Tag Archives: نوجوان ‏

مقبوضہ کشمیر ، کرفیو ، 67 روز ، بدترین ، انسانی بحران ، جنم

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہش...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۰ شام ۱۱:۵۰ شام

 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ بربریت کی تازہ ترین کارروائی میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈٰیا سروس کے مطابق دونوں کشمیری نوجوانوں کو ضلع پلوامہ کے علاقے اوانتی پورہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔ شہدا کی شناخت عباس احمد بٹ اور اُفید فاروق لون کے نام سے ہوئی  ہے۔ دوسری جانب سرینگر، بارہ مولہ، کلگام، باندی پور، شوپیاں سمیت مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں گزشتہ 12 دنوں سے سفاک بھارتی فوجی، روزانہ کی بنیادوں پراسی قسم کے غیر انسانی آپریشنز کرنے میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ، نواب ٹاؤن ، پولیس ، مبینہ ، تشدد ، 20 سال ، نوجوان ، جاں بحق

لاہور میں نواب ٹاؤن پولیس کے مبینہ تشدد س...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۳۹ شام ۲:۳۹ شام

 لاہور (92 نیوز) لاہور میں نواب ٹاؤن پولیس کے مبینہ تشدد سے 20 سال کا نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ والد نے الزام عائد کیا کہ پولیس  نے گھر میں گھس کر بیٹے پر تشدد کیا۔ یہ معاملہ پیش آیا لاہور کے تھانہ نواب ٹاؤن کی حدود میں جہاں اشفاق کو مبینہ طور پر پولیس تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ زندگی کی بازی ہار گیا ۔ مقتول کے اہلحانہ اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر مشتعل ہوئے اور لاش کو روڈ پر رکھ کر احتجاج بھی کیا۔ اہلحانہ کا کہنا ہے کہ ہمارا بیٹا بالکل بے قصور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی

بھارتی فوج نے دو کشمیری نوجوانوں کو گھر گ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۰۳ شام ۳:۰۳ شام

 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ بھارتی فوج نے دو کشمیری نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی کے نام پر شہید کر ڈالا۔ مقبوضہ کشمیر میں ہر گرزتے دن کے ساتھ بھارتی فوج کے مظالم میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ نہتے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے مودی سرکار نے ریاستی دہشت گردی کی انتہا کر دی۔  ضلع بارامولا کے قصبے سوپور میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گیا جبکہ شوپیاں میں بھی ایک نوجوان بھارتی بربریت کا نشانہ بن گیا۔ اطلاعات کے مطابق … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور نوجوان سترہ سال عمر پاکستان چوٹی

لاہور کے نوجوان کوہ پیما نے سترہ سال کی عم...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۲۳ دن ۹:۲۳ دن

 لاہور (92 نیوز) لاہور کے نوجوان کوہ پیما نے سترہ سال کی عمرمیں پاکستان کی چوتھی اور دنیا کی بلند ترین بارہویں چوٹی براڈ پیک سر کی لی۔ لاہور کے سترہ سالہ شہروز کاشف بٹ نے بارہ سال کی عمرمیں پہاڑ کی چوٹیاں سر کرنے کا خواب دیکھا اور پانچ سال میں اسے حقیقت میں بھی بدل دیا۔ آہنی عزم کے مالک شہروز کاشف بٹ نے پاکستان کی چوتھی اور دنیا کی بارہویں بلند ترین چوٹی برڈپیک پینتالیس دن میں سر کر لی۔ نوجوان کوہ پیما کے پختہ عزم کے سامنے موسم کی سختیاں بھی رکاوٹ نہ بن سکیں۔ شہروز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نئی موٹرسائیکل ‏ جنون ‏ نوجوان ماں کی ممتا ممتا سے محروم کراچی ‏ ‏92 نیوز ‏ شہر قائد

نئی موٹرسائیکل کا جنون نوجوان کو ماں کی م...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۴۸ دن ۹:۴۸ دن

کراچی ( 92 نیوز ) شہر قائد میں نئی موٹر سائیکل کا جنون  نوجوان کو ماں کی ممتا محروم کر گیا،موٹر سائیکل کے لئے پیسے نہ ملنے پر نوجوان نے خود کو گولی ماری جو اس کے جسم سے پار کر ماں کی زندگی کا خاتمہ کر گئی۔ کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں نئی موٹرسائیکل کے جنون میں مبتلا نوجوان  ماں کی  ممتاسے محروم ہوگیا۔ بائیس سالہ نوشاد نے باپ سے نئی موٹرسائیکل کامطالبہ کیا، پیسے نہ ملے تو نوجوان نے خودکوگولی ماری جو اس کے جسم سے پارہوکرنوجوان کی ماں کے سینے میں جالگی۔ نوشاد کے والد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نوجوان بلے باز بابراعظم ورلڈ کپ ورلڈکلاس پرفارمنس

نوجوان بلے باز بابراعظم نے جاوید میانداد ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۳۸ دن ۸:۳۸ دن

 لندن (92 نیوز) نوجوان بلے باز بابراعظم نے ورلڈ کپ میں ورلڈکلاس پرفارمنس دکھائی۔ سابق کپتان جاوید میانداد کا 27 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ ورلڈ کپ میں بابر اعظم ایک بڑے بلے باز کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل کر جانے والے نوجوان بلے باز بابر اعظم جاوید میانداد سے اعزاز چھین کر ایک ورلڈکپ  میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔ نوجوان بلے باز نے جاری میگا ایونٹ میں 8 اننگز کھیل کر 474 رنز بنائے جس میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران مزید 4 کشمیری نوجوان شہید کر دیے گئے ‏

مقبوضہ کشمیر ، ضلع شوپیاں میں بھارتی فورس...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۰۲ شام ۳:۰۲ شام

 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت تھم نہ سکی۔ ضلع شوپیاں میں قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ مقبوضہ کشمیر میں درندہ صفت بھارتی فوج کی سفاکانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ قابض فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے نروانی کو علی الصبح ہی گھیرے میں لے لیا۔ بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے نام پر چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران کشمیری نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ نوجوان کی شہادت پر کشمیری سراپا احتجاج بن گئے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے  ضلع … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ، پابندی ، ہڑتال ، مقبوضہ کشمیر ، پولیس ، پیرا ملٹری فورس

ضلع بڈگام میں نام نہاد آپریشن کے دوران ق...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۳ دن ۱۱:۱۳ دن

 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی تھم نہ سکی۔ ضلع بڈگام میں نام نہاد آپریشن کے دوران قابض فورسز نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ تازہ کارروائی میں بھارتی فورسز نےضلع بڈگام کے علاقے چدورا کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاش کے دوران فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔ شہادتوں کے بعد کشمیری بھارتی مظالم کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ اس دوران فورسز کیساتھ جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔ قابض انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی۔ رواں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر دنیا کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا

مقبوضہ کشمیر ، قابض بھارتی فورسز کا ضلع ب...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱:۳۲ شام ۱:۳۲ شام

 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بدترین ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ قابض فورسز نے ضلع بڈگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی عروج پر پہنچ گئی۔ نام نہاد آپریشن کاسو کے نام پر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں بھارتی فورسز نے ضلع بڈگام کے علاقے کرال پورہ کا محاصرہ کر لیا جہاں گھر گھر تلاشی کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید کرکے اس کی لاش جنگل میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی ایس ایل ٹکٹس

پی ایس ایل فور کا میلہ پاکستان میں سجنے وا...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱:۰۴ شام ۱:۰۴ شام

کراچی  ( 92 نیوز) دبئی  ، شارجہ اور ابو ظہبی سے ہو کر پی ایس ایل فور کا میلہ اب پاکستان میں سجنے کو ہے ، لاہور اور کراچی میں ہونیوالے میچز کی ٹکٹوں  کی فروخت شروع کر دی گئی ہے ۔ لاہور میں بھی  پی ایس ایل فور میچز کیلئے ٹکٹوں  کی فروخت جاری ہے ، شائقین کرکٹ ٹکٹ خریدنے کے لیے لمبی لائنوں میں لگے ہوئے ہیں۔ کراچی میں پی ایس ایل کا جنون انتہا کو پہنچ گیا ہے ۔ شہر قائد میں بھی  آج سے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی  جس کیلئے نوجوانوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز