Tag Archives: میزبانی

لندن مس ورلڈ 2019 ، مقابلے ، میزبانی ، تیار

لندن مس ورلڈ 2019 مقابلے کی میزبانی کیلئے ت...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۱ شام ۱۱:۱۱ شام

 لندن (92 نیوز) لندن مس ورلڈ 2019 مقابلے کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔ مقابلے میں شرکت کیلئے 120 ملکوں کی حسینائیں برطانیہ پہنچ گئیں۔ مس ورلڈ کے 69 ویں سالانہ مقابلے کی فائنل تقریب چودہ دسمبر کو لندن میں ہو گی۔ پہلی بار مس ورلڈ مقابلہ 1951 میں فیسٹیول آف بریٹین کے دوران منعقد ہوا تھا۔ مس ورلڈ 2019 مقابلے میں 120 ممالک کی حسینائیں قسمت آزمائی کر رہی ہیں۔ میکسیکو سے تعلق رکھنے والی موجودہ مس ورلڈ 2018 سلویا سانچیز نومنتخب مس ورلڈ کو کراؤن پہنائیں گی۔

تازہ ترین ویڈیوز

پی ایس ایل فور

پی ایس ایل فور کا میلہ پاکستان منتقل ، پہل...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۲۶ دن ۹:۲۶ دن

کراچی ( 92 نیوز) پی ایس ایل فور کا میلہ پاکستان منتقل ہو گیا ، پہلا میچ آج شام ہو گا جہاں لاہور قلندرز دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میدان میں اترے گی ۔ دبئی کے صحراؤں سے ہوتا ہوا پی ایس ایل فور  کا آخری مرحلہ پاکستان میں آج شام سے کھیلا جائے گا ، میچ کراچی کے  نیشنل اسٹیڈیم میں شام سات بجے کھیلا جائے گا۔ آخری مرحلوں میں ہونے والے تمام مقابلوں کی میزبانی کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم کرےگا،شائقین کا جوش بھی ساتویں آسمان کو پہنچ گیا ۔ پی ایس ایل  فور اگر مگر کے دلچسپ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

‏ ایشین گیمز 2022 ‏

کرکٹ بھی ایشین گیمز 2022 میں شامل ‏

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۲:۵۵ شام ۲:۵۵ شام

بنکاک( ویب ڈیسک ) کرکٹ کو 2022 کے ایشین گیمز میں شامل کر لیا گیا ۔  بنکاک میں ہونے والے اولمپک کونسل آف ایشیا کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں 2022 کے ایشین گیمز میں کرکٹ کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ایشین گیمز میں کرکٹ کا ایونٹ ٹی ٹونٹی فارمیٹ پر کھیلا جائے گا اور ان مقابلوں میں آسٹریلیا سمیت اوشیانا ممالک کو بھی شمولیت کی دعوت دی جائے گی۔ ایشن گیمز 2022 کی میزبانی چین کا شہر ہانگ زو کرے گا جو کہ 10 ستمبر 2022 سے 25 ستمبر 2022 تک جاری رہیں گے ۔ اس سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کھیل

کھیل کے میدان میں پاکستان کو تنہا کرنیکاخ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۶ دن ۱۰:۱۶ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) کھیل کے میدان میں پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب دیکھنے والا بھارت خود عالمی سطح پر تنہا ہونے لگا۔ پاکستانی شوٹرز کو ویزہ نہ دینے پر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ایکشن لیتے ہوئے بھارت میں مستقبل کے ایونٹس کی میزبانی پر ہونے والی بات چیت معطل کر دی۔ آئی اوسی ایگزیکٹو بورڈنے بین الاقوامی فیڈریشنزسے بھی بھارت کوایونٹس کی میزبانی نہ دینے کا کہہ دیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

سندھ فوڈ فیسٹول میں مہمانوں کی تواضع سندھ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۵:۰۲ شام ۵:۰۲ شام

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے مقامی ہوٹل میں سندھ فوڈ فیسٹول کا انعقاد کیا گیا ۔ فیسٹول میں مہمانوں کی تواضع روایتی سندھی کھانوں سے کی گئی ۔مہمانوں کو سندھ کا مشہور مشروب تھادل بھی پیش کیاگیا۔ رکن سندھ اسمبلی روبینہ قائمخانی نے کہاکہ سندھ حکومت کی پہلی ترجیح سندھی ثقافت کا فروغ ہے ۔ ہوٹل مینجر کا کہنا تھا کہ سندھی کھانوں سے میزبانی کا مقصد مہمانوں کو سندھ کی ثقافت سے روشناس کرانا ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز