Tag Archives: مون سون ‏

مون سون بارشوں نے ملک بھر میں تباہی مچادی

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۵:۵۶ شام ۵:۵۶ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) مون سون بارشوں نے ملک بھر میں تباہی مچادی، خیبرپختونخوا میں 2 روز کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی، کوہ سلیمان کے پہاڑوں پر تیز بارشوں کے باعث سیلابی ریلے میں اسکول اور پولیس چوکی سمیت متعدد دیہات زیر آب آگئے ۔ لسبیلہ کے پہاڑوں پر موسلادھار بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔ پنجاب ،سندھ اور خیبرپختونخوا کے بیشتر شہروں میں  بادل کھل کر برسے، موسلادھار بارشوں کے باعث برساتی پانی سیلابی ریلے میں بدل گیا، مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سرجانی ٹاؤن ‏ خدا کی بستی ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز فاتحہ خوانی ‏ پیشگی اطلاع ‏ سندھ حکومت ‏ مئیر کراچی ‏ مون سون ‏ ‏6 جانور ہلاک

سرجانی ٹاؤن اور خدا کی بستی بارش سے شدید م...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۴۸ شام ۸:۴۸ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں بارش سے سرجانی ٹاؤن  اور خدا کی بستی شدید متاثر ہو گئی ، علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے، ادھر درجنوں قبریں بھی پانی میں دھنس گئیں۔ کراچی میں مون سون کی دوسریبارش سے  سرجانی اور خدا کی بستی ایک بار پھر شدید متاثر ہو گئی،  بارش کے پانی نے مشکلات میں اضافہ کردیا، مکین انتظامیہ پر برس پڑے۔ ادھر بارش سے سرجانی کا قبرستان بھی لپیٹ میں آگیا، پانی بھر جانے سے درجنوں قبریں دھنس گئی ہیں، جس کے سبب فاتحہ خوانی کیلئے آنے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی موسلا دھار بارش دو افراد جاں بحق ‏92 نیوز مون سون ‏

کراچی میں موسلا دھار بارش، کرنٹ لگنے سے د...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۰ دن ۱۱:۳۰ دن

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں مون سون کے دوسرے اسپیل کی دھواں دھار اننگ جاری ہے،آبر رحمت وقفے وقفے سے مختلف علاقوں میں برس رہا ہے، شاہراہیں اور گلیاں بھی زیر آب آگئیں جبکہ  کرنٹ لگنے سے نوجوان سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 مویشی ہلاک ہوگئے ، ادھر بارش کے باعث  کے الیکٹرک کا نظام بھی ہمت ہارگیا، بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ۔ شہر قائد میں گرجتے بادل جم کر برسے ڈیفنس، کلفٹن، سی ویو، قیوم آباد، کورنگی، لانڈھی، شارع فیصل، ملیر اور ماڈل کالونی سمیت بیشتر علاقوں میں بارش نے جل تھل کردیا۔ سولجر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی علاقوں گرج چمک بارش گلشن حدید شارع فیصل مون سون خوشگوار موسم

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۶ دن ۱۱:۲۶ دن

 کراچی (92 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ گلشن حدید، ملیر، ایئرپورٹ، شارع فیصل، ماڈل کالونی میں ابر کرم برس پڑا۔ پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے موسم سہانا کر دیا۔ سندھ میں بھی مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کا آغاز ہو گیا۔ حیدر آباد میں رات سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ سیہون شریف، دادو، میھڑ، جوہی،ٹھٹھہ بدین، خیرپور ناتھن شاہ اور نواحی علاقوں میں بھی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ ادھر باغوں کے شہر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حیدر آباد بارش کا پانی ‏ ‏92 نیوز پاک فوج ‏ مون سون

حیدر آباد میں تاحال کئی کئی فٹ بارش کا پا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۴ دن ۱۱:۳۴ دن

حیدر آباد ( 92 نیوز) حیدر آباد میں تاحال کئی کئی فٹ بارش کا پانی جمع ہو گیا ، انتظامیہ غائب ہوگئی جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا لیکن پاک فوج نے ریلیف کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ مون سون  بارشوں کے پہلے اسپیل نے ہی انتظامیہ کے دعووں اور کارکردگی کا پول کھول کے رکھ دیا،سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد  سے تاحال بارش کا پانی نہ نکالا جاسکا،پاک فوج نے ریلیف کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ لطیف آباد،مہرعلی،جناح کالونی،عالم ٹاؤن،پھلیلی،پریٹ آباد ،قاسم آبادسمیت دیگر علاقوں میں  کئی کئی فٹ بارش کا پانی جمع ہو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کرنٹ ‏ جان کی بازی ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز مون سون ‏ کے الیکٹرک ‏ بوسیدہ نظام ‏ بجلی معطل پانی کی قلت ‏ بھینس کالونی ‏ گلستان جوہر ‏ بلاک8‏ منظور کالونی ملیر سٹی گولڈن ٹاون ‏

بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے 19افراد جان ک...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۲۸ دن ۹:۲۸ دن

کراچی ( 92 نیوز) مون سون کا سلسلہ شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک کا بوسیدہ نظام بیٹھ گیا ہے ،  شہر کے مختلف علاقوں کی بجلی معطل، گھروں  میں پانی کی بھی قلت ہو گئی جب کہ دو روز میں بارشوں کے دوران  کرنٹ لگنے سے اور چھت گرنے سے 19 افرادجان کی بازی  ہار گئے ہیں ۔ بھینس کالونی میں گزشتہ 48 گھنٹے سے بجلی ہونے سے شہریوں شدید مشکلات کا شکار ہے ، گلستان جوہر بلاک8، منظور کالونی، ملیر سٹی، گولڈن ٹاون  میں گزشتہ روز جانے والی بجلی آج بھی واپس نہ آئی۔ نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ‏ دوسرے روز ‏ وقفے سے بارش ‏ ‏92 نیوز مون سون ‏ پہلا اسپیل ‏ بارش کا سلسلہ ‏ ٹریفک کا نظام ‏ درہم برہم ‏ گلیاں سڑکیں ‏ پانی پانی ‏ تیز بارش ‏ جل تھل ‏ انتظامیہ کی غفلت ‏ ابر کرم ‏ شارع فیصل یونیوسٹی روڈ ‏ آئی آئی چندریگر روڈ صدر ‏ لکی اسٹار کورنگی گلستان جوہر ‏ ٹریفک کی روانی ‏ روانی متاثر ‏ لانڈھی ملیر قائدآباد ‏ شاہ فیصل ‏ ڈیفنس

کراچی میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۴ دن ۱۱:۵۴ دن

کراچی ( 92 نیوز) مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل خوب رنگ جمارہا ہے ، کراچی میں دوسرے دن  بھی  صبح سے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے باعث ٹریفک کا نظام بھی درہم  برہم ہوگیا  ہے ۔ کراچی میں مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل  جاری ہے جس کے باعث گلیاں، سڑکیں  پانی پانی ہوگئیں ، تیز بارش کے باعث سارا شہر جل تھل ہوگیا ۔ انتظامیہ کی غفلت کے باعث ابر کرم زحمت بن گئی  ، شارع فیصل، یونیوسٹی روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر ، لکی اسٹار، کورنگی، گلستان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بارش ‏ سپریم کورٹ رجسٹری ‏ کراچی ‏ بجلی سے محروم ‏ ‏92 نیوز شہر قائد ‏ مون سون ‏ کے الیکٹرک ‏ ایمرجنسی جنریٹر ‏ کورٹ ‏ ایمرجنسی لائٹس

بارش برستے ہی سپریم کورٹ رجسٹری کراچی بجل...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۳۱ شام ۳:۳۱ شام

کراچی ( 92 نیوز) شہر قائد میں مون سون کی پہلی بارش برستے ہی کے الیکٹرک کا نظام بیٹھ گیا جس سے سپریم کورٹ رجسٹری بھی اندھیرے میں ڈوب گئی جب کہ ایمرجنسی کے لئے  پڑا جنریٹر بھی ایمرجنسی میں کام نہ آسکا  ،  کے الیکٹرک حکام کو سپریم کورٹ طلب کیا گیا تو 6 گھنٹے بعد بجلی بحال کی گئی ۔ کراچی میں مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل  جاری ہے ، صبح سے جاری بارش نے کے الیکٹرک کے نظام کاپول کھول دیا ۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں صبح 8 بجے کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا ، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملک ‏ طوفانی بارشیں ‏ دوافراد جاں بحق لاہور ‏ ‏92 نیوز گرمی کا زور جھنگ منکیرہ ‏ شجاع آباد پتوکی ‏ طوفانی بارش ‏ مٹیاری ‏ دو کار مسافربس ‏ مون سون ‏ تباہ کاریاں ‏ آزادکشمیر وادی نیلم ‏ لینڈ سلائیڈنگ

ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں ، ح...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۸ شام ۱۲:۳۸ شام

لاہور ( 92 نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔  جھنگ،منکیرہ ،شجاع آباد،پتوکی سمیت دیگر شہروں میں بادل کھل کے برسے، طوفانی بارش کے دوران  مٹیاری میں دو کاریں اور ایک مسافربس میں تصادم سے دوافرادجاں بحق اور دوزخمی ہوگئے۔ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں ۔ آزادکشمیرکےعلاقے وادی نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ سے  متعددگاڑیاں پھنس گئیں۔ طوفانی بارش کے دوران مٹیاری میں دو کاریں اور ایک مسافربس میں تصادم جس کے نتیجے میں  دوافرادجاں بحق اور دوزخمی ہوگئے۔دریائے سندھ میں طغیانی،چشمہ بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ملک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مون سون ‏ کراچی ‏ پہلا سپیل ‏ سڑکیں ‏ پانی پانی ‏ ‏92 نیوز ‏ موسم سہانا ‏ اجلی ‏ بجلی ‏ فراہمی ‏ معطل ‏ حیدرآباد شکارپور بادل ‏ محکمہ موسمیات بارش کی وارننگ

مون سون کا کراچی میں پہلا سپیل ، سڑکیں پان...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۷ دن ۱۱:۳۷ دن

کراچی ( 92 نیوز )کراچی میں مون سون  کا پہلا اسپیل  شرو عہ و گیا ، مختلف علاقوں میں بارش سے موسم سہانا  اور ہر شے اجلی ہو گئی ۔  سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے دفاتر جانے والوں کو مشکلات  کا سامنا کرنا پڑا جب کہ گاڑیوں کی قطاریں بھی  لگ گئیں ۔ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی  ۔  ادھر حیدرآباد ، شکارپور سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی بادل برس پڑے ، محکمہ موسمیات نے آج اور کل تیز بارش کی وارننگ دے دی۔ کراچی والوں کی دعائیں رنگ لے آئیں ، شہر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۸ دن ۱۰:۵۸ دن

لاہور (92 نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں آج سے تیس جولائی تک کھل کر بادل برسنے کا امکان ہے۔ مون سون کے دوران مختلف حادثات میں مزید سات افراد جاں بحق ہو گئے۔ بارشوں کی وجہ سے  دریائے سوات اور ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ۔ نالہ ڈیک میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نالوں میں طغیانی ہے تو شمالی علاقوں لینڈ سلائیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں انسانی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ‏ جولائی ‏ بارش کا امکان ‏ ‏92 نیوز مون سون ‏

کراچی میں جولائی کے آخری ہفتے میں بارش ک...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۵۴ شام ۳:۵۴ شام

کراچی ( 92 نیوز) ملک بھر میں مون سون بارشیں رنگ جمارہی ہیں لیکن کراچی کا موسم شہریوں کا خوب امتحان لے رہاکبھی  بادل آتے ہیں کبھی چلے جاتے ہیں،محکمہ موسمیات کاکہناہےکراچی میں جولائی کے آخری ہفتے میں بارش کا امکان ہے ۔ کراچی میں موسم کی آنکھ مچولی  جاری ہے ، کبھی سورج آنکھیں دیکھاتاہےتوکبھی بادل آجاتےہیں ، کبھی سمندری ہوائیں تیز ہوجاتی ہیں تو کبھی تھم جاتی  ہیں ، گرمی اورحبس کی وجہ سے شہری پریشان دیکھائی دیتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ شہریوں کا امتحان جلد ختم ہونے والا ہے ، جولائی کے آخری ہفتے میں مون سون … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مون سون طوفانی بارشیں جنوبی ایشیا نئی دہلی ‏ ‏92 نیوز نیپال چین ‏ بنگلہ دیش ‏ درجنوں افراد ہلاک ‏ مغربی یونان ‏

مون سون کی طوفانی بارشوں اور سیلاب نے جنو...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۳۲ شام ۲:۳۲ شام

نئی دہلی ( 92 نیوز) مون سون کی طوفانی بارشوں اور سیلاب نے جنوبی ایشیا کے ممالک بھارت، نیپال، چین اور بنگلہ دیش کو ہلا کے رکھ دیا،درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، مغربی یونان میں بھی خوفناک طوفان سے سات افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ نیپال میں مون سون کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور اب تک سیلاب  65 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد لاپتہ ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 38 ہو گئی ہے۔ بھارت میں دریائے برہما پتر قہر برساتا ہوا اپنے کناروں سے باہر آ گیا ہے اور ریاست … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مون سون پنجاب زیر آب لاہور ‏ ‏92 نیوز لاہور گوجرانوالہ ‏ کالی گھٹا ہلکی بارش ‏ نشیبی مقامات ‏ محکمہ موسمیات ‏ ہزارہ ڈی جی خان ‏ ندی نالوں میں طغیانی ‏ سیلابی صورتحال ‏

مون سون بارشوں نے اپنارنگ دکھا دیا، پنجاب...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۱ شام ۱۲:۱۱ شام

لاہور ( 92 نیوز) مون سونبارشوں نے اپنا رنگ دکھادیا ، پنجاب کا بیشتر حصہ زیرآب آیا ۔ لاہور، گوجرانوالہ سمیت کئی علاقے بادلوں اور کالی گھٹاؤں کے زیراثر ہے ،  کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش  سے  نشیبی مقامات پانی سے بھر گئے ، محکمہ موسمیات نے پنجاب اور بالائی علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی ۔ ادھر ہزارہ، راولپنڈی اور ڈی جی خان کے ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے ۔ پنجاب کے کئی علاقے بارش سے بھیگ گئے،لاہور میں بارش کے بعد کالی گھٹاؤں اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم سہانا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جنوبی ایشیائی ممالک ‏ مون سون ‏ تباہی مچا دی ‏ نئی دہلی ‏ ‏92 نیوز ‏

جنوبی ایشیائی ممالک میں مون سون بارشوں نے...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۵۳ شام ۹:۵۳ شام

نئی دہلی ( 92 نیوز ) جنوبی ایشیائی ممالک نیپال، بھارت اور بنگلادیش میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، بجلی گرنے، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے درجنوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ ادھر امریکا میں بھی سمندری طوفان بیری نے ہر شے کو تہس نہس کرڈالا ہے۔ نیپال میں مون سون بارشوں نے خوفناک صورتحال اختیار کرلی، سیلابی ریلوں اور مٹی کے تودے گرنے سے پچاس کے قریب افراد لقمہ اجل ہوچکے ہیں، قدرتی آفت کی وجہ سے دس لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ بھارتی ریاست آسام بھی مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں کی زد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز