Tag Archives: نیدر لینڈ

نیدر لینڈ ملکہ میکسیما ‏ پاکستان ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز

نیدرز لینڈ کی ملکہ میکسیما تین روزہ دورے ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱:۰۸ شام ۱:۰۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) نیدرز لینڈ کی ملکہ میکسیما 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں، وہ صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گی۔ نیدرز لینڈ کی ملکہ میکسیما 6 رکنی وفد کے ہمراہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں جہاں دفتر خارجہ اور ہالینڈ کے سفارت خانے کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔ ملکہ میکسیما سرکاری اور نجی شعبوں کے شراکت داروں سے بھی بات چیت کریں گی، وہ  مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے اسٹیٹ بینک کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔ ملکہ میکسیما اقوام متحدہ کی خصوصی ترجمان برائے مالیاتی ترقی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیدر لینڈ ، ملکہ ، رواں ماہ ، پاکستان ، 3 روزہ ، دورہ

نیدر لینڈ کی ملکہ رواں ماہ پاکستان کا 3 رو...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱:۵۹ شام ۱:۵۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) برطانوی شاہی جوڑے کے بعد ہالینڈ کی ملکہ بھی پاکستان آنے کو تیار ہیں۔ نیدر لینڈ کی ملکہ رواں ماہ پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گی۔ نیدر لینڈ کی ملکہ میکسما تین روزہ دورے پر پاکستان آئیں گی جہاں وہ صدر، وزیراعظم سمیت ملک کی دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔ ملکہ کا تین روزہ دورہ 25 تا 27 نومبر پر محیط ہو گا جب کہ پاکستانی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز

ملا عمر

ملاعمر 8سال تک افغانستان میں امریکی اڈےکے...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۸ دن ۱۱:۲۸ دن

نیدر لینڈ ( 92 نیوز) نیدر لینڈ  کی صحافی کی کتاب نےملاعمر سے متعلق  امریکی انٹیلی جنس کے دعوؤں پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ ڈچ صحافی کے مطابق طالبان لیڈر ملاعمر 8 سال تک افغانستان میں امریکی فوجی اڈے کے قریب رہائش پذیر رہے ، امریکی انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے تلاشی کے باوجود ملا عمر کے خفیہ کمرے کا سراغ  نہ لگایا جا سکا۔ ڈچ صحافی نے کہا کہ امریکی  ملا عمر کے پاکستان میں چھپے ہونے کے دعوے کرتے رہے لیکن 2001 کےبعد ملا عمر نے پاکستان میں قدم بھی نہیں رکھا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز

نیدر لینڈ ‏

نیدر لینڈ ، عمارت میں سلنڈر دھماکے سے 9اف...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۸:۰۵ دن ۸:۰۵ دن

نیدر لینڈ ( 92 نیوز ) نیدرلینڈ کے شہر  دی ہیگ کی ایک  عمارت میں سلنڈر دھماکا ہوا ۔ جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔ خبرایجنسی کے مطابق دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا ، جبکہ دھماکے کے باعث 3 منزلہ عمارت بھی تباہ ہوگئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے  ملبے تلے پھنسے افراد کو نکال لیا ، حکام کا کہنا تھا کہ ان تمام افراد کو ابتدائی طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے فوری بعد فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیاجبکہ  پولیس کی جانب سے اردگرد کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز