۱۰:۰۴ دن

لاہور ( 92 نیوز)معاشرے کے دیگر طبقات کی طرح مہنگائی کیخلاف علماءبھی پھٹ پڑے ۔  امام مسجدوں کےلئے حکومت سے کم ازکم 25 ہزار روپے تنخواہ مقررکرنے  اور بجٹ میں مطالبات پرغور کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ لاہور پریس کلب میں  نیوز کانفرنس کرتے ہوئے تنظیم اتحاد امت کے رہنماؤں نے لاہور کے امام مسجدوں کے  ساتھ پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ  امام مسجد چوبیس گھنٹوں کے ملازم ہیں ۔ پانچ سالہ قمری کیلنڈر کی تیاری کیلئے کمیٹی تشکیل ان کا کہنا تھا کہ امام مسجدکوکل وقتی ڈیوٹی کے باوجود انتہائی قلیل اُجرت دی جاتی ہے ، امام کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جنوبی پنجاب کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں ، احسن اقبال

جنوبی پنجاب کے نام پر بے وقوف بنانا بند کر...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۲:۵۷ شام ۲:۵۷ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق شاہ محمود قریشی کی نیوز کانفرنس پر ن لیگ نے سخت رد عمل دیا ،  احسن اقبال بولے کہ  شاہ صاحب لوگوں کو جنوبی پنجاب کے نام پر بےوقوف بنانا بند کریں۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ  ہماری جماعت  بہاولپور اور جنوبی صوبوں کے قیام کا بل قومی اسمبلی میں جمع کراچکی ہے،شاہ صاحب اسمبلی کے ریکارڈ کو جھٹلانے کی کوشش نہ کریں۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے عوام سے آپ نے 100 دنوں میں صوبہ بنانے کا وعدہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مرتضیٰ وہاب

سندھ کے ڈاکٹرز کو پنجاب کے ڈاکٹرز کے براب...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۲:۴۶ شام ۲:۴۶ شام

کراچی ( 92 نیوز) مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ  سندھ کے ڈاکٹرز کو پنجاب کے ڈاکٹرز کے برابر تنخواہ و مراعات ملیں گی۔ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا۔ مرتضیٰ وہاب نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارت کا پاکستان کیخلاف شر انگیز پراپیگنڈا ہے ، بھارت کیخلاف بھارتی سازشوں کو بے نقاب کیا جائے ۔ مسئلہ کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی رائے شماری کی قرارداد پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔

تازہ ترین ویڈیوز

‏ آصف زرداری ‏

حکومت کو 7،8 ماہ مہلت دیدی،مزید نہیں دینگے...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۳:۵۰ شام ۳:۵۰ شام

اسلام آباد (92 نیوز) سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ حکومت کو سات آٹھ ماہ کی مہلت دے دی مزید نہیں دیں گے ۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے آصف زرداری ‏ کا کہنا تھا کہ ملک مشکل حالات سے گز ر رہا ہے، ہم نے کوشش کی کہ حکومت چلتی رہے اور انہیں 7،8 ماہ کی مہلت دی مگر مزید نہیں دینگے ۔ آصف زرداری ‏ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ کوئی منگی صاحب ہیں جو سندھ سے لائے گئے اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز