Tag Archives: میڈیا سے گفتگو ‏

عمران خان، احتساب، پیچھے نہیں ہٹیں گے، جہانگیرترین، میڈیا سے گفتگو، لاہور، 92 نیوز

عمران خان احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ج...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۶:۳۷ شام ۶:۳۷ شام

لاہور (92 نیوز) رہنماء تحریک انصاف جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ عمران خان احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، مریم نواز کے مائنس ہونے کا وقت آگیا ہے۔ جہانگیرترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کے عمل سے نواز شریف مائنس ہوئے، شہباز شریف مائنس ہوئے اب مریم نواز کی باری آگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا نواز شریف کے دو بیٹے اور بہویں ان کے پاس ہیں مجھے نہیں لگتا مریم نواز کو پاس جانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں جن پر بھی کیسز ہیں وہ بیمار ہوکر باہر بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

الیکشن کمیشن، غیرجانبدار بندہ، میاں اسلم اقبال، میڈیا سے گفتگو، لاہور، 92 نیوز

چاہتے ہیں الیکشن کمیشن میں غیرجانبدار بن...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۲:۵۷ شام ۲:۵۷ شام

لاہور (92 نیوز) چاہتے ہیں الیکشن کمیشن میں غیرجانبدار بندہ آئے، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں لوٹا ہوا پیسہ واپس آئے گا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیسے تو باہر سے آنا شروع ہو گئے ہیں، نیشنل کرائم ایجنسی کے ساتھ معاملات چل رہے ہیں مفروروں سے پیسہ واپس لائیں گے۔ میاں اسلم اقبال کہتے ہیں کہ مریم نواز نے کورٹ میں خود اپلائی کیا ہے، جن کی جائیدادیں باہر ہیں وہ پاکستان کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آسٹریلیا سے شکست، معافی نہیں بنتی، اظہر علی، میڈیا سے گفتگو، لاہور، 92 نیوز

آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پرکوئی معافی نہ...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۲ شام ۱۲:۳۲ شام

لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پرکوئی معافی نہیں بنتی۔ مثبت سوچ کیساتھ آسٹریلیا گئے مگر اچھا نتیجہ نہ دے سکے۔ سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز میں غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے۔ اظہر علی نے انگلینڈ میں اپنے بزنس کے حوالے سے خبروں کی بھی تردید کردی۔ کپتان اظہر علی نے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیاسے گفتگو میں کہا مثبت سوچ کے ساتھ آسٹریلیا گئے لیکن نتیجہ مثبت نہیں دے سکے، یہ بھی تسلیم کیا کہ شکست کی کوئی معافی نہیں ہوتی۔ اظہر علی کاکہنا سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیا آرمی چیف شیخ رشید لاہور ‏ ‏92 نیوز وزیر ریلوے

آرمی چیف کو 3 سالہ توسیع دینے کیلئے تمام ج...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱:۲۰ شام ۱:۲۰ شام

لاہور (92 نیوز) سادہ اکثریت سے آرمی چیف کی ایکسٹینشن ہو جائے گی، وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں کہ آرمی چیف کو 3 سال کی توسیع دینے کیلئے تمام جماعتیں متفق ہیں۔ شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اپوزیشن کی صورتحال نارمل ہے، ان کے پاس کہنے کیلئے کوئی بات نہیں جو سمجھ رہے ہیں این آر او ہوگا، این آراو نہیں ہوگا۔ عمران خان کسی صورت این آر او نہیں کریں گے۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ جلدی مولانا کہیں گے میں بہت ہی خالی ہاتھ گیا ہوں، نیا سال پاکستان میں ترقی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کشمیر بارے، ایلس ویلز کے بیان، اتفاق نہیں کرتا، فخر امام، میڈیا سے گفتگو، 92 نیوز

کشمیر بارے ایلس ویلز کے بیان سے اتفاق نہی...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۲۹ شام ۳:۲۹ شام

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام کہتے ہیں کشمیر بارے ایلس ویلز کے بیان سے اتفاق نہیں کرتے۔ بھارتی ریٹائرڈ جرنیل کشمیری خواتین کے بارے غلط گفتگو کررہے ہیں۔ فخر امام نے میڈیا سے گفتگو میں کہا مقبوضہ کشمیر میں 12 سے 13 ہزار نوجوانوں کو اٹھا لیا گیا ہے۔ مودی نے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر جیسی صورتحال پوری دنیا کے کسی خطے میں نہیں۔۔۔مسئلہ کشمیر کے فیصلے تک امن قائم نہیں ہوسکتا۔

تازہ ترین ویڈیوز

گورنر اور چیئرمین سینٹ، پیشکش ٹھکرا دی، مولانا فضل الرحمن، ڈی آئی خان، میڈیا سے گفتگو، 92 نیوز

دوسروں کو چور کہنے والے خود احتساب سے بھا...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۵:۵۹ شام ۵:۵۹ شام

ڈی آئی خان (92 نیوز) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والے خود احتساب سے بھاگ رہے ہیں، فضل الرحمٰن کہتے ہیں حکومتی رٹ ختم ہو گئی، اداروں نے بھی مان لیا، عمران خان کرسی پر قابض ہے، تحریک اب بازاروں تک جائے گی، عمران خان کو استعفیٰ دینا پڑے گا۔ مولانا فضل الرحمن نے دعویٰ کیا ہے کہ دھرنے کے دوران انہیں چیئر مین سینٹ اور گورنر خیبر پختونخوا کے عہدوں کی پیشکش ہوئی ہے، مگر انہوں نے نہ صرف ان عہدوں کو ٹھکرایا بلکہ بلوچستان میں حکومت بنانے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پی ٹی آئی، فارن فنڈنگ، اوپن ٹرائل، احسن اقبال، میڈیا سے گفتگو، لاہور، 92 نیوز

پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ پ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۵:۲۹ شام ۵:۲۹ شام

لاہور (92 نیوز) پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ پکڑا جا چکا، تحریک انصاف کے 23 اکاؤنٹس ایسے ہیں جو الیکشن کمیشن کو رپورٹ نہیں کیے گئے، احسن اقبال کا کہنا ہے نیا پاکستان بنانے کے نام پر بیرون ملک سے رقوم لی گئیں، فارن فنڈنگ کیس کو مختلف حیلوں بہانوں سے التوا کا شکار کیا جارہا ہے، کیس کا اوپن ٹرائل کیا جائے، نون لیگ کا کوئی اکاؤنٹ اَن رپورٹڈ نہیں۔ ن لیگی رہنماء نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں باہر سے ہونے والی فنڈنگ کو شفاف انداز میں رپورٹ کریں، جو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہورہائیکورٹ، فیصلے، ہار یا جیت نہیں، چودھری سرور، میڈیا سے گفتگو، لاہور، 92 نیوز

لاہورہائیکورٹ کے فیصلے سے کسی کی ہار یا ج...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۲۳ شام ۳:۲۳ شام

لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے سے کسی کی ہار یا جیت نہیں ہوئی۔ نوازشریف کو بہترین علاج کی سہولتیں فراہم کیں۔ حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنا پر باہر جانے کی اجازت دی۔ اتحادیوں کے گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں، اتحاد کو کوئی خطرہ نہیں۔ چودھری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 5 سال کے لئے عوام نےچنا ہے، 5 سال پورے کریں گے۔ گورنر پنجاب نے لاہور ازمیر ٹاؤن میں صاف پانی پلانٹ کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پلانٹ سے آٹومیٹک سسٹم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عدالت، نوازشریف، غیرمشروط ، باہر جانیکی اجازت، شہباز شریف، میڈیا سے گفتگو، لاہور، 92 نیوز

عدالت نے نوازشریف کو غیرمشروط طور پر باہر...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۶:۲۴ شام ۶:۲۴ شام

لاہور (92 نیوز) عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا عدالت نے غیرمشروط طور پر نوازشریف کو جانے کی اجازت دی ہے، دعائیں کرنے پر میں پوری قوم کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا قوم کی دعائیں رنگ لے آئی ہیں، اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعائیں سن لی ہیں، عدالت عالیہ کا بھی شکریہ کہ انہوں نے انسانی بنیادوں پر فیصلہ کیا، ان تمام ساتھیوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس حوالے سے مثبت کردار ادا کیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ حکومتی شرط تھی کہ انڈیمنٹی بانڈ کے بغیر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ہر سال انتخابات ملک اور معیشت شاہ محمود قریشی لاہور ‏ ‏92 نیوز وزیر خارجہ ‏ آزادی مارچ معاہدے کی پاسداری کشمیریوں کا قتل عام کرتارپور گورنر ہاؤس لاہور ‏ میڈیا سے گفتگو

ہر سال انتخابات ہوں تو ملک اور معیشت نہیں ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۱۴ شام ۷:۱۴ شام

لاہور ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہر سال کے بعد انتخابات ہونا شروع ہو جائیں تو ملک اور معیشت نہیں چل سکتی ، تھوڑا انتظار کر لیں ، حکومتیں ایسے نہیں گرتیں ، آزادی مارچ والے معاہدے کی پاسداری کریں  ، کوئی بھی پاکستان نہیں چاہے گا کہ کشمیریوں کا قتل عام کرنیوالا مودی کرتارپور کی  تقریب میں پاکستان کی سر زمین پر قدم رکھے ۔ گورنر ہاؤس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ  پر حکومت کا رویہ جمہوری  تقاضوں کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آزادی مارچ آغاز، بہت کچھ ہونیوالا ہے، بلاول بھٹو، میڈیا سے گفتگو، لاہور، 92 نیوز

بلاول بھٹو کی وزیر اعظم کے جلد مستعفی ہون...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۱۸ شام ۶:۱۸ شام

اسلام آباد (92 نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کے جلد مستعفی ہونے کی پیشگوئی کردی، کہتے ہیں وزیر اعظم نے پارلیمان کو تالا لگا کر اور نیب کو اپنا کھلونا بنا کر جمہوری قوتوں کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کر دیا۔ عوام نے باہر نکل کر پیغام دیا کہ نا اہل وزیر اعظم ملک نہیں چلا سکتا، بیماری کے باوجود سابق صدرآصف زرداری کا حوصلہ بلند ہے، پیپلز پارٹی جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے دوران گفتگو کہا کہ آزادی مارچ میں شرکت کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، عوام نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آسٹریلیا کےخلاف ،اچھا کھیلنے کی کوشش ، بابراعظم، میڈیا سے گفتگو، لاہور، 92 نیوز

آسٹریلیا کےخلاف اچھا کھیلنے کی کوشش کرین...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۰۶ شام ۶:۰۶ شام

لاہور (92 نیوز) سری لنکا کیخلاف سیریز سے بہت کچھ سیکھا ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کہتے ہیں آسٹریلیا کیخلاف اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ ٹی ٹوئنٹی قائد کا کہنا ہے کہ 2010 اور2012 میں انڈر 19 ورلڈ کپ کھیلا، انڈر 19 ورلڈ کپ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کپتانی کر چکا ہوں، سری لنکا کی سی ٹیم نہیں قومی اور ینگ ٹیم تھی۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں مثبت کرکٹ کھیلنی ہے، مجھے خود اور اپنی بیٹنگ پر اعتماد ہے، گیم ہے اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے، ہر میچ میں کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نواز شریف، ضمانت، پوری قوم، خوشی کی لہر، شہبازشریف، میڈیا سے گفتگو، لاہور، 92 نیوز

نواز شریف کی ضمانت پوری قوم کےلئے خوشی کی ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۲۱ شام ۵:۲۱ شام

لاہور (92 نیوز) خدا کے حضور سر بسجود ہیں، نواز شریف کی ضمانت پوری قوم کے لیے خوشی کی لہر ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا اللہ تعالی کا شکر ہے، والدہ اور قوم کی دعاوں کی بدولت یہ ممکن ہوا۔ شہباز شریف کہتے ہیں کہ لیگل ٹیم نے دن رات محنت کی، نواز شریف اس وقت شدید قسم کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ پوری قوم سے درخواست ہے کہ نواز شریف کے لیے دعا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب کی زوجہ اس دنیا سے جا چکی ہے دعا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اکرم درانی ‏ نیب ‏ تیسری پیشی ‏ تحریری جواب راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز وفاقی وزیر ہاؤسنگ ‏ ‏ نیب راولپنڈی ‏ تفتیشی ٹیم ‏ دھرنے ‏ میڈیا سے گفتگو

اکرم درانی کی نیب میں تیسری پیشی ، تحریری ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۰۰ شام ۳:۰۰ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز)  آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم درانی  کی نیب راولپنڈی میں تیسری بار پیشی ہوئی ، تفتیشی ٹیم کے سوالوں کے تحریری جواب جمع کرا دیے ۔ کہا کہ  دھرنے تک پیشیاں چلتی رہیں گی۔ سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم درانی کی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ایک مرتبہ پھر نیب راولپنڈی میں پیشی ہوئی جہاں انہوں نے تمام سوالوں کا تحریری جواب جمع کرادیا ، اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی تفتیشی ٹیم کو پیش کردیں۔ میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 1985 سے ابتک تمام … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم، عوام کے ریلیف ، رکاوٹوں، فردوس عاشق، میڈ یا سے گفتگو، اسلام آباد، 92 نیوز

پاک فوج نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دی...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۳۳ شام ۷:۳۳ شام

لاہور (92 نیوز) پاک فوج نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا آئی ایس پی آر نے بھارت کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب کیا، بھارت نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ بلاول بھٹو کو عمران خان سے ذاتی عناد ہے، سندھ کے عوام بھوک اور افلاس سے دم توڑ رہے ہیں، مولانا نے اپنی بس میں پیپلزپارٹی کو پچھلی سیٹ پر بٹھا دیا، بلاول کو یقین نہیں آرہا لاڑکانہ سے بھٹو کا خاتمہ ہوگیا۔ معاون خصوصی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پوری قوم بھارت کو منہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز