Tag Archives: نااہل

وفاقی وزیر ، فیصل واوڈا ، نااہل ، قرار ، صدر مسلم لیگ ن ، درخواست ، مسترد

فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے سے متعلق صد...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۰ شام ۱۲:۵۰ شام

 کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے سے متعلق صدر مسلم لیگ ن کی درخواست مسترد کر دی۔ شہباز شریف نے این اے 249 سے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا تھا۔ فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹی فیکشن روکنے اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق استدعا کی تھی ،جیسےعدالت نے دونوں جانب کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد آج مسترد کر دیا۔ فیصل واوڈا نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی شخصیت ہی جعلی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کٹھ پتلی، نااہل، حکومت، گھر، وقت، ، بلاول بھٹو

کٹھ پتلی اور نااہل حکومت کو گھر بھیجنے کا ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۹:۴۶ شام ۹:۴۶ شام

راولپنڈی (92 نیوز) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلی اور نااہل حکومت کو گھر بھیجنے کا وقت آ گیا۔ آصف علی زرداری سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا موجودہ حکومت ایک سال سے عذاب بنی ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو گرفتار کیا گیا تو بھرپور جواب دینا جانتے ہیں، بھرپور طریقے سے لڑیں گے اور ڈیل پر لعنت بھیجتے ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان سے رابطہ ہے اور نون لیگ سے بھی رابطہ کریں گے۔ زرداری بیمار ہیں لیکن بہادر ہیں اور اصولوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سندھ اسمبلی ، اجلاس ، حکومت ، اپوزیشن ، تلخ کلامی، ارکان ، دوسرے ، نااہل ، قرار

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیش...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۹:۴۲ شام ۹:۴۲ شام

کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں حکومت، حزب اختلاف میں نوک جھونک اور احتجاج معمول بن گیا۔ کھلاڑیوں اور جیالوں نے ایک دوسرے کو نااہل اور نالائق قرار دیدیا۔ قائد حزب اختلاف کو بولنے کا موقع نہ ملا تو اپوزیشن ارکان کو احتجاج کا موقع مل گیا۔ ہنگامہ آرائی، حکومتی ارکان سے نوک جھونک ہو گئی۔ اپوزیشن لیڈر کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو وزیر توانائی کو ہدف بنا لیا۔ فردوس شمیم بولے امتیاز شیخ نے غیر واضح اور نہ مکمل جواب دیا۔ تیاری کرکے آیا کریں، جواب میں جیالے اراکین نے احتجاج کیا۔ میرپور خاص ایمبولینس کیس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آج نالائق، نااہل حکومت اپنی ناکامیوں کی د...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۶ شام ۱۲:۵۶ شام

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا آج نالائق، نااہل اور سیلیکٹڈ حکومت اپنی تاریخی ناکامیوں اور عوام پہ ظلم کی داستان بڑے فخر سے سُنائے گی۔ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نالائق اور نااہل حکومت تاریخی ناکامیوں کی داستان بڑے فخر سے سنائے گی۔ آج اتنا جھوٹ بولا جائے گا کہ اگلے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا بھوک، مہنگائی اور بے روزگاری کے سونامی سے عوام کو آگاہ کریں۔ عمران خان جھوٹ بولنے سے پہلے سوچ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز