Tag Archives: نواز شریف

نواز شریف ‏ ذاتی معالج ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز کوٹ لکھپت جیل ‏ ڈاکٹر عدنان معائنے کی اجازت چیف سیکرٹری پنجاب

نواز شریف کے ذاتی معالج نے روز طبی معائنے ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۵:۲۸ شام ۵:۲۸ شام

لاہور ( 92 نیوز) کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے  ان کے روز معائنے کی اجازت طلب کر لی ۔ چیف سیکرٹری پنجاب کو لکھے گئے خط میں ڈاکٹر عدنان نے موقف اپنایا کہ  نواز شریف کے دل ، دماغ اور گردن سمیت مختلف حصوں کو مطلوبہ مقدار میں خون اور آکسیجن  نہیں ملتی ۔ انہوں نےلکھا کہ نواز شریف دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی، ذیابیطس، ہائپر ٹینشن  کابھی  شکارہیں، روزانہ کی بنیاد پرطبی  معائنہ ضروری ہے،علاج ان کا بنیادی حق ہے  ۔ خط میں لکھا گیا کہ روزانہ ملاقات کی کوشش … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نواز شریف ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز کوٹ لکھپت جیل ‏ والدہ شمیم بیگم ‏ مریم نواز ‏ شہبازشریف ‏ العزیزیہ ریفرنس ‏

نواز شریف سے جیل میں والدہ ، مریم اور شہب...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۳:۴۰ شام ۳:۴۰ شام

لاہور ( 92 نیوز) کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید نوازشریف سے  آج ملاقات کا روز تھا ۔   والدہ شمیم بیگم ، بیٹی مریم نواز اور چھوٹے بھائی شہبازشریف  نے نواز شریف سے ملاقات کی ۔ العزیزیہ ریفرنس کے سزایافتہ نوازشریف سے ملاقات کے روز  ان کی والدہ شمیم اختر ، صاحبزادی مریم نواز اورشہبازشریف ان سے ملنے کوٹ لکھپت جیل پہنچے ۔ مریم نواز کے ہمراہ شریف فیملی کے دیگر ممبران بھی  موجود تھے،ان کاقافلہ 20 گاڑیوں پرمشتمل تھا  ، مریم نواز کے قافلے میں عباس شریف کے بیٹے اورنوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی  موجود تھے۔ نواز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نواز شریف سزا معطلی کی درخواست اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز جسٹس عامر فاروق ‏ جسٹس محسن اختر کیانی ‏ اسلام آباد ہائیکورٹ ‏ احتساب عدالت ‏ العزیزیہ ریفرنس ‏

نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۲:۱۰ شام ۲:۱۰ شام

اسلام آباد ( 92نیوز)نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی گئی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر اظہار برہمی کیا اور  آئندہ سماعت پر ڈی جی نیب کو طلب کر لیا ۔  جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ جواب جمع نہ کرانے سے عدالت کا وقت ضائع ہوا ہے، یہ درخواستگزار سے بھی زیادتی ہے۔ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا یافتہ مجرم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت دینے کی استدعا پر جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل اسلام آباد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عمران خان نے احتساب کا وعدہ پورا کر دیا ، فواد چودھری ‏

عمران خان نے احتساب کا وعدہ پورا کر دیا ، ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱:۲۴ شام ۱:۲۴ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے آصف زرداری اور حمزہ شہباز کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  عمران خان نے احتساب کا وعدہ پورا کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ گھر کو لوٹنے والے لٹیرے ہی شور مچا رہے ہیں، یہ بجلی کے نظام میں 1250 ارب کا سرکلر ڈیٹ چھوڑ کر گئے تھے ۔ فواد چودھری نے کہا کہ حمزہ شہباز پر 26 ملین ڈالر ملک سے باہر بھیجنے اور پھر منگوانے کے  الزامات ہیں، انہوں نے  پاکستان سے پیسے فالودے والے،ٹیکسی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کوٹ لکھپت جیل ‏ نواز شریف ‏ ملاقات کا دن ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز محمد زبیر دانیال عزیز مریم اورنگزیب ‏ مریم نواز ‏ العزیزیہ ریفرنس

کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف سے آج ملا...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۸:۰۰ دن ۸:۰۰ دن

لاہور ( 92 نیوز)  لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف سے آج ملاقات کا دن ہے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر،دانیال عزیز، مریم اورنگزیب نوازشریف سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے۔ نواز شریف کے اہلخانہ اور صاحبزادی مریم نواز بھی ان سے ملاقات کے لئے جیل آئیں گے ۔ نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں 7سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں ، عدالت کی جانب سے  انہیں 10سال کیلئے نا اہل بھی قرار دیا گیا ہے ۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو مجرم قرار دیتے ہوئے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایٹمی پاکستان ‏ ‏21برس مکمل ‏ لاہور ‏ ‏92نیوز رپورٹ پہلی ایٹمی طاقت ‏ یوم تکبیر ‏ سیمینارز اور کانفرنسز ‏ محسن ملک و قوم ‏ ڈاکٹر عبدالقدیر خان‏ ‏ ذوالفقار علی بھٹو ‏ وزیر اعظم نواز شریف

ایٹمی پاکستان کے 21برس مکمل  ہو گئے

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۰ دن ۱۰:۱۰ دن

لاہور  (92نیوز رپورٹ) ایٹمی پاکستان کے 21برس مکمل  ہو گئے  ، پاکستان کودنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کے 21برس مکمل ہونے پر آج ملک بھر میں ’’ یوم تکبیر ‘‘ جوش و خروش اور ملی جذبہ کیساتھ منایا جا رہا ہے ۔ ایٹمی پاکستان کے 21برس مکمل  پر ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام خصوصی تقاریب،سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جا رہا ہے جن میں مقررین ایٹمی دھماکوں کے تناظر میں محسن ملک و قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ذوالفقار علی بھٹو اور  اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کے کردار پر تفصیل سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیب ٹیم کی بلٹ پروف گاڑیوں بارے نواز شریف ...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۳:۱۲ شام ۳:۱۲ شام

لاہور ( 92 نیوز) نیب کی ٹیم نے نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں تقریباً ڈھائی گھنٹے تک تفتیش کی ۔ ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے العزیزیہ ریفرنس کے مجرم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں تقریباً ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ۔ ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نےبلٹ پروف گاڑیوں سے متعلق سوالات کئے ۔ نیب کی ٹیم  تحقیقات کے بعد جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔

تازہ ترین ویڈیوز

نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی

نواز شریف کی طبی بنیادوں پر دائر درخواست ...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱:۱۰ شام ۱:۱۰ شام

اسلام آباد (92 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی جانب سے طبی بنیادوں پر  دائر درخواست کی سماعت د وہفتوں کے لئے ملتوی کر دی گئی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی جانب سے طبی بنیادوں پر دائر درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ، عدالت نے کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو  نوٹس جاری کیا جبکہ نیب سے بھی جواب طلب کیا۔ گزشتہ روز  نواز شریف نے  اسلام آباد ہائیکورٹ سے بیرون ملک  علاج کیلئے رجوع  کیا تھا، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ علاج ممکن ہے تو صرف بیرون ملک میں ، درخواست کیساتھ غیر ملکی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکپتن اراضی کیس

پاکپتن اراضی کیس ،جے آئی ٹی رپورٹ پر فری...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۷ شام ۱۲:۱۷ شام

اسلام آباد(92 نیوز) پاکپتن اراضی کیس میں سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ پر فریقین سے 15  دن میں جواب طلب کرلیا ، کیس کی سماعت عید کے بعد تک کےلیے ملتوی کردی گئی۔ پاکپتن دربار اراضی کیس میں  جسٹس عمرعطا بندیال نے استفسار کیا  کہ سوال یہ ہے کہ وزیراعلیٰ نے سمری پر دستخط کرکے اراضی ایک پرائیویٹ آدمی کو دے دی، زمین کی الاٹمنٹ کا فیصلہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی تھی۔ نواز شریف کی طرف سے  پیش ہونے والے وکیل رفیق رجوانہ نےعدالت میں  موقف اختیارکیا کہ اراضی  صرف دیکھ بھال کےلیے دی گئی،سجادہ نشین نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اللہ کرے میاں صاحب جیل میں پھر بیمار نہ ہوں ، فردوس عاشق اعوان

اللہ کرے میاں صاحب جیل میں پھر بیمار نہ ہو...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۳:۳۰ شام ۳:۳۰ شام

اسلام آباد (92نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نواز شریف  کی ضمانت ختم ہونے پر واپس جیل جانے سےمتعلق کہاکہ اللہ کرے میاں صاحب جیل میں پھر بیمار نہ ہوں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امید ہے جاتی عمرہ میں 6ہفتہ گزارنے سے نواز شریف کا ذہنی تناؤ دور ہوگیا ہوگا۔ بیماری ایک بہانہ ہے، اصل نشانہ لندن جانا ہے ، فردوس عاشق اعوان وزیراطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری نے کہا کہ ایک مجرم کی جیل کیلئے جلوس کے ساتھ روانگی مضحکہ خیز ہے،نوازشریف کو جلوس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف کیخلاف نیب...

۰۴ اپریل, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۳ شام ۱۲:۴۳ شام

اسلام آباد (92 نیوز) نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی  کیخلاف نیب نے نیا کیس کھول دیا،  شاہد خاقان عباسی کو بلٹ پروف گاڑیوں کے کیس میں نیا سمن جاری کردیا گیا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  مسلسل نیب کے ریڈار پر ہیں، سابق وزیراعظم آج ایل این جی کیس میں قومی احتساب بیورو کی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تو نیب آفس نے ایک اور کیس کا سمن تھما دیا۔ شاہد خاقان کو بلٹ پروف گاڑیوں کے کیس میں نیا سمن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق  سارک کانفرنس کے لیے خریدی گئی  بلٹ پروف گاڑیاں ذاتی استعمال … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مریم نواز

والد سے ملاقات کیلئے پنجاب حکومت کی اجازت...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۸:۴۵ دن ۸:۴۵ دن

لاہور (92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ والد سے ملاقات کے لئے پنجاب حکومت کی اجازت کی منتظر ہوں ۔ مریم نواز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ والد کی طبعیت  ٹھیک نہیں ، پانچ روز گزر گئے مگر ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے ذاتی معالج کو بھی پانچ روز سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی،پنجاب حکومت کویاد دہانی کراناچاہتی ہوں کہ مکافات عمل کی قوت ہمیشہ بیدار رہتی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب نواز شریف پاکستان علاج بھائی صحت شریف میڈیکل سٹی اتفاق اسپتال

کیا نواز شریف کو اپنے بھائی کے بنائے اسپت...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۳:۵۷ شام ۳:۵۷ شام

 لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نواز شریف کا پاکستان میں علاج کروانے سے مسلسل انکار پر پوچھا کہ کیا نواز شریف کو اپنے بھائی کے بنائے اسپتال پر بھی اعتبار نہیں۔ نواز شریف کی صحت کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  بزریعہ ٹوئیٹ پیغام میدان میں آگئے۔ اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے شریف برادرن کے 30 سالہ دور اقتدار پر سوال اٹھا دیے۔ کہتے ہیں کیا شریف میڈیکل سٹی اور اتفاق اسپتال بھی ناقص علاج مہیا کرتی ہیں؟۔ کیا شریف برادران 30 سال میں ایک اسپتال بھی نہ بنا سکے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ ماڈل ٹاؤن

سانحہ ماڈل ٹاؤن ، جے آئی ٹی کو نواز شریف ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۴۹ شام ۹:۴۹ شام

لاہور ( 92 نیوز ) سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شریف برادران کی مشکلات بڑھنے لگیں ، جے آئی ٹی کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نواز شریف سے تحققیات کی اجازت مل گئی ۔ ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم پیر کے روز نواز شریف کا بیان قلمبند کرے گی ۔ کیس  میں شہباز شریف پہلے ہی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو تحریری جواب جمع کرا چکے ہیں ۔ جے آئی ٹی نے شہباز شریف کے تحریری جواب کو مسترد کر دیا ہے ۔ جے آئی ٹی کا کہنا ہے شہباز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر بیان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فواد چوہدری وفاقی وزیر اطلاعات پیپلز پارٹی جیل بھرو تحریک وزیراعظم عمران خان بلاول بھٹو زرداری نواز شریف

پیپلز پارٹی آج ہی جیل بھرو تحریک شروع کر د...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۷ شام ۱۱:۴۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے پیپلز پارٹی آج ہی جیل بھرو تحریک شروع کر دے۔ وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملاقات ‏کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ فواد چوہدری نے وزیر اعظم کو وزارت اطلاعات کی کارکردگی ‏سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا پیپلزپارٹی آج سے ہی جیل بھرو تحریک شروع کر ‏دے۔ پیپلز پارٹی پنجاب بلوچستان ‏اور خیبراپختونخوا کے لیے ایک ہی بیرک کافی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی جانب … Read More

تازہ ترین ویڈیوز