Tag Archives: نریندر مودی

نریندر مودی نازی دور یاد تازہ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز بھارت ‏ ہندو ریاست ‏ جرمنی ‏ آرین نسل ‏ خوفناک جنگ ‏ برسر اقتدار ‏ خوف کی لہر مماثلت ‏ نسل پرستی ‏ آر ایس ایس ‏ تشہیر ‏ پریکٹس ‏ ہندو ذات ‏ اعلیٰ ترین نسل ‏ گجرات فسادات ‏

نریندر مودی نے نازی دور کی یاد تازہ کر دی

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۶:۵۰ شام ۶:۵۰ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) نریندر مودی منظم طریقے سے بھارت کو ہندو ریاست بنانے پر تُلا ہوا ہے جس نے جرمنی میں  نازی دور کی یاد تازہ  کردی ہے ،اس وقت بھی ہٹلر نے آرین نسل کے نام پر  دنیا کو خوفناک جنگ میں جھونک دیا تھا۔ جب سے نریندر مودی برسر اقتدار آیا ہے ، مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں  میں  خوف کی لہر طاری ہے جس سے ہٹلر دور کی یاد تازہ ہو گئی ہے ۔ اگر موازنہ کیا جائے تو مودی اور ہٹلر میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے ، دونوں ہی کے دور میں نسل پرستی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر امریکی کانگریس واشنگٹن ‏ ‏92 نیوز ڈیمو کریٹک پارٹی تھامس آر سوزی وزیر خارجہ ‏ مائیک پومپیو ‏ نریندر مودی ‏

مقبوضہ کشمیر کے حالات پر امریکی کانگریس ک...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۶:۱۴ شام ۶:۱۴ شام

واشنگٹن ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیرکے حالات پر امریکی کانگریس کے رکن  اور ڈیمو کریٹک پارٹی کے  ممبر تھامس آر سوزی بھی بول پڑے ،وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے مقبوضہ کشمیر کی عوام کو ان حالات سے نکالنے کے لیے اقدامات کا پوچھ لیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کے خلاف امریکا کے رکن کانگریس تھامس آر سوزی نے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو خط لکھ ڈالا، لکھا کہ نریندر مودی کے حالیہ اقدامات نے کشیدگی میں اضافہ کر دیا ہے۔ اپنے خط میں تھامس آر سوزی کا کہنا ہے کہ کئی سو امریکی شہری مواصلاتی نظام کے بند ہونے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سکھ ‏ مقبوضہ کشمیر ‏ استعفے لاہور ‏ روزنامہ 92 نیوز اعلیٰ بھارتی سکھ افسر بھارتی فوج بغاوت کی فضا اسرائیلی موساد ہندو فوج نریندر مودی بھارتی خفیہ ایجنسی ‏ مقبوضہ جموں و کشمیر ‏ تحریک آ زادی ‏ خالصتان کی تحریک ‏ فرنٹ محاذ ‏

سکھ افسران کا مقبوضہ کشمیر میں ظلم سے انک...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۳۶ دن ۹:۳۶ دن

لاہور (روزنامہ 92 نیوز)مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم کیخلاف بھارتی فوج کے اندر ہی کئی اعلیٰ بھارتی سکھ افسروں نے اس کا حصہ نہ بننے کے اعلان کے ساتھ ہی اپنے استعفے بھی دینا شروع کر دیے ہیں جبکہ کئی سکھ فوجی افسران نے مقبوضہ کشمیر جانے سے واضح طور پر انکار کر دیا جس کے بعد بھارتی فوج کے اندر بغاوت کی فضا پیدا ہو گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے اندر سکھ افسروں اور ملازمین نے ان معاملات کے ساتھ ساتھ بھارت کی مقبوضہ کشمیر کے اندر چوکیوں میں اسرائیلی موساد کے ایجنٹس کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مودی ‏ مسئلہ کشمیر ‏ مدد کی درخواست ‏ ٹرمپ کے دعوے بھارت ہلا دیا نئی دہلی ‏ ‏92 نیوز پاکستان کے وزیر اعظم ‏ وزیر اعظم عمران خان ‏ وائٹ ہاؤس ‏ امریکی صدر ‏ ڈونلڈ ٹرمپ ‏ نریندر مودی ‏ پروپیگنڈہ صحافی سیاستدان بھارتی حکومت ‏ بزرگ حریت رہنما ‏ سید علی

مودی نے مسئلہ کشمیر پر مدد کی درخواست کی ،...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۵ دن ۱۱:۰۵ دن

نئی دہلی ( 92 نیوز) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے وائٹ ہاؤس میں  ملاقات کے دوران  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مسئلہ کشمیر پر مدد کی درخواست کی ۔ ٹرمپ کی جانب سے دعوے نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا جس کے بعد  بھارتی میڈیا نے امریکی صدر کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کر دیا، صحافیوں اور سیاستدانوں کے سوالات پر بھارتی حکومت درخواست سے ہی مکر گئی۔ بزرگ حریت رہنما سید علی نے کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم، بھارتی ہم منصب، نریندر مودی، وزیراعظم، مبارکباد

وزیراعظم کا بھارتی ہم منصب کو خط، نریندر ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۹:۰۶ شام ۹:۰۶ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا اور مذاکرات کی دعوت بھی دے ڈالی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو لکھے خط میں انہیں دوبارہ وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ۔ مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آگے بڑھنے اور ترقی کے لئے مشترکہ طور پر امن و استحکام کے لیے کام کر نا ضروری ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، کشمیرسمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ممبئی ‏ ‏92 نیوز انتہاپسندی کھانا کھاتے مسلمان ‏ نریندر مودی

کھانا کھاتے مسلمان مزدوروں پر ہندو انتہا ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۴ شام ۱۰:۱۴ شام

ممبئی  ( 92 نیوز) بھارت میں  انتہاپسندی کا جن بےقابو ہو گیا، انتہا پسند ہندوؤں نے کھانا کھاتے مسلمان مزدوروں پر بہیمانہ تشدد کر ڈالا۔ نریندر مودی نے دوبارہ اقتدار کیا حاصل کیا  ،ہندو انتہا پسند آپے سے باہر ہونے لگے۔مسلمانوں پر ظلم و بربریت میں اضافہ ہوگیا۔ بھارت کے شہر بریلی میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب چار کھانا کھاتے مسلمان مزدوروں  پر انتہا پسند ہندو غنڈوں نے حملہ کر دیا۔ ہندو جنونی اس شک کی بنیاد پر کہ ان نوجوانوں نے گائے کا گوشت کھایا ہے۔تشدد کرتے رہے۔ننگے بدن پر چمڑے کے بیلٹ برساتے رہے اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نریندر مودی ‏ حلف برداری ‏ عمران خان ‏ نئی دہلی ‏ ‏92 نیوز بھارتی وزیراعظم

نریندر مودی نے حلف برداری کی تقریب میں عم...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۹:۱۶ دن ۹:۱۶ دن

نئی دہلی ( 92 نیوز) نریندر مودی نے حلف برداری کی تقریب میں عمران خان کو نہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو نہیں بلایا جائے گا، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت نے پاکستان کے سوا دیگر تمام سارک ملکوں کے سربراہوں کو دعوت نامے بھیج دیے، مودی جمعرات کو دوسری بار وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق مودی کی تقریب حلف برداری میں دعوت دینے کیلئے سارک ممالک کے بجائےبمسٹیک ممبران ممالک کو مدعو کرنے پر فوکس کیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

s وزیراعظم ‏ عمران خان ‏ بھارتی ہم منصب ‏ الیکشن میں کامیابی ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز نریندر مودی ‏ جنوبی ایشیا

وزیراعظم کا بھارتی ہم منصب کو فون ، الیکش...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۴ شام ۱۰:۲۴ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ٹیلی فون کیا اور انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔ وزیر اعظم پاکستان نے بھارتی ہم منصب سے جنوبی ایشیا میں امن ، ترقی اور خوشحالی کیلئے پھر  مذاکرات اور مل کر چلنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق وزیر اعظم نے  نریندر مودی سے گفتگو میں جنوبی ایشیا میں امن و استحکام  کیلئے  مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا،وزیر اعظم نے ٹویٹر پر بھی نریندر مودی کو کامیابی کی مبارکباد دی تھی ۔ بھارتی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نریندر نریندر مودی وزیراعظم بھارتی عوام نئی دہلی ‏ ‏92 نیوز لوک سبھا الیکشن بھارتیہ جنتا پارٹی ‏ چینل 92نیوز ‏ حکمران اتحاد

نریندر مودی پھر وزیراعظم ہونگے ، بھارتی ع...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۷ شام ۱۱:۵۷ شام

 نئی دہلی (92 نیوز) نریندر مودی پھر وزیراعظم ہونگے ، بھارتی عوام نے فیصلہ دیدیا۔ لوک سبھا الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی  ( بی جے پی )  کو واضح برتری حاصل ہے ۔  غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پانچ سو بیالیس رکنی پارلیمنٹ میں بھارتی جنتا پارٹی اور اُس کے اتحادی گروپ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس نے تین سوانچاس نشستوں پر  واضح برتری حاصل کر لی ہے ۔  تنہا بی جے پی تین سو سے زائد  نشستوں پر سبقت لیے ہوئے ہے۔ دو ہزار چودہ کے انتخابات میں بی جے پی نے دو سو بیاسی سیٹیں حاصل کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارت میں کئی مراحل پر مشتمل ووٹنگ ختم ، ایگزٹ پولز جاری ‏

بھارت میں کئی مراحل پر مشتمل ووٹنگ ختم ، ا...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱:۵۰ شام ۱:۵۰ شام

نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارت میں کئی مراحل پر مشتمل ووٹنگ  ختم ہونے کے بعد ایگزٹ پولز جاری کردیئے گئے  جن میں  نریندر مودی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بھارت میں کئی مراحل پر مشتمل لوک سبھا انتخابات کی پولنگ مکمل ہونے کے بعد  مختلف  چینلز کی جانب سے ایگزٹ پولز  جاری کیے گئے ہیں ۔ ان ایگزٹ پولز کے مطابق  حکمران جماعت بی جے پی کی زیر قیادت بننے والا  اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس 280 سے  315 کے درمیان نشستیں جیت سکتا ہے ۔اس کے برعکس کانگریس اور اُس کی اتحادی جماعتیں 130 … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نریندر مودی بھی نرگسیت کا شکار ہو گئے ‏

نریندر مودی بھی نرگسیت کا شکار ہو گئے ‏

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۳ دن ۱۰:۲۳ دن

نئی دہلی ( 92 نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی نرگسیت کا شکار ہو گئے ۔ نریندر مودی اپنی تعریف کرتے کرتے ایسی ایسی حماقتیں کرنے لگے ہیں کہ جوسنتا ہے ،حیران رہ جاتا ہے۔ مودی جی نے اس دور میں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل کیمرہ استعمال کیا جب بھارت میں اس بارے میں شاید ہی کوئی جانتا ہو، نہیں یقین آتا آپ خود سن لیں۔ نریندر مودی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ میں نے پہلی بار ڈیجیٹل کیمرہ 1988 میں استعمال کیا ، میں نے اس سے بی جے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عمران خان نریندر مودی یوم پاکستان پیغام خیر مقدم خیر مقدم خیر مقدم

وزیر اعظم عمران خان کا بھارتی وزیر اعظم ن...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۹ شام ۱۱:۱۹ شام

اسلام آباد (92 نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کو یوم پاکستان پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے ،وزیر اعظم عمران خان کا بھی جواب میں خیرسگالی کا اظہار اور امن مذاکرات کی پھر پیشکش کر دی۔ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کی شاندار سفارت کاری کے ثمرات سامنے آنے لگی، قیام امن کیلئے کاوشوں پر دنیا کو پاکستان کا ہم نوا دیکھ کر بھارتیوں کے بگڑے تیور بھی درست ہونے لگے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم عمران خان کو یوم پاکستان پر مبارکباد پیغام بھجوا دیا۔   وزیر اعظم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نووجوت سنگھ سدھو نریندر مودی قومی سلامتی رافیل ڈیل راہول گاندھی

نریندر مودی نے قومی سلامتی کو کاروبار بنا...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۴:۰۱ شام ۴:۰۱ شام

 نیو دہلی (92 نیوز) نووجوت سنگھ سدھو نے کہا نریندر مودی نے قومی سلامتی کو کاروبار بنا لیا ہے۔ نووجوت سنگھ سدھو نے رافیل ڈیل پر مودی پر شدید تنقید اور طنز کے تیر برسائے۔ کہتے ہیں اگر مگر سے ملک نہیں چلتا۔ اگر کانگریس ہوتی تو چھتیس نہیں ایک سو چھتیس رافیل طیارے بھارت آتے۔ مودی نے قومی سلامتی کو کاروبار بنا لیا ہے۔ قبل ازیں بھارتی لوک سبھا میں کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے رافیل طیاروں کے اسکینڈل پر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ بھارتی ایوان مچھلی منڈی بنا رہا۔ لوک سبھا میں رافیل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پلوامہ حملہ

پلوامہ حملے میں ہلاک ہونیوالوں کے ورثا نے...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۲:۵۲ شام ۲:۵۲ شام

نئی دہلی ( 92نیوز) پلوامہ حملے میں ہلاک ہونیوالوں کے ورثا نے مودی سے بالا کوٹ حملے کے ثبوت مانگ لئے۔ مودی سرکار کی جانب سے پھیلایا جانے والا جھوٹ بی جے پی کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے جو نریندر مودی نہ اگل سکتے ہیں اور نہ ہی نگل سکتے ہیں۔ بھارتی سیاستدانوں کے بعد پلوامہ حملے میں ہلاک فوجی کے رشتہ داروں نے بھی بی جے پی حکومت سے ثبوت مانگ لئے ۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں مرنے والے سی آر پی اہلکارکے بھائی نے بھارتی حکومت کے دعوے پر شکوک کا اظہار کردیا اور کہا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

احسن اقبال عمران خان نریندر مودی نواز شریف

نریندر مودی عمران خان کا فون اٹینڈ نہیں ک...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۸ شام ۱۰:۳۸ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) احسن اقبال نے کہا عمران خان کا فون نریندر مودی اٹینڈ نہیں کرتے لیکن نواز شریف سے ملنے خود آئے تھے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا وزیراعظم نے بیرون ملک پاکستان کا اچھا امیج پیش نہیں کیا۔ سیلز مینجر ہی کہتا ہے کہ کمپنی کرپٹ ہے۔ انہوں نے کہا حکومت 7 ماہ میں دوسرا منی بجٹ لے آئی۔ عوام کو مہنگائی کی جہنم مل گئی۔ غیرملکی سرمایہ کاری اور محصولات کم ہو گئے۔ احسن اقبال نے کہا اپوزیشن کے مائیک بند کر دیے گئے۔ اس وقت بیس کروڑ عوام … Read More

تازہ ترین ویڈیوز