Tag Archives: موسم

موسم ‏ چنیوٹ ‏ ‏92 نیوز گیس لوڈ شیڈنگ

موسم بدلتے ہی لکڑیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئ...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۵ دن ۱۱:۴۵ دن

چنیوٹ ( 92 نیوز) چنیوٹ میں موسم  بدلتے ہی سوئی گیس کی آنکھ مچولی شروع ہوئی تو امورِ خانہ داری چلانے کیلئے اب ایندھن کے طور پر لکڑی جلانا شروع کر دی ، لیکن اس کی قیمت نے خریداروں کے ہوش اڑا دیے ہیں۔ موسم بدلتے ہی گیس لوڈ شیڈنگ نے چولہے ٹھنڈے کر دیے  تو لکڑی کا متبادل ایندھن کے طور پر استعمال بڑھ گیا ، لیکن چنیوٹ میں لکڑی کی ہو شربا قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے ہیں۔ چولہا جلانے کیلئے مہنگے دام لکڑی خریدنا پڑتی ہے  کیکر اور شیشم کی لکڑی چھ سو روپے ، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملک ، مختلف ، علاقوں، بارش ، موسم ، سرد

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش نے موسم سرد ک...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۷:۱۹ شام ۷:۱۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں بارش نے موسم سرد کر دیا۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہوئی۔ گجرات، حافظ آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، خوشاب، پنڈی بھٹیاں ، مانانوالہ میں بادل کھل کر برسے ۔ بارش کے بعد شہریوں نے گرم ملبوسات نکال لیے۔ جھنگ میں بھی موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی تو شمالی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کے بعد پہاڑوں سے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ سکردو میں دیوسائی ، برزل ٹاپ ، منی برگ اور دومیل میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

برسات ، موسم ، عکاسی ، لاہور ، پینٹنگ ، مقابلہ

برسات کے موسم کی عکاسی کیلئے لاہور میں پی...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۴۳ شام ۷:۴۳ شام

 لاہور (92 نیوز) برسات کے موسم کی عکاسی کیلئے لاہور میں پینٹنگ مقابلہ ہوا۔ گریٹر اقبال پارک نیشنل ہسٹری میوزیم میں مقابلے میں 18 سکولوں سے 100 طلبا نے حصہ لیا۔ پی ایچ اے کے زیر اہتمام گریٹر اقبال پارک نیشنل ہسٹری میوزیم میں فن مصوری کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا ۔ ساتویں سے دسویں کلاس کے طلباء نے پینٹنگ مقابلے میں تصاویر بنائیں۔ ڈی جی پی ایچ اے غلام فرید نے اول دوئم اور سوئم آنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ ڈی جی پی ایچ اے غلام فرید نے کہا شجر کاری کے حوالے سے طالب … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی علاقوں گرج چمک بارش گلشن حدید شارع فیصل مون سون خوشگوار موسم

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۶ دن ۱۱:۲۶ دن

 کراچی (92 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ گلشن حدید، ملیر، ایئرپورٹ، شارع فیصل، ماڈل کالونی میں ابر کرم برس پڑا۔ پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے موسم سہانا کر دیا۔ سندھ میں بھی مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کا آغاز ہو گیا۔ حیدر آباد میں رات سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ سیہون شریف، دادو، میھڑ، جوہی،ٹھٹھہ بدین، خیرپور ناتھن شاہ اور نواحی علاقوں میں بھی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ ادھر باغوں کے شہر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

دوروز ‏ سندھ ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز بارش ‏ محکمہ موسمیات ‏ پیش گوئی ‏ ‏9اگست موسم ‏ خلیج بنگال

دوروز بعد بارشوں کا نیا سسٹم سندھ میں داخ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۰۰ دن ۸:۰۰ دن

کراچی ( 92 نیوز) کراچی والے بارش سے نمٹنے کیلئے ایک بار پھر تیار ہو جائیں ، محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے  کہا ہے کہ دوروز بعد یعنی 9اگست سے بارشوں کا نیا سسٹم سندھ میں داخل ہو گا۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہےکہ خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کا رخ سندھ کی جانب ہے، اس سسٹم کے نتیجے میں نو اور دس اگست کو کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر بادل برسنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام کہتے ہیں بارش کس شدت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی علاقوں ہلکی بارش موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے مو...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۱ دن ۱۱:۴۱ دن

 کراچی (92 نیوز) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ ملک میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ راولپنڈی ،اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بادل کھل کر برسے ۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی  بارش ہوئی ۔ ڈائریکٹر میٹ کے مطابق راجھستان سے آنے والا بارش کا سسٹم کل کراچی میں داخل ہو گا۔ 29 اور 30 جولائی کو شہر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ گجرات، حافظ آباد، سرگودھا، جہلم اور میانوالی میں بادل جم کے برسے، جل تھل ایک ہو گیا۔ پشاور میں طوفانی بارش سے کوہاٹ روڈ، بھانہ ماڑی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی علاقوں ہلکی بارش موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے مو...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۵۷ دن ۸:۵۷ دن

 کراچی (92 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ شاہراہ فیصل، گلشن اقبال سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ نارتھ ناظم آباد، صدر، بہادر آباد، طارق روڈ میں بھی بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ نمائش چورنگی، لیاقت آباد، ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔ کراچی میں آج موسم ابر آلود رہے گا جبکہ شام میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ دوسری طرف آج سے اتوار تک خیبرپخونخوا کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ،اسلام آباد ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج ابرکرم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ‏ ہوا میں نمی ‏ ‏92 نیوز موسم

کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد تک پہ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۳:۵۰ شام ۳:۵۰ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں بادلوں کے ڈیرے ہیں لیکن گرمی ختم نہیں ہورہی، پارہ  35ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں بادل تو ہیں لیکن بارش نہیں ہورہی ، شہر  میں آج بھی گرمی ہے،ہوائیں بھی کم کم چل رہی ہیں ،  سمندر کنارے رہنے والے ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں سے بھی  محروم ہیں ، ہوا میں نمی کے تناسب ساٹھ فیصد ہونے کی وجہ سے پسینہ بھی آرہاہے۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کل مزید بادل شہرقائد کارخ کریں گے ، سمندری ہوائیں بھی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز لاہور سرگودھا فیصل آباد گوجرانوالہ ساہیوال ‏ بہاولپور ‏ بارش کی پیش ‏ موسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ر...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۷ دن ۱۱:۵۷ دن

اسلام آباد اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،  موسم کا حال بتانے والوں نے لاہور،سرگودھا،فیصل آباد،گوجرانوالہ،ساہیوال اور بہاولپور میں چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی  شدید گرمی کا راج  رہے گا ۔ شہر قائد کا موسم گرم اورمرطوب ہو گا جب کہ  بادلوں کے برسنے کا کوئی امکان نہیں، درجہ حرارت اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ لاہورمیں دن کے آغاز پر ہی سورج آگ برسانے لگا، پارہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک چڑھ گیا، شہر  کا درجہ حرارت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

موسم گرم اور خشک اسلام آباد‏ ‏92 نیوز سورج شہر قائد ‏ لاہور ‏ جیکب آباد

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ر...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۳ شام ۱۰:۲۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) سورج کا غصہ نہ تھما ، شہر قائد اور لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں  میں موسم آج بھی گرم اور خشک رہا، جیکب آباد میں پارہ پچاس ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔ کراچی میں گرمی کا زور ٹوٹ نہ سکا، شہری آج بھی سورج کے رحم و کرم پر رہے، شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب ساٹھ فیصد تک رہا۔ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی سورج مسلسل آنکھیں دکھا رہا ہے، درجہ حرارت آج … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۸:۰۰ دن ۸:۰۰ دن

لاہور ( 92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش سے موسم  پھر سرد ہو گیا۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں آسمانی بجلی، دیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں  بارش کے باعث ٹھنڈ  جاتے جاتے پھر ٹھہر گئی ، شمالی علاقوں میں  برفباری سےسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ لاہور، سیالکوٹ،گوجرانوالہ ،اوکاڑہ میں بادل کھل کر برسے۔ مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کےواقعات بھی سامنے آئے۔ دیربالا، کمراٹ،لواری ٹاپ سمیت کئی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پنجاب

پنجاب ،بلوچستان،خیبرپختونخوا میں موسلاد...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۷ دن ۱۱:۰۷ دن

لاہور ( 92 نیوز) پنجاب ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارش  سے جل تھل ایک ہوگیا۔ پنجاب لاہور، فیصل آباد ، ساہیوال اور سرگودھا سمیت کئی شہروں میں تیز اور مسلسل ہونے والی بارش نے جاتی سردی کو پھر آواز دے دی ۔ ملک بھر میں بارشوں سےخنکی ایک بار پھر بڑھ گئی۔ بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد جاتی سردی کو بریک لگ گئی۔ لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد سمیت  پنجاب کے دیگر میدانی علاقوں میں ابر کرم برسا ۔ اوکاڑہ ، ساہیوال ،ملتان میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری  ہے  ۔ میانوالی اور جتوئی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مری

مری میں پھر برفباری ، ہر سو سفیدی چھا گئی

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۰۰ دن ۹:۰۰ دن

مری ( 92 نیوز ) مارچ کے مہینے میں بھی برفباری  کے باعث ملکہ کوسہار مری میں ہر سو سفیدی چھا گئی ۔ کشمیر پوائنٹ پر چار انچ تک برف پڑی ، اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں بارشوں کے بعد موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا۔ ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ  شروع ہو گیا۔ مارچ کے مہینے میں آسمان سے گرنے والے سفید گالوں نے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ ملکہ کوہسار مری میں تین دن وقفے کےبعد ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع ہو گئی ۔ کشمیر پوائنٹ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۲ دن ۱۱:۱۲ دن

اسلام آباد (92 نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کے انداز بھی مختلف ہیں ۔ کچھ علاقوں میں بارشوں اور کچھ میں برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے ۔ مارچ میں جاتی سردی پھر لوٹ آئی ،برفباری کے باعث  زیارت اور سنجاوی کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا جب کہ میدانی علاقوں میں مطلع بدستور ابرآلود ہے ۔  آج  لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن میں ابر رحمت برسنے کی پیشگوئی ہے ۔ زیارت اور گردونواح میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع  ہوا جس سے زیارت اور سنجاوی کے درمیان زمینی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بارش

ملک بھر میں دلفریب موسم نے چھٹی کا مزہ دوب...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۲۱ دن ۹:۲۱ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں دلفریب موسم نے چھٹی کا مزہ دوبالا کردیا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔ ملک بھر میں گھنگھور گھٹاؤں کا راج ہے۔ حالیہ بارشوں اور برفباری نے جاتی سردی کو بریک لگا دی۔ دلفریب موسم نے چھٹی کا مزہ دوبالا کر دیا۔ شہریوں نے تفریحی مقامات کا رخ کر لیا۔ میرانشاہ اور ملحقہ علاقوں میں چوتھے روز بھی ہلکی بارش ہوئی۔ شوال، رزمک اور دتہ خیل میں آسمان سے سفید گالے برسنے لگے۔ برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاحوں نے شمالی وزیرستان کا رخ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز