Tag Archives: میڈیکل بورڈ

کٹھ پتلی حکومت ‏ بلاول بھٹو زرداری ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز پاکستان پیپلزپارٹی ‏ آصف علی زرداری ‏ فریال تالپور ‏ میڈیکل بورڈ

کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں ، ب...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۵ شام ۱۲:۱۵ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ہر ظلم کا مقابلہ کریں گے ، عوام کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں ۔ اسلام آباد میں  آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے  بعد  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت آصف علی زرداری کی صحت کو لے کر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے ، انتظامیہ میڈیکل بورڈ اور عدالت کی ہدایات پر عمل نہیں کر رہی ،  آصف علی زرداری کو طبی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نواز شریف

ڈاکٹر عدنان کو میڈیکل بورڈ کی سربراہی میں...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۰ شام ۱۰:۳۰ شام

 لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو جیل ڈاکٹر اور میڈیکل بورڈ کی سربراہی میں نوازشریف کے معائنے کی اجازت دے دی۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عدنان نوازشریف کے اہل خانہ کے ساتھ ہفتے میں ایک بار معائنہ کرسکتے ہیں لیکن باہر آکر سیاسی بیان بازی نہیں کی جا سکے گی۔ ادھر نوازشریف اب جیل کا کھانا کھائیں گے۔ جیل مینول کے مطابق چھ روز گوشت اور ایک روز سبزی کے ساتھ دو روٹیاں ملیں گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایت پر جیل حکام نے نوازشریف کے گھر سے کھانا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نواز شریف

جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ کی نواز شریف ک...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۶:۲۲ شام ۶:۲۲ شام

 لاہور (92 نیوز) جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے بھی نواز شریف کی انجیوگرافی کی تجویز دے دی۔ کوٹ لکھپت جیل کے قیدی نواز شریف کا جناح اسپتال میں چوتھا روز ہے۔ شہبازشریف بڑے بھائی کی عیادت کے لیے پہنچے توجناح اسپتال میں کارکنوں نے استقبال کیا اور نعرے لگائے۔ مریم نواز کی اسپتال میں آمد کے موقع پر بھگدڑ کی وجہ سے اسپتال میں کوریڈورکا دروزہ ٹوٹ گیا جبکہ صحافیوں کو سکیورٹی گارڈز کی جانب سے خوب دھکم پیل کا بھی سامنا رہا۔ ذرائع کے مطابق سروسز کے بعد جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے بھی نواز شریف کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نواز شریف

نواز شریف کے انکار پر ان کا سروسز سے پی آ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۶:۴۸ شام ۶:۴۸ شام

 لاہور (92 نیوز) نواز شریف کے انکار پر ان کا سروسز سے پی آئی سی منتقلی کا فیصلہ منسوخ کر دیا گیا۔ نوازشریف سروسز اسپتال لاہور میں گزشتہ 5 دن سے زیر علاج ہیں۔ نواز شریف کا معمول کا چیک اپ کیا گیا۔ میڈیکل بورڈ کی جانب سے تمام ٹیسٹ کی رپورٹس اور سفارشات محکمہ داخلہ کو بھجوائی گئیں جس کے بعد محکمہ داخلہ نے نواز شریف کو پی آئی سی منتقل کرنے کا فٖیصلہ کیا۔ نواز شریف نے محکمہ داخلہ کے احکامات سے انخراف کرتے ہوئے پی آئی سی جانے سے انکار کیا اور کوٹ لکھپت جیل جانے کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

میڈیکل بورڈ محکمہ داخلہ نواز شریف پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز بلڈپریشر، شوگر

میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو دل کے اسپتال م...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۶:۵۰ شام ۶:۵۰ شام

لاہور (92 نیوز) میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کے صحت کی ٹیسٹ رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھیج دیں اور دل کے اسپتال منتقل کرنے کی سفارش بھی کر دی۔ نوازشریف کی طبیعت بگڑگ ئی، شوگر لیول ڈسٹرب ہو گیا۔ میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز میٹنگ چھوڑ کر نوازشریف کودیکھنے گئے۔ میڈیا سے بات چیت میں پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ نوازشریف کو بلڈپریشر، شوگر اور خون کی شریانوں کا مسئلہ ہے۔ ان کا علاج پاکستان میں ممکن ہے۔ مریم نواز والد کے لئے پرہیزی کھانا لے کر اسپتال پہنچیں۔ غیررسمی بات چیت میں مریم نواز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نواز شریف

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف ک...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۴:۳۴ شام ۴:۳۴ شام

 لاہور (92 نیوز) لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف کا دو گھنٹے سے زائد طبی معائنہ کیا گیا۔ میڈیکل بورڈ نوازشریف کی صحت کے متعلق سفارشات محکمہ داخلہ کو بھجوائے گا۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کے میڈیکل ٹیسٹ دیکھے گئے اور جسمانی معائنہ کیا گیا جبکہ میڈیکل بورڈ نے نوازشریف سے دل کی بیماری کی علامات کے سوالات کرنے کے علاوہ نوازشریف کا بلڈ پریشر، ای سی جی اور خون کے ٹیسٹ بھی لیے گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کے جسم کے مختلف حصوں میں درد محسوس ہونے سے متعلق بھی پوچھا جس پر نوازشریف … Read More

تازہ ترین ویڈیوز