Tag Archives: میر پور

اسلام آباد، پشاور، میر پور ، علاقوں ، تیز ہواؤں ، بارش

اسلام آباد، پشاور، میر پور اور دیگر کئی ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۳ شام ۱۰:۲۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد سمیت دیگر کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش ہوئی، بعض مقامات پر اولے بھی پڑے۔ گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہوئی۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ان علاقوں میں مزید بارش، ژالہ باری اوربعض مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔ ہفتے کے روز سے بالائی خیبرپختونخوا، بالائی اور وسطی بلوچستان، بالائی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

میر پور آزاد کشمیر بارات ‏ شاہ کوٹ

میر پور آزاد کشمیر کے دولہے کے ساتھ ہاتھ ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۴۰ شام ۹:۴۰ شام

شاہ کوٹ(92 نیوز) میر پور آزاد کشمیر کے دولہےمیاں کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، دولہا بارات لے کر شاہ کوٹ پہنچا لیکن ارمانوں پر اس وقت پانی پھر گیا جب دلہن کے گھر والے تالا لگاکر فرار ہوچکے تھے، دلہے نے گھر کے باہر دھرنا دے دیا۔ دولہا میاں بہت سے ارمان لے کر خوشی خوشی میر پور آزاد کشمیر سے بارات لے کر شاہکوٹ پہنچے مگر وہ ہوگیا جو سوچا بھی نہ تھا۔ دولہا میاں بارات تو لے آئے مگر استقبال کیلئے کوئی بھی موجود نہ تھا، شاہکوٹ میں واقع دلہن کے گھر والے تالا لگاکر فرار ہوچکے تھے، پڑوسیوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

میر پور، 102 تعلیمی ادارے، کل، کھولنے کی اجازت، 92 نیوز

میر پور میں 102 تعلیمی ادارے کل سے کھولنے ک...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱:۰۳ دن ۱:۰۳ دن

میرپور(92 نیوز) زلزلے سے متاثرہ میر پور میں 102 تعلیمی ادارے کھولنے کل سے کی اجازت دیدی گئی۔ 24 ستمبر کے زلزلے سے میرپور آزاد کشمیر اور گردنواع کے تعلیمی ادارے بری طرح متاثر ہو گئے تھے۔ 24 ستمبر کے زلزلے میں میرپور شہر اور گردنواح کے 289 تعلیمی اداروں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا جس کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر میرپور نے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کو بند کر دیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر طاہر ممتاز کی سربراہی میں سروے ٹیم بنائی گئی جس نے سروے کرنے کے بعد 102 تعلیمی اداروں کو کل کھولنے کی اجازت دی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

انگلینڈ پاکستانی نژاد ‏ عادل رشید میر پور ‏ ‏92 نیوز

انگلینڈ کے پاکستانی نژاد باؤلر  عادل رشی...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۰۰ شام ۷:۰۰ شام

میر پور ( 92 نیوز) انگلینڈ  کے پاکستانی نژاد لیگ اسپنرعادل رشید  نے میر پور میں زلزلہ متاثرین کی عیادت کی ، عادل رشید زلزلے سے  متاثر ہونیوالے علاقوں کا بھی دورہ کریں گے ۔ انگلینڈ کے پاکستانی نژاد باؤلر  عادل رشید نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میر پور میں زیر علاج زلزلہ متاثرین  کی  عیادت کی اور انکی خیریت دریافت کی ۔عادل رشید نے مریضوں کا حوصلہ بڑھایا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عادل رشید نے کہا زلزلہ کی خبر سنی تو تمام مصروفیات چھوڑ کر اپنے بھائی بہنوں کے پاس پہنچ گیا ،انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

میر پور آزاد کشمیر ‏ امدادی کارروائیاں ‏ میر پور ‏92 نیوز گورنرپنجاب ‏ چودھری سرور ‏ جاتلاں

میر پور آزاد کشمیر میں آٹھویں روز بھی ا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۱ دن ۱۱:۴۱ دن

میر پور ( 92 نیوز) زلزلہ سے متاثرہ میر پور آزاد کشمیر میں آٹھویں روز بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ، گورنرپنجاب چودھری سرور بھی میرپور روانہ ہوگئے، زلزلہ زدہ علاقے کا دورہ اور زخمیوں  کی عیادت کریں گے، جاتلاں میں  متاثرین میں امدادی سامان بھی تقسیم کریں گے۔ میر پور آزاد کشمیر کے زلزلہ سے متاثرہ علاقے میں آٹھویں روز بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ، پاک فوج کے جوان،حکومتی ادارے اور فلاحی تنظیمیں  مصروف عمل ہیں، گورنرپنجاب  بھی  میرپور روانہ ہو گئے ۔ وزیر اعظم کا زلزلہ متاثرہ علاقے کا دورہ ، زخمیوں کی عیادت کی پاک آرمی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز