Tag Archives: موسم خوشگوار

راولپنڈی ‏ اسلام آباد ‏ موسم خوشگوار ‏92 نیوز

راولپنڈی ، اسلام آباد  میں وقفے وقفے سے ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۷ شام ۱۲:۵۷ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) راولپنڈی، اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے  موسم خوشگوار ہوگیا ہے ،  موسلادھار بارش سے  نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، سڑکیں تالاب بن گئیں اور نالہ لئی میں پانی کی سطح ساڑھے دس فٹ تک بلند ہوگئی۔ ساون بیت گیا لیکن بادلوں کی گھن گھرج نہ رکی ،  اسلام آباد اورراولپنڈی سمیت ملحقہ علاقوں میں علی الصبح ہی بارش نے اپنا رنگ جمایا جس سے جل تھل ایک ہوگیا۔ موسلا دھار بارش کے باعث کورال چوک سے فیض آباد تک ٹریفک بلاک رہی ، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملک بارش موسم خوشگوار لاہور ‏ ‏92 نیوز راولپنڈی گوجرانوالہ لاہور سرگودھا فیصل آباد ساہیوال بہاولپور ڈی جی خان

ملک کے مختلف حصوں میں بارش ، موسم خوشگوار

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۴:۳۰ شام ۴:۳۰ شام

لاہور (92 نیوز)راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان، قلات، ژوب، سبی،مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن اور کشمیر  سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جب کہ  لاہور کی سڑکیں ایک بار پھر تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ ساون کے بادل دو روز وقفے کے بعد پھر برس پڑے،لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں جل تھل ایک کردیا، بارش نے واسا کی کارکردگی کا پول کھول دیا اور شہر کی کئی سڑکیں تالاب میں بدل گئیں،کئی علاقوں میں ایک فٹ سے زائد پانی جمع ہوگیا۔ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور وقفے وقفے سے بارش موسم خوشگوار ‏92 نیوز ‏ تیز اور ہلکی بارش ‏ نشیبی علاقے زیر آب لاہور کو بھگو دیا ‏ موسلادھار بارش ‏ علی الصبح ‏

لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے با...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۵۳ دن ۹:۵۳ دن

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور اور گردونواح میں وقفے وقفے سے  تیز اور ہلکی بارش نے  موسم خوشگوار کر دیا ، نشیبی علاقے زیر آب آگئے جب کہ کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ لاہور گزشتہ تین دن سے بادلوں کے نرغے میں ہے ، آج تیسرے دن بھی بارش نے لاہور کو بھگو دیا ، موسلادھار بارش علی الصبح ہی شروع ہو گئی جو قریب 8 بجے تک جاری رہی ۔ موسلا دھار بارش کے بعد ہلکی بارش بھی دیر تک جاری رہی جس نے موسم کو دلفریب بنا دیا  البتہ نشیبی علاقوں میں پانی  … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پنجاب بارش لاہور بادلوں کا راج ‏ ‏92 نیوز موسلادھار بارش موسم خوشگوار ‏ محکمہ موسمیات ‏ گوجرانوالہ ‏ ظفروال ‏

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، لاہور میں ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۴ شام ۱۲:۱۴ شام

لاہور ( 92 نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی جب کہ لاہور میں بادلوں  کا راج ہے ، ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا ،  محکمہ موسمیات نے کئی شہروں میں بادل برسنے کی نوید سنا دی۔ پنجاب میں  کہیں بارش تو کہیں گہرے بادلوں کا راج  ہے  جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا،شدید حبس کے بعد موسم خوشگوار ہونے پر شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ گوجرانوالہ میں موسلادھار بارش ہوئی ، ظفروال میں بھی بادل کھل کے برسے جس سے جل تھل ایک ہوگیا، کئی علاقوں میں بجلی بندہونے سے لوگوں کو مشکلات … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ‏ پنجاب ‏ جل تھل ایک ‏ ‏92 نیوز شدیدگرمی ‏ قدرت مہربان ‏ موسم خوشگوار ‏ خیبرپختونخوا ‏ ہرنائی ‏

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۸ شام ۱۲:۵۸ شام

لاہور ( 92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش  سے جل تھل ایک   ہو گیا ۔ شدیدگرمی کے بعد قدرت مہربان  ہو گئی ،  موسم خوشگوار ہونے سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔ خیبرپختونخوا کے بھی اکثر مقامات پر بادل خوب برسے ، ادھر ہرنائی میں شدید طوفانی ہواؤں اور بارش سے نظام زندگی درہم برہم  ہو گیا جب کہ  سیلابی ریلے کے باعث ہرنائی پنجاب شاہراہ پر ٹریفک معطل اور ، سروتی حفاظتی بند بھی ٹوٹ گیا۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی بارش سے گرمی کا زور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ‏ سورج ‏ موسم خوشگوار ‏ ‏92 نیوز ‏ محکمہ موسمیات

کراچی میں سورج کی حکمرانی ختم ، موسم خوشگ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۷ شام ۱۲:۴۷ شام

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں گزشتہ روز کی بارش کےبعد سورج کی حکمرانی ختم ہو گئی ، سمندری ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا  ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہریوں کو گرمی کااحساس نہیں ہوگا۔ کراچی میں سورج کی بے رحمی ختم ہوئی ، موسم کی انگڑائی اور بادل برسنے کے بعد موسم سہانا ہوگیا ۔ موسم بدلتے ہی سورج کی حکمرانی کا بھی خاتمہ ہوا اور لبوں پر ابر کرم برسنے کی دعائیں بھی پوری ہوئیں ، برکھا رت نے کراچی والوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں ۔ گرمی سے چھٹکارا نصیب ہوا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور بارش کا امکان سبی لاڑکانہ گرمی کی شدت ‏ ‏92 نیوز موہنجوداڑو اسکردو موسم خوشگوار

لاہور میں آج رات بارش کا امکان ، سبی، لاڑ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۲ شام ۱۲:۲۲ شام

لاہور ( 92 نیوز) شدید گرمی کے بعد موسم نے کروٹ بدل لی ، لاہور میں آج رات بارش کا امکان ہےجبکہ سبی ، لاڑکانہ اور موہنجوداڑو میں شدید گرمی برقرار ہے ۔  اسکردو میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ گزشتہ ایک ہفتے سے سورج نے آنکھیں دکھائیں جس سے  عوام کا برا حال ہو گیا اور بارش کی دعائیں مانگنے  لگے جو کہ قبول ہوتی دکھائی دے رہی ہیں ۔ لاہور میں آج رات بارش کا امکان ہے ۔  آج صوبائی دارالحکومت کا درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کا امکان ہے ، چیف میٹرالوجسٹ کے مطابق … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پنجاب سندھ بلوچستان موسم خوشگوار لاہور ‏ ‏92 نیوز ابر کرم ‏ موسم خوشگوار ‏ محکمہ موسمیات ‏ موسلا دھار بارش ‏ کوئٹہ ‏ زیارت سنجاوی چمن دکی ‏ ہرنائی ‏ ندی نالوں میں طغیانی ‏ نشیبی علاقے زیر آب

پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۹:۰۱ دن ۹:۰۱ دن

لاہور ( 92 نیوز) پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ابر کرم برسا تو گرمی کا زور ٹوٹ گیا  جس سے موسم خوشگوار ہو گیا اور  شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ بلوچستان اور سندھ کے اکثر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں  گرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ملک کے  مختلف  علاقوں میں کہیں  گرمی کہیں موسلا دھار بارش کا راج ہے ۔ پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ، لاہور اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخوا میں بارشیں ، موسم خوشگوار

پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخوا میں بارشیں...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۹:۴۹ دن ۹:۴۹ دن

لاہور ( 92 نیوز) پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش  سے  موسم خوشگوار ہو گیا۔ ایران سے بلوچستان میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہو گیا جس کے باعث پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخوا  میں بادل جم کر برسے  جس سے گرمی کی شدت ختم ہو گئی ۔ پنجاب میں لاہور،کامونکی،شکرگڑھ،نارووال،اٹک  سمیت  کئی شہروں میں تیز ہو اور بارش نے گرمی کو بھگا دیا ،  شہر لاہور میں آج صبح بھی ٹھنڈی ہوا اور بادلوں کے ڈیرے رہے ۔ سندھ اور  خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں   بھی بادل جم کر برسے جس سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری ، موسم خوشگوار

مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری ، موسم ...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۹:۵۸ دن ۹:۵۸ دن

لاہور ( 92 نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں  بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔ سیہون شریف ، روجھان  میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔ ملک کے مختلف شہروں میںموسلا دھار بارش   بارشوں کی نئی اننگز شرو ع ہو گئی ۔ پنجاب میں چشتیاں ، اوکاڑہ ، رینالہ خورد ، کوہلو ، راجن پور اور دیگر علاقوں میں بادل کھل کر برسے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، شہر لاہور کو بادلوں نے اپنے آغوش میں لے لیا جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ دیپالپور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور سمیت پنجاب

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۷ شام ۱۲:۵۷ شام

لاہور ( 92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش  سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ پنجاب میں سرمئی بادلوں کا راج ہے ، کہیں رم جھم  ہوئی تو  کہیں بادل برسے ، بادلوں کی انٹری نے  گرمی کی چھٹی کرا دی ۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں  بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا، تیز ہواؤں اور بارش سے گرمی سے  مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش برسی ، اوکاڑہ ،ساہیوال،چیچہ وطنی  سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل کھل کر برسے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان ،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز