Tag Archives: نوجوان جاں بحق

لاہور، مغل پورہ انڈر پاس ،ٹریفک حادثہ،نوجوان جاں بحق، 92 نیوز

لاہور، مغل پورہ انڈر پاس ٹریفک حادثہ میں ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۴۸ دن ۵:۴۸ دن

لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے مغل پورہ انڈر پاس کے نیچے ٹریفک حادثہ میں نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ مغل پورہ انڈر پاس کے نیچے موٹر سائیکل سوار نوجوان اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ متعلقہ تھانے کی پولیس کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا، جاں بحق نوجوان کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سیالکوٹ،دوران آپریشن ،نوجوان جاں بحق،لواحقین ومظاہرین ، ہسپتا ل پر دھاوا،92نیوز

سیالکوٹ، دوران آپریشن نوجوان جاں بحق، مظ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۳۵ دن ۷:۳۵ دن

سیالکوٹ (92 نیوز) سیالکوٹ کے ایک نجی اسپتال میں دوران علاج نوجوان جاں بحق ہوگیا، مشتعل لواحقین اور مظاہرین نے اسپتال پردھاوا بول دیا، توڑ پھوڑ بھی کی۔ کمشنر روڈ پرواقع اسپتال میں پتوال کے رہائشی 20 سالہ خرم رفیق کی ناک کا آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران ہی مریض جان کی بازی ہار گیا۔ نوجوان کی موت پر اس کی والدہ دہائیاں دیتی رہی۔ نوجوان کی ہلاکت پر ورثا نے شدید احتجاج کیا۔ قریبی کالج کے طلبا ءبھی مظاہرے میں شامل ہوگئے اوراسپتال پردھاوا بول دیا اورتوڑپھوڑبھی کی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

مناں زیر تعمیر دیوار نوجوان جاں بحق لاہور ‏ ‏92 نیوز

مناواں میں زیر تعمیر دیوار گرنے سے چار نو...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۹ شام ۱۱:۵۹ شام

لاہور ( 92 نیوز) لاہور کے علاقے مناواں میں زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے کے  4نوجوان جاں بحق ہو گئے جبکہ دو تشویشناک حالت میں اسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ نوجوان کرکٹ کھیل رہے تھے  تیز طوفان اور بارش سے بچنے کیلئے قریب زیر تعمیر عمارت کی دیوار کیساتھ جا بیٹھے ، چند لمحوں بعد دیوار نوجوانوں کے اوپر آ گری جس سے چار نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ ساتھ کھیلتے دیگر دوستوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں گراؤنڈ نہ ہونے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز