Tag Archives: نام نہاد ‏

بھارتی فورسز ‏ کشمیری شہید سری نگر ‏ ‏92 نیوز بانڈی پورہ ‏ سرچ آپریشن ‏ ‏ جنت نظیر ‏ بھارتی مظالم چپہ چپہ لہو بھارتی ظلم ‏ قابض فورسز ‏ علی الصبح ‏ نام نہاد ‏ گھر گھر تلاشی ‏

بھارتی فورسز نے مزید تین نہتے کشمیریوں کو...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۵۶ شام ۲:۵۶ شام

سری نگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاست دہشت گردی جاری ہے ، ضلع بانڈی پورہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں بھارتی فورسز  نے تین نہتے نوجوانوں کوبے دردی سے شہید کردیا۔ جنت نظیر وادی میں   عشروں سےجاری بھارتی مظالم،،وادی کا  چپہ چپہ لہومیں رنگ گیا۔ بھارتی ظلم کا نیا نشانہ  ضلع بانڈی پورہ بنا جہاں ،قابض فورسز نے علی الصبح علاقے کو گھیرے میں لے کر نام نہاد آپریشن کا آغاز کیا، گھر گھر تلاشی کے دوران تین نہتے نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کردیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی دنیا بھی گواہ ہے، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران مزید 4 کشمیری نوجوان شہید کر دیے گئے ‏

مقبوضہ کشمیر ، ضلع شوپیاں میں بھارتی فورس...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۰۲ شام ۳:۰۲ شام

 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت تھم نہ سکی۔ ضلع شوپیاں میں قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ مقبوضہ کشمیر میں درندہ صفت بھارتی فوج کی سفاکانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ قابض فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے نروانی کو علی الصبح ہی گھیرے میں لے لیا۔ بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے نام پر چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران کشمیری نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ نوجوان کی شہادت پر کشمیری سراپا احتجاج بن گئے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے  ضلع … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ، پابندی ، ہڑتال ، مقبوضہ کشمیر ، پولیس ، پیرا ملٹری فورس

ضلع بڈگام میں نام نہاد آپریشن کے دوران ق...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۳ دن ۱۱:۱۳ دن

 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی تھم نہ سکی۔ ضلع بڈگام میں نام نہاد آپریشن کے دوران قابض فورسز نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ تازہ کارروائی میں بھارتی فورسز نےضلع بڈگام کے علاقے چدورا کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاش کے دوران فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔ شہادتوں کے بعد کشمیری بھارتی مظالم کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ اس دوران فورسز کیساتھ جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔ قابض انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی۔ رواں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر دنیا کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا

مقبوضہ کشمیر ، قابض بھارتی فورسز کا ضلع ب...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱:۳۲ شام ۱:۳۲ شام

 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بدترین ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ قابض فورسز نے ضلع بڈگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی عروج پر پہنچ گئی۔ نام نہاد آپریشن کاسو کے نام پر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں بھارتی فورسز نے ضلع بڈگام کے علاقے کرال پورہ کا محاصرہ کر لیا جہاں گھر گھر تلاشی کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید کرکے اس کی لاش جنگل میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کشمیر اخبار

مقبوضہ کشمیر کے 40 سے زائدا خباروں نے احتج...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱:۲۷ شام ۱:۲۷ شام

سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر   کے کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو دبانےکیلئےمودی سرکاردن بدن نئےحربےاستعمال کرنےلگی، نام نہاد جمہوری مودی سرکارکےناپاک ارادوں کیخلاف کشمیری میڈیابھی متحد ہوگیا، چالیس سے زائد اخباروں نے احتجاجاً اخبارات کا پہلا صفحہ خالی رکھ دیا۔ فرنٹ پیج پر خبر چھپی ہے نہ کوئی تصویر ،  بھارتی مظالم کے خلاف کشمیر کے چالیس سے زائد اخباروں نے احتجاجاً اخبارات کا پہلا صفحہ خالی رکھا۔ کشمیری اخبار سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا پردہ فاش کرتے تھک گئے، کسی اقوام عالم نے نوٹس لیا نہ ہی کوئی نام نہاد عالمی تنظیم نے کوئی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی پائلٹ کو انڈین حکام کی درخواست کے ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۷:۰۸ شام ۷:۰۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) بھارتی پائلٹ سے متعلق  بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہو گیا ، پاکستان نے گرفتارپائلٹ کو بھارتی حکام کی درخواست میں کہے گئے وقت پر حوالے کیا۔ سوجوتے اور سو پیاز  کھانے کے باجود بھارتی میڈیا  کو عقل نہ آئی ، انتہا پسندمودی سرکار کا ترجمان انتہا پسند انڈین میڈیا سچ بولنے سےعاری بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کی طرف سے جذبہ خیرسگالی  پر بھی منفی پراپیگنڈا جاری ہے ۔ پاکستان نے بھارتی حکام کی درخواست میں کہے گئے وقت پر بھارتی پائلٹ کو حوالے کیا،مگرابھی نندن کی حوالگی  میں بھی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز