Tag Archives: میئر کراچی

صفائی مہم ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز وفاقی حکومت ‏ میئر کراچی ‏ مرتضی وہاب

صفائی مہم کے باوجود کراچی صاف ہونےکا نام ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۰۹ شام ۴:۰۹ شام

کراچی ( 92 نیوز)  کراچی میں وفاقی حکومت اور میئر کراچی کے بعد سندھ حکومت نے صفائی مہم شروع کی ہے،لیکن شہرہے کہ صاف ہونےکا نام ہی نہیں لےرہا، آج بھی جگہ جگہ کچرےکےڈھیر موجود ہیں ، سندھ حکومت کےترجمان مرتضی وہاب کہتےہیں کراچی کو صاف کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔ کراچی میں کچرا ہے اور کچرے پر سیاست کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے  شہر میں صفائی مہم شروع کی گئی ہے لیکن  جگہ جگہ کچرے کےڈھیر جوں کے توں موجود ہیں ۔ گٹروں سےابلتاپانی بھی شہریوں  کاامتحان لےرہاہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

میئر ، کراچی ، مشیر ، پارکس ، لیاقت قائم خانی ، گھر ، تجوری

میئر کراچی کے مشیر پارکس لیاقت قائم خانی ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۱۵ شام ۶:۱۵ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) میئر کراچی کے مشیر پارکس لیاقت قائم خانی کے گھر سے ملنے والی ایک تجوری کھول لی گئی جس میں سے غیرملکی کرنسی اور زیورات برآمد ہوئے ہیں۔ نیب کی ٹیم آج لیاقت علی خان قائم خانی کو ان کے گھر لے کر پہنچی اور دو لاکرز میں سے ایک کھولا گیا۔ لاکر خود لیاقت قائم خانی نے کھولا اور ایک ایک کر کے تمام ڈبے کھول کر نیب ٹیم کے حوالے کیے۔ لاکر سے ڈالرز اور پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔ سونے کے زیورات ، سکے بھی برآمد ہوئے تو ہیرے جواہرات بھی ملے۔ جعلی اکاؤنٹس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

میئر کراچی ، مشیر ، باغات ، لیاقت علی ، گھر ، کروڑوں روپے ، مالیت ، لگژری گاڑیاں ، برآمد

میئر کراچی کے مشیر باغات لیاقت علی کے گھر ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۱۲ شام ۶:۱۲ شام

 کراچی (92 نیوز) میئر کراچی کے مشیر باغات لیاقت علی کے گھر سے بڑا خزانہ پکڑا گیا۔ کروڑوں روپے مالیت کی لگژری گاڑیاں، بانڈز، جائیدادوں کی دستاویزات اور زیورات برآمد ہوئے۔ نیب کے مطابق لیاقت قائم خانی کے گھر سے 8 لگژری گاڑیاں،  قیمتی ہیرے  ،171 تولے،جدید اسلحہ، پرائز بانڈز کے علاوہ  کراچی اور لاہور کے بنگلوں کی دستاویزات  برآمد ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ 6 سے 4 فٹ کے 2 لاکرز بھی پکڑے گئے جنہیں ابھی تک کھولا نہیں گیا۔ نیب نے قبضے میں لی گئی 200 کے قریب اشیاء کی فہرست بھی مرتب کر لی۔ ذرائع کے مطابق … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نالوں کی صفائی ‏ ‏50 ارب روپے ‏ میئر کراچی ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز وسیم اختر ‏

نالوں کی صفائی کیلئے 50 ارب روپے بھی کم ہیں...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۹ شام ۱۰:۴۹ شام

کراچی ( 92 نیوز) میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کراچی کا سسٹم بہتر نہ کیا گیا تو نظام تباہ ہو جائے گا، شہر کے نالوں کی صفائی کے لئے 50 کروڑ ہی نہیں ،  50 ارب روپے بھی کم ہیں ۔ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ شہر میں حالیہ بارشوں کے بعد  قریب 40 افراد ہلاک ہوئے ، ان کے اجتماعی قتل کا مقدمہ کھلی عدالت میں چلایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر سے تین سو ارب روپے ٹیکس لیا جاتا ہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

میئر کراچی نے مصطفیٰ کمال کو پراجیکٹ ڈائر...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۲۳ شام ۲:۲۳ شام

 کراچی (92 نیوز) میئر کراچی وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو پراجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج کے عہدے سے معطل کردیا۔ انہوں نے کہا مصطفیٰ کمال انتہائی بدتمیز شخص ہیں، اس قابل نہیں کہ ان سے ملا بھی جائے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے گذشتہ روز مصطفی کمال کو پراجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج لگایا تھا اور آج معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ وسیم اختر نے کہا کہ مصطفی کمال بدتمیزآدمی ہیں، کام کےبجائے سیاست چمکا رہے ہیں۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کے مسائل کا نیک نیتی سے حل چاہتے ہیں لیکن سندھ حکومت وسائل نہیں دے رہی۔ کراچی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

فیصل واوڈا ‏ غیر ذمہ دار ‏ عمران خان ‏ میئر کراچی ‏ کراچی ‏92 نیوز v غیر ذمہ ‏

فیصل واوڈا غیر ذمہ دار ، عمران خان انہیں ل...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۶:۵۵ شام ۶:۵۵ شام

کراچی( 92 نیوز) میئر کراچی وسیم اختر نے فیصل واوڈا  کو غیر ذمہ دار وزیر قرار دے دیا، کہا کہ  فیصل واوڈا کو سیاست بھی نہیں آتیں، عمران خان انہیں لگام دیں، ورنہ ہمارا اتحاد بھی متاثر ہو سکتا ہے۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے بیان پر میئر کراچی وسیم اختر نے جوابی وار کرتے ہوئے  کہا کہ عمران خان اپنے وفاقی وزیر کو لگام دیں۔ میئر کراچی حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری اور دعا کے لئے آئے ، فیصل واوڈا کے بیان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر دل کی خوب بھڑاس بھی نکالی۔ وسیم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مصطفی کمال ‏ میئر کراچی ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز وسیم اختر

مصطفی کمال مسترد کیا گیا،کرپٹ آدمی ہے ، ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۵۰ شام ۳:۵۰ شام

کراچی ( 92 نیوز) میئر کراچی وسیم  اختر نے خود پر حملے کرنے والے مصطفی کمال کو جواب دے دیا اور کہا کہ کراچی کے عوام نے مصطفی کمال کو مسترد کیا ، وہ ایک ریجیکٹڈ اور کرپٹ آدمی ہے ۔ میئر کراچی نے کہا کہ مصطفی کمال الیکشن کے بعد واپس جائے گا، ایک اینکر  کو جواب دیا ، علم نہ تھا کہ مصطفی کمال کو اتنی آگ لگ جائے گی ،یہ صرف  کمال چورن بیچنے کے چکروں میں ہے، اسکے کیخلاف کرپشن کا ریفرنس فائل ہوگیا ہے، افسوس ہورہا ہے کس آدمی کے جوابات دے رہا ہوں۔ وسیم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

صفائی مہم ‏ ٹویٹر ‏ سعید غنی ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز سندھ ‏ وزیر اطلاعات ‏ میئر کراچی ‏ علی زیدی ‏

صفائی مہم صرف ٹویٹر پر چل رہی ہے ، سعید غن...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۳۱ شام ۳:۳۱ شام

کراچی  ( 92 نیوز) سندھ کے وزیر اطلاعات سعیدغنی میئر کراچی اور علی زیدی پربرس پڑے،کہاکہ صفائی مہم صرف ٹویٹر  پرچل رہی ہے،نالوں کاکچراسڑکوں اورپارکوں میں پھینکاجارہاہے،بتایاکہ سندھ حکومت کراچی میں 115ارب روپے لگانےجارہی ہے ۔ سندھ حکومت کےترجمان مرتضی وہاب نے کہاکہ وسیم اخترکو فوٹو سیشن کےعلاوہ کچھ نہیں آتا۔ کراچی میں ہرجگہ کچرا ہی کچرا ہے  جس پر شہری اور سندھ حکومت آمنے سامنے آگئے ہیں ۔وزیراطلاعات سندھ نےوسیم اختراور علی زیدی پر تنقید کےتیر چلائے اور کہاکہ صفائی مہم ٹویٹر پرچل رہی ہے ، سعید غنی نے کہاکہ میئرکراچی سندھ حکومت کو ٹیکس دینےسے منع کررہے ہیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

میئر کراچی کو سعودآباد میں صفائی مہم سڑکو...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۹ شام ۱۰:۲۹ شام

 کراچی (92 نیوز) میئر کراچی وسیم اختر کو ملیر کے علاقے سعودآباد میں صفائی مہم سڑکوں سے شروع کرنا مہنگا پڑگیا ۔ علاقہ مکینوں نے کے ایم سی کی ٹیم کو گھیر کر احتجاج کیا اور سڑکوں سے پہلے گلیاں مُحلے صاف کرنے کا مطالبہ کرنے لگے ۔ خواتین سمیت علاقہ مکین کے ایم سی کیخلاف پھٹ پڑے اور مُحلے صاف نہ کرنے پر کے ایم سی اور میئر کیخلاف دل کی خوب بھڑاس نکالی ۔ میئر وسیم اختر پہنچے تو سندھ حکومت پر برس پڑے اور کہا کہ بارشوں کے بعد ابھی تک گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ‏ دبئی ‏ علی زیدی ‏ ‏92 نیوز صفائی مہم صوبائی حکومت تنقید کے نشتر ‏ ایف ڈبلیو او ‏ پاک فوج ‏ میئر کراچی وزیر اعلیٰ سندھ ‏ تعاون کی اپیل وسیم اختر نالوں کی صفائی شہر قائد کے پی ٹی ‏ رجسٹریشن ‏ رضاکارانہ

کراچی کا پیسہ دبئی چلا جاتا ہے ، علی زیدی

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۵۳ شام ۸:۵۳ شام

کراچی ( 92 نیوز) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ کراچی کا پیسہ دبئی چلاجاتا ہے ، دبئی میں کچھ پیسے کم بھیج کر  شہر پر لگا دیں تو صاف ہو جائے گا۔ کراچی میں صفائی مہم سے متعلق وفاقی وزیر علی زیدی نے صوبائی حکومت پر خوب تنقید کے نشتر برسائے ۔ ایف ڈبلیو او کی تعیناتی پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے بھی صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  وزیر اعلیٰ سندھ نے شہر قائد کی صفائی کے اختیارات اپنے ہاتھ میں لے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم ‏ گورنر سندھ‏ وفاقی وزیر قانون‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز عمران اسماعیل ‏ ڈاکٹر فروغ نسیم ‏ میئر کراچی ‏ یئر حیدرآباد ‏

وزیر اعظم سے گورنر سندھ اور وفاقی وزیر قا...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۹:۳۷ دن ۹:۳۷ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے ملاقات کی ، ملاقات میں ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے پر اتفاق کیا گیا  جبکہ میئر کراچی اور میئر حیدرآباد کو مالی پیکیج بھی دیا جائے گا، وز یراعظم نے جمہوری عمل میں ایم کیو ایم کے مثبت کردار کو سراہا۔ وزیراعظم آفس میں عمران خان سےہونےوالی ملاقات میں میئر کراچی اور میئر حیدرآباد کو مالی پیکیج دیے جانے پربھی  اتفاق کیا گیا۔ان معاملات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے وزیر اعظم نے وفاقی وزیرقانون اور گورنر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کونسل

کراچی سٹی کونسل میں جھگڑے کا معاملہ ، کے ا...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۸:۱۶ دن ۸:۱۶ دن

 کراچی (92 نیوز) کراچی کے سٹی کونسل میں بلدیاتی نمائندگان کے جھگڑے کے معاملے پر کے ایم سی انتظامیہ نے پولیس کو شکایات کر دی۔ کے ایم سی انتظامیہ کی جانب سے شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نامعلوم افراد سٹی کونسل ہال میں داخل ہوئے جو میئر کراچی پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔ سٹی کونسل میں ہلڑ بازی کے دوران نامعلوم افراد داخل ہوئے۔ سکیورٹی اسٹاف کی کوشش کے سبب میئر پر حملہ ناکام ہوا۔ شور شرابے اور ہلڑ بازی کا فائدہ اٹھا کر نامعلوم افراد فرار ہو گئے۔ کے ایم سی انتظامیہ کی جانب سے واقعہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز