Tag Archives: مولانا

مولانا ، پلان بی ، ختم، رہبر کمیٹی ، سڑکیں ، کھولنے ، اعلان

مولانا کا پلان بی ختم، رہبر کمیٹی کا سڑکی...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۵ شام ۱۱:۱۵ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) مولانا کا پلان بی ختم ہو گیا۔ رہبر کمیٹی نے سڑکیں کھولنے کا اعلان کر دیا۔ اکرم خان درانی کی زیر صدارت رہبر کمیٹی کا اجلاس انکی رہائش گاہ پر ہوا۔ رہبر کمیٹی نے اتفاق رائے سے پلان بی کے تحت سڑکیں بند کرنے کا سلسلہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں اکرم درانی کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کی حالت پر رحم کرتے ہوئے گھر چلے جائیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن آئندہ کے مشترکہ لائحہ عمل کی تیاری کیلئے اے پی سی بلائیں۔ مسلم لیگ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مولانا ‏ چودھری برادران اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز مولانا فضل الرحمان افہام تفہیم ‏ چودھری برادران ‏ مولانا فضل الرحمان ‏ ٹیلیفونک رابطہ ‏ میلہ لوٹ

مولانا کوسخت فیصلوں سے روکنے کیلئے چودھر...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۷:۲۱ شام ۷:۲۱ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز)مولانا فضل الرحمان کو سخت فیصلوں سے روکنے کے لئے چودھری برادران میدان میں آگئے ،چودھری برادران نے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرکے معاملہ افہام تفہیم سے نمٹانے کی تجویز دے دی۔ چودھری برادران اور مولانا فضل الرحمان میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں چودھری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ آپ کو  مبار ہو ، آپ نے میلہ لوٹ لیا ۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے آپ کو اپنا لیڈر تسلیم کر لیا، دونوں جماعتیں آپ کے پیچھے ہیں۔ مسلم لیگ ق  کے صدر نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وفاقی وزیر ، علی امین گنڈاپور ، مولانا ، حلقے ، جلسہ ، اعلان

وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کا مولانا کے ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۰۲ شام ۲:۰۲ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے مولانا کے حلقے میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ انتخابی میدان میں مقابلے کا چیلنج بھی دے دیا۔ فضل الرحمٰن کے مطالبے پر حکومتی رہنما بھی میدان میں آگئے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا مولانا دوبارہ انتخابات جیت کر دکھائیں، اپنی سیٹ چھوڑ دونگا۔ مولانا کے حلقے میں دگنی طاقت کا مظاہرہ کروں گا۔ انہوں نے کہا اپنی نشست ہارنے والا کس منہ سے وزیراعظم کا استعفیٰ مانگ رہا ہے۔ ادھر معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کنٹینر پر موجود اپوزیشن رہنماؤں کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مولانا، آزادی مارچ، حکومتی نمائندے، پیش گوئیوں، مصروف، اسلام آباد، 92 نیوز

مولانا کے آزادی مارچ پر حکومتی نمائندے پی...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۱ شام ۱۰:۱۱ شام

اسلام آباد (92 نیوز) مولانا فضل الرحمان تو طبل جنگ بجا چکے مگر حکومتی نمائندوں کو پیش گوئیوں سے فرصت نہیں۔ سینیٹر شبلی فراز کو دھرنا ناکام ہونے کا یقین ہے تو گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں ”مولانا فضل الرحمان تو ایک وزارت کی مار ہیں“۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر تحریک انصاف کے رہنمائوں کی جانب سے دھمکیوں کےساتھ پیشگوئیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے جے یو آئی کا دھرنا ناکام ہونے کی پیشگوئی کردی،، کہتے ہیں مولانا گرفتار ہوکر ہیرو بننا چاہتے ہیں مگر حکومت اتنی اہمیت نہیں دے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

تاجروں ، ہڑتال ، مولانا ، دھرنے ، مارچ ، کاشف چودھری

تاجروں کی ہڑتال کا مولانا کے دھرنے اور ما...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۷ شام ۱۰:۴۷ شام

اسلام آباد (92 نیوز) تنظیم تاجران پاکستان کے سربراہ کاشف چودھری نے کہا تاجروں کی ہڑتال کا مولانا کے دھرنے اور مارچ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ آل پاکستان انجمن تاجران اور مرکزی انجمن تاجران کے رہنماؤں نے اسلام آباد ‏میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ مرکزی انجمن ‏تاجران تنظیم کے صدر کاشف چوہدری نےکہا کہ ایف بی آر نے 4 ماہ تک تاجر تنظیموں سے مذاکرات کی آڑ میں دھوکہ کیا ۔ تاجر ٹیکس ‏چور نہیں بلکہ ایف بی آر ٹیکس لینا نہیں چاہتا۔ کاشف چوہدری نے کہا کہ حکومت شناختی کارڈ اور سیلز ٹیکس رجسٹریشن کا ‏بوجھ نہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پیپلزپارٹی ، عمران خان ، گھر ، بھیجنے ، مطالبے ، مولانا ،بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی عمران خان کو گھر بھیجنے کے مطا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۱۷ شام ۵:۱۷ شام

 لاڑکانہ (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا پیپلزپارٹی عمران خان کو گھر بھیجنے کے مطالبے پر مولانا کے ساتھ ہے۔ رتو ڈیرو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ہم سمجھتے ہیں حکومت کو گھر جانا ہی پڑے گا حکومت نے ایک سال میں سازش کے تحت لوگوں کو بیروزگار کیا۔ روزگار پیدا کرنے کی بجائے ادارے بند کیے جا رہے ہیں۔ ملک میں صاف اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔ ادھر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رتوڈیرومیں ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سیالکوٹ ‏ ‏92 نیوز مولانا حلوے کی فکر وزیر اعظم ‏ عمران خان ‏ اطلاعات و نشریات ‏ ڈاکٹر فردوس عاشق

مولانا کو ملک کی نہیں، حلوے کی فکر ہے ، فر...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۳۲ شام ۹:۳۲ شام

سیالکوٹ (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کو ملک کی نہیں ، صرف اپنے حلوے کی فکر ہے ۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ  مولانا  کا سیاست  وجمہوریت سے کوئی لینا دینا نہیں ، انہیں صرف حلوے کی کشش کھینچتی ہے اور وہ اس پلیٹ کے پیچھے پیچھے  رخ موڑ لیتے ہیں ، عوام کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف  ٹولے کو ناکامی کا منہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مولانا ، دھرنے ، مسترد ، پریشانی ، عوام ، اتحاد ، گورنر پنجاب ، چودھری سرور

مولانا کے دھرنے کو سب نے مسترد کر دیا، ہمی...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۰۹ شام ۴:۰۹ شام

لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا مولانا کے دھرنے کو سب نے مسترد کر دیا، ہمیں بھی کوئی پریشانی نہیں۔ عوام جانتی ہے یہ دھرنے نہیں بلکہ اتحاد کا وقت ہے۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ مولانافضل الرحمٰن سے حکومت کو پریشانی نہیں۔ قوم جانتی ہے کشمیریوں پر ظلم کے خلاف اتحاد ناگزیر ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ دنیا میں سب سے زیادہ مسائل کا سامنا پاکستان کو ہے۔ مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ادھر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مولانا ‏ دھرنا ‏ ملکی مفاد ‏ شاہ محمود قریشی ‏ ملتان ‏ ‏92 نیوز ‏ وزیر خارجہ ‏ میڈیا سے گفتگو ‏

مولانا کا دھرنا ملکی مفاد میں نہیں ، شاہ م...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۴۹ شام ۵:۴۹ شام

ملتان ( 92 نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی تاریخ اور وقت کو غلط قرار دیدیا ، کہا کہ 27 اکتوبر کا دھرنا  ملکی مفاد میں نہیں ۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم 3 روزہ  دورہ چین پر جا رہے ہیں  جہاں ان کی چینی صدر اور  ہم منصب سے ملاقات ہو گی ، وزیر اعظم پاکستان میں  سرمایہ ماری کی خواہاں چینی کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ  ایف اے ٹی ایف  … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

27اکتوبر ، کشمیری ، یوم سیاہ ، مولانا ، ملاوٹ ، شاہ محمود قریشی

27اکتوبر کو کشمیری یوم سیاہ مناتے ہیں، مول...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۰ دن ۱۱:۳۰ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا 27اکتوبر کو کشمیری یوم سیاہ مناتے ہیں۔ مولانا اس دن میں کچھ اور ملاوٹ نہ کریں۔ نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبر کو مارچ نہ کریں۔ مارچ مولانا فضل الرحمان کا سیاسی حق ہے لیکن کوئی اور دن رکھ لیں۔ مولانا فضل الرحمان احتجاج کے دن پر نظر ثانی کریں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بولے مولانا بیچ میں کچھ اور ملا دیتے ہیں تو وہ کشمیر کاز کو نقصان پہنچائے گا۔ مولانا کشمیر کے یوم سیاہ کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مریم نواز گروپ مولانا لاہور ‏ روزنامہ 92 نیوز شہباز شریف مولانا فضل الرحمان

مریم نواز گروپ کا مولانا کے مارچ میں شرکت ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۲۲ دن ۹:۲۲ دن

لاہور (روزنامہ 92 نیوز) ن لیگ کے اندر مریم نواز گروپ نے شہباز شریف کے فیصلوں کے خلاف مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ۔ مریم نواز گروپ نے مولانا کو مارچ میں شرکت کاواضح پیغام دیدیا جس کی وجہ سے ن لیگ میں نئی محاذ آرائی شروع ہوگئی  ،  با وثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے مجلس عاملہ کے اجلاس کے فیصلوں پر مریم نواز اور اس کے حامیوں نے نہ صرف سخت ناراضی کا اظہار کیا بلکہ واضح طور پر کہا ہے کہ وہ مجلس عاملہ کے فیصلوں کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

راولپنڈی ، ڈینگی ، پھیلا ، مولانا ، ڈینگی ، کاٹ ، شیخ رشید

راولپنڈی میں ڈینگی بہت پھیلا ہوا ہے، اگر ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۳ شام ۱۱:۰۳ شام

 کراچی (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا راولپنڈی اسلام آباد میں ڈینگی بہت پھیلا ہوا ہے۔ اگر مولانا گئے تو ڈینگی کاٹ لے گا۔ کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا مولانا کو اسلام آباد نہیں جانا چاہئے۔ امید ہے مولانا میری درخواست رد نہیں کریں گے۔ شیخ رشید نے کہا بلاول کا بیان ہے کہ وزیراعلیٰ کی گرفتاری پر کھڑے ہوں گے۔ میری کوشش ہو گی کہ بلاول کو کھڑا نہ ہونا پڑے۔ بلاول ابھی بچہ ہے،اسے ابھی وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا گرفتاریوں کا موسم ہے، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز