Tag Archives: مودی سرکار

بھارت جیل محمد اعظم مودی سرکار امرتسر جیل گورنانک دیو اسپتال شاکراللہ

بھارتی جیل میں بے گناہ قید ایک اور پاکستا...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۶ دن ۱۲:۱۶ دن

نیو دہلی (92 نیوز) بھارت کی  جیل میں  ایک اور پاکستانی قیدی  رہائی کا خواب دیکھتے زندگی کی قید سے آزاد ہو گیا۔ 62 سالہ محمد اعظم امرتسر کے گرونانک اسپتال میں انتقال کر گیا۔ پاکستان کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپس بھجوانے کے باوجود بھارت کی جانب سے زندہ افراد کے بدلے لاشیں لوٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک اور پاکستانی شہری مودی سرکار کی  پاکستان دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا۔ امرتسر جیل میں ایک اور پاکستانی قید سے رہائی کا خواب دیکھتے دیکھتے زندگی کی قید سے آزاد ہو گیا۔ اپنوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

را طیارہ افغانستان مودی سرکار پائلٹ پاک بحریہ آبدوز این ڈی ایس

بھارتی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان کا طیارہ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۶:۲۲ شام ۶:۲۲ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) بھارتی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان کا طیارہ مار گرانے کے لیے افغانستان سے بھی مدد مانگ لی۔ وطن عزیز کی جانب میلی نظر سے دیکھنے والے بھارت کے منہ پر پاکستانی شاہینوں نے ایسا طمانچہ مارا کہ دہشتگرد مودی سرکار ہوش حواس ہی کھو بیٹھی۔ فضاؤں میں پاکستانی شاہینوں نے بھارتی طیارے گرائے اور ایک پائلٹ کو حراست میں لیا تو دوسری جانب پاکستان کے پانیوں میں پاک بحریہ نے دشمن کی آبدوز کے داخلے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے واپس جانے پر مجبور کر دیا۔ ہر محاذ پر رسوائی ہوئی تو بھارت سہارا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مودی سرکار

مودی حکومت میں اقلیتوں پر حملے بڑھے ، امر...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۰۰ دن ۹:۰۰ دن

واشنگٹن ( 92 نیوز)جمہوریت کا واویلا مچانےوالی مودی حکومت  کا پول امریکی جریدے نے کھول دیا ، جریدہ  لکھتا ہے کہ  بھارت میں انتہاپسندی انتہا پر پہنچ گئی ۔ رپورٹ کے مطابق  اقلیتوں پر حملے ماضی کی نسبت بڑھ گئے ، مودی سرکار میں اب تک اقلیتوں پر 160حملوں میں  46افراد ہلاک ہوچکے ، مسلمانوں پر حملے گائے کی حفاظت کے نام پر کیے گئے رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت میں انتہاپسندی میں اضافہ ہوا ،بھارت میں اقلیتوں پر حملے بھی ماضی کی نسبت زیادہ ہو گئے ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیو یارک ٹائمز

بھارت صرف 10روز تک جنگ لڑ سکتاہے ، نیو یار...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱:۳۳ شام ۱:۳۳ شام

نیو یارک ( 92 نیوز) جنگ کی دھمکیاں دینے والے بزدل بھارت کی دفاعی صورتحال انتہائی مخدوش ہے ، امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے  بھارتی دفاعی صلاحیت کا پول کھول دیا۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے جنگ کی بڑھکیں مارنے والی  بھارتی فوج کا سب کچا چٹھا کھول دیا، اپنی رپورٹ میں لکھا کہ جنگ چھڑنے کی صورت میں بھارت کے پاس اپنے فوجیوں کو دینے کیلئے صرف دس روز کا گولہ بارود ہے، جس میں سے 68 فیصد انتہائی پرانا ہے، یعنی کے ناقابل استعمال ہے ۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی فضائی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کپیل سبال

بالا کوٹ حملے کے ثبوت کہاں ہیں ، کانگریس ر...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۵ شام ۱۲:۰۵ شام

نئی دہلی ( 92 نیوز) بالا کوٹ حملے  کے ڈرامے پر نریندر مودی کی اپنوں ہی کے ہاتھوں دھنائی کا سلسلہ طویل ہو گیا ، بھارتی اپوزیشن  جماعت کانگریس نے پھر مودی سے حملے کے ثبوت مانگ لیے ۔ بالا کوٹ آپریشن کے ثبوت کہاں ہیں؟، گانگریس رہنما کپیل سبلا  نے سوالات کی بوچھاڑ کردی اور کہا کہ عالمی میڈیا کہتا ہے بالا کوٹ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، کیا عالمی میڈیا بھی پاکستان کا ساتھ دے رہا ہے؟۔ کپیل سبلا نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کوعالمی میڈیا کی رپورٹس پرلازمی بیان دینا چاہئے۔ دوسری جانب سدھو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

دگ وجے سنگھ

بالا کوٹ حملے کے تصویری ثبوت دیں ، کانگری...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۶:۴۴ شام ۶:۴۴ شام

نئی دہلی ( 92 نیوز ) بالاکوٹ پر حملے کا جھوٹا دعویٰ مودی سرکار کیلئے گلے کی ہڈی بن گیا، کانگریس کے رہنما دگ وجے سنگھ نے بھی  بالا کوٹ حملے کے تصویری ثبوت  مانگ لئے ۔ کانگریس کے رہنما نے کہا کہ اگر 300 ہلاکتیں ہوئی ہیں تو ثبوت پیش کیے جائیں  ۔ دگ وجے سنگھ نے بھارتی پائلٹ کی رہائی پر وزیراعظم عمران خان کے اقدام کو سراہا۔ ادھر سابق وزیر اعلیٰ اتر پردیش مایا وتی بھی بول پڑیں اور کہا مودی اپنی ناکامی چھپانے کیلئے جو کررہے ہیں وہ سب کے سامنے ہے۔ ادھر بھارتیہ جنتاپارٹی کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان

پاکستان پر کوئی حملہ کیا ہی نہیں،امریکی ت...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۵:۲۶ شام ۵:۲۶ شام

نیویارک ( 92 نیوز)  پاکستان میں بالا کوٹ حملے کے دعوے پر مودی سرکار کی دنیا بھر میں رسوائی کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے ۔ پاکستان کے علاوہ دنیا بھر کے دفاعی ماہرین بھی مودی سرکار کوآئینہ دکھا کر شرمندہ کر رہ ہیں ۔ بھارتی میڈیا پر بیٹھے نام نہاد تجزیہ کاروں نے پاکستان پر حملے کے جھوٹ کو سچ کرنے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگادی مگر بھارتی سرکار اور میڈیا کی جانب سے  ثبوت پیش نہ کئے جا سکے، جس کے بعد سوالات کا سلسلہ شروع ہوا تو  سب کنفیوز ہو گئے ۔ امریکی تحقیق کار مائیکل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

یو ٹیوب انتظامیہ سے بھارت کی پائلٹ ابھی ن...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۴ شام ۱۰:۲۴ شام

نئی دہلی ( 92 نیوز ) بھارت کی جانب سے خفت مٹانے کی کوششیں جاری ہیں، مودی سرکار نے یو ٹیوب انتظامیہ سے  پائلٹ ابھی نندن کی ویڈیوز ہٹانے کی درخواست کر دی ۔ ویڈیوز میں بھارتی پائلٹ نے پاک فوج کی تعریفیں کیں،جس پر دنیا بھر میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا ہے۔ پاکستان سے الجھنا مودی سرکار کو مہنگا پڑ گیا ، عالمی سطح پر بھارتی ڈرامے کاخوب تیا پانچہ کیاجارہاہے جس پر بھارت اورکچھ توکرنہیں سکا  البتہ سوشل میڈیا پر ہونےوالی شرمندگی کےبعد یو ٹیوب سے پائلٹ ابھی نندن  کی ویڈیوزہٹانے کی درخواست کردی ہے۔ عالمی سطح … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نریندر مودی

پلوامہ حملے بارے بھارتی حکمران جماعت کے م...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۸:۳۴ شام ۸:۳۴ شام

نئی دہلی ( 92 نیوز ) مودی سرکار کی مکاریاں اور ناپاک ارادے ایک اور بھارتی شہری نے بھی بے نقاب کر دیئے۔ پلوامہ حملے بارے بھارتی حکمران جماعت کے مبینہ احکامات کی آڈیو ریکارڈنگ سامنےآگئی۔   مودی سرکار الیکشن جیتنے کی خاطر فوجی جوانوں کی لاشوں پر سیاست کرنے لگی ۔بھارتی شہری اوی دندیا نے  بی جے پی  حکومت کے ناپاک ارادوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ شہری نے فیس بک لائیو پر  مبینہ آڈیو ٹیپ  شیئر کی ہے جس میں بی جے پی کے سینئر رہنما راج ناتھ سنگھ اور امیت شاہ کانفرنس کال پر  مبینہ خاتون ایجنٹ سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی پائلٹ کو انڈین حکام کی درخواست کے ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۷:۰۸ شام ۷:۰۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) بھارتی پائلٹ سے متعلق  بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہو گیا ، پاکستان نے گرفتارپائلٹ کو بھارتی حکام کی درخواست میں کہے گئے وقت پر حوالے کیا۔ سوجوتے اور سو پیاز  کھانے کے باجود بھارتی میڈیا  کو عقل نہ آئی ، انتہا پسندمودی سرکار کا ترجمان انتہا پسند انڈین میڈیا سچ بولنے سےعاری بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کی طرف سے جذبہ خیرسگالی  پر بھی منفی پراپیگنڈا جاری ہے ۔ پاکستان نے بھارتی حکام کی درخواست میں کہے گئے وقت پر بھارتی پائلٹ کو حوالے کیا،مگرابھی نندن کی حوالگی  میں بھی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر خارجہ

پاکستان غیر ریاستی عناصر کے خلاف کارروائ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۶:۰۰ شام ۶:۰۰ شام

لاہور( 92 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان غیر ریاستی عناصر کیخلاف کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے ، بھارتی پائلٹ کی رہائی کیلئے کوئی دباؤ تھا اور نہ مجبوری ، بھارت کو امن کا پیغام دیا۔ وزیر خارجہ شاہ ‏محمود قریشی  نے لاہور گورنر پنجاب چودھری سرور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں جو ظلم و بربریت  کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ، آج خود بھارت سے  آوازیں اٹھ رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت بیشتر ممالک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی دراندازی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۴:۰۶ شام ۴:۰۶ شام

 لاہور (92 نیوز) بھارتی دراندازی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور ہو گئی۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو پی ٹی آئی کے رکن عبدالعلیم خان نے بھارتی جارحیت کیخلاف قرارداد پیش کرتے ہوئے ایوان میں رولز معطلی کی تحریک پیش کی جس پر اسپیکر نے وقفہ سوالات مختصر کرتے ہوئے بھارتی ناکام حملے پر بحث کا آغاز کروایا۔ اپوزیشن ارکان نے بھی مودی سرکار کے جنگی جنون پر بھارت کو خبردار کیا۔ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی بولے کہ ہم پاکستانی فوج اور شہریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ لیگی ارکان اسمبلی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ دکھان...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۹:۲۷ شام ۹:۲۷ شام

نئی دہلی ( 92 نیوز) پلوامہ حملے کے بعد مودی سرکار پاکستان دشمنی میں اندھی ہوگئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ دکھانے پر 13 بھارتی چینلز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ۔ پاکستان دشمنی میں مودی سرکار کو سچ بھی کھٹکنے لگا،مودی نے اپنے ہرغلط  اقدام کا بھی دفاع کرنے اور بی جے پی حکومت کے گُن گانے والے چینلز کوہی نشانے پر رکھ لیا،بھارتیوں کو   سچ دکھانے پر اپنا اصلی روپ دکھا دیا۔ بھارتی حکومت نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی پریس بریفنگ دکھانے پر  بھارت کے 13 بڑے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

راج ٹھاکرے

راج ٹھاکرے نے پلوامہ میں ہلاک فوجیوں کو س...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۴:۲۰ شام ۴:۲۰ شام

ممبئی ( 92 نیوز) پلوامہ ڈرامہ خود بھارت میں بری طرح بے نقاب ہونے لگا، مودی سرکار کی جانب سے الزام پاکستان پر تھونپنے کی کوششیں بری طرح ناکام ہو گئیں ،  راج ٹھاکرے نے بھی پلوامہ میں ہلاک ہونیوالے فوجیوں کو سیاسی متاثرین قرار دیدیا۔ انتہاپسندتنظیم مہاراشٹرنَوونِرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے پلوامہ حملے میں مارے گئے فوجیوں کو سیاسی متاثرین قرار دے دیااور بولے کہ  حملے کے وقت وزیراعظم نریندرمودی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے،  جو حملے کی خبر آنے کے بعد بھی جاری رکھی گئی۔ راج ٹھاکرے نے مطالبہ کیا کہ نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اے ایس دلت

جنگ پکنک نہیں ، مودی بیانات پر غور کریں ، ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۹ دن ۱۰:۲۹ دن

نئی دہلی ( 92 نیوز)بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے مودی سرکار کو تنبیہ  کرتے ہوئے کہا کہ  جنگ کوئی پکنک نہیں،وزیر اعظم نریندر مودی جنگ سے متعلق اپنے اعلانات اور بیانات پرغور کریں۔ پلوامہ حملے کے بعد  جنگی جنون میں مبتلا بھارتی سرکار پاکستان کو سبق سکھانے کی بڑھکیں مارنے میں مصروف ہے  جس پر را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے حکومت کو تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے ۔ بھارتی اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں اے ایس دولت کا کہنا تھا کہ  اگرچہ مودی نے فوج کو فری ہینڈ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز