Tag Archives: منظور

خیبر پختونخوا اسمبلی نے کثرت رائے سے لیوی...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۳ شام ۱۱:۰۳ شام

 پشاور (92 نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی نے کثرت رائے سے لیویز فورس 2019 بل منظور کر لیا۔ لیویز اور خاصہ دار فورس بل منظور ہونے کے موقع پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔ اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ دونوں بل عجلت میں پاس کئے گئے۔  ان کے بقول خاصہ دار اور لیویز فورس کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے گئے۔ جے یو آئی ف سے تعلق رکھنے والے اقلیتی ایم پی اے رنجیت سنگھ نے بلدیو کمار  کی جانب سے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بلدیو کمار کو بھارت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پنجاب حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں اصلاح...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۵۳ شام ۶:۵۳ شام

لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں اصلاحات کا بل اسمبلی سے منظور نہ کرایا۔ گورنر کے دستخط کرا کر ایم ٹی آئی آرڈیننس دو ہزار انیس نافذ کر دیا۔ پنجاب حکومت نے ٹیچنگ اسپتالوں کی نجکاری کا آرڈیننس جاری کر دیا۔ اصلاحات کا بل اسمبلی میں پیش کرنے کی بجائے گورنر کے دستخط کے بعد ایم ٹی آئی آرڈننس دو ہزار انیس نافذ کر دیا گیا۔ آرڈننس کے مطابق اب سرکاری اسپتال حکومت کی بجائے پرائیویٹ افراد کے حوالے کیے جائیں گے۔ حکومت کو اسپتالوں کو فنڈز دینے کے علاوہ کسی قسم کا اختیار حاصل نہیں ہو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر خصوصی درجہ ختم بھارت قرارداد منظور

مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے پر بھ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۷:۵۹ شام ۷:۵۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے پر بھارت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ چئیرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی فخر امام نے بھارتی اقدامات اور جارحیت کے خلاف قرارداد پیش کی ۔ قرارداد کے متن کے مطابق پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر کا سٹیٹس تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام کی مذمت کردی ۔ قرارداد پر تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کے دستخط ہیں ۔ مسئلہ کشمیر کے تین فریق ہیں ۔ پاکستان، بھارت اور کشمیری۔ مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قرارداد وں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سابق وزیراعظم مشیر عرفان صدیقی ضمانت منظور

سابق وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی ضمان...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۱۹ شام ۳:۱۹ شام

اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ 20 ہزارکے مچلکے جمع کرانے پر روبکار جاری کردی گئی۔ مجسٹریٹ مہرین بلوچ کی عدالت نے سابق وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی ضمانت منظور کر لی۔ عرفان صدیقی کی جانب سے عبدالخالق تھند عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے بیس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔ مچلکے جمع کرانے پر عرفان صدیقی کی رہائی کی روبکار جاری کردی گئی ہے۔ عدالت نے کرایہ دار جاوید اقبال کی بھی بیس ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔ تھانہ رمنا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایل این جی اسکینڈل اسلام آباد ہائیکورٹ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل یکم اگست عبوری ضمانت منظور

ایل این جی اسکینڈل ، مفتاح اسماعیل کی یکم ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۲۴ شام ۷:۲۴ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) ایل این جی اسکینڈل کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی یکم اگست تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ایل این جی کیس میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نیب نے اس سے پہلے عدالت میں کہا تھا کہ مفتاح اسماعیل کو گرفتار نہیں کرنا جس پر درخواست ضمانت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اہلیہ تشدد الزام محسن عباس عبوری ضمانت 5 اگست منظور

اہلیہ پر تشدد کا الزام ، اداکار محسن عباس ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۵۳ شام ۹:۵۳ شام

 لاہور (92 نیوز) اداکار  پر تشدد کے الزام میں اداکار محسن عباس آج لاہور کی سیشن کورٹ   میں عبوری ضمانت کیلئے پہنچے۔ عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواست 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 5 اگست تک منظور کر لی۔ بیوی پر مبینہ طور پر تشدد کرنا گلوکار اور ڈی جے محسن عباس کو مہنگا پڑگیا۔ اہلیہ کی درخواست پر پہلے ایف آئی آر درج ہوئی اور بعد میں نجی ٹی وی چینل سے نوکری سے بھی ہاتھ دھونا پڑا۔ محسن عباس اپنے اوپر ہونے والے مقدمے میں عبوری ضمانت کے حصول کے لیے سیشن کورٹ پہنچے۔ ایڈیشنل سیشن … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس ملزم میاں طارق محمود تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس ، ملزم میاں ط...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۴۵ شام ۳:۴۵ شام

اسلام آباد (92 نیوز) جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس کے مرکزی ملزم میاں طارق محمود کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ جج ارشد ملک ویڈیوسکینڈل کا بڑا ملزم سول جج شائستہ خان کنڈی کی عدالت میں پیش ہوا۔ دوران سماعت ملزم میاں طارق محمود کے وکیل نے جج سے ایف آئی آر کی کاپی نہ ملنے کی شکایت کی تو جج نے کہا آپ ابھی ہی ایف آئی آر لے کر پڑھ لیں ۔ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کو یو ایس بی سے مواد ملا ہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل عمران الحق شیخ سات روز حفاظتی ضمانت منظور

سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور عمران ا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۲ شام ۱۲:۳۲ شام

 کراچی (92 نیوز) سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور عمران الحق شیخ گرفتاری سے بچ گئے۔ سندھ ہائیکورٹ نے سات روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی اور پانچ لاکھ روپے زرضمانت جمع کرانے اور ایل این جی کیس میں نیب کے روبرو پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔   مفتاح اسماعیل گرفتاری کیلئے آئے نیب ٹیم کو چکمہ دینے میں کامیاب ہو گئے۔ صبح سات بجے ہی عدالت پہنچے اور کینٹین میں بیٹھ کر چائے بسکٹ کھا کر وقت گزارا۔ گزشتہ روز سابق مشیر خزانہ اور سابق ایم ڈی پی ایس او کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد، کراچی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایل این جی کرپشن کیس گرفتار شاہد خاقان عباسی 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ایل این جی کرپشن کیس میں گرفتار شاہد خاقا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۰ شام ۱۲:۲۰ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) ایل این جی کرپشن کیس میں گرفتار شاہد خاقان عباسی کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو یکم اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فیملی کو شاہد خاقان عباسی سے ملنے کی اجازت بھی دے دی۔ گزشتہ روز ایل این جی درآمد کیس میں نیب راولپنڈی نے مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو لاہور میں ٹھوکرنیاز بیگ ٹول پلازے کے قریب سے گرفتار کیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی کو گرفتاری کے بعد نیب لاہور آفس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی دھمکیاں نظرانداز فرانس ڈیجیٹل ٹیکس قانون منظور

امریکی دھمکیاں نظرانداز ، فرانس نے ڈیجیٹ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱:۴۵ شام ۱:۴۵ شام

 پیرس (92 نیوز) امریکی دھمکیوں کے باوجود فرانس نے ڈیجیٹل ٹیکس کا قانون منظور کر لیا جس کے تحت فیس بک اور گوگل جیسی عالمی کمپنیوں کو اپنی آمدن پر 3 فیصد سیلز ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔ رپورٹ کےمطابق فرانسیسی سینیٹ سے منظور ہونے والے اس قانون کے تحت فرانس میں سالانہ کم از کم 25 ملین یورو کا کاروبار کرنے والی کمپنیاں ٹیکس ادا کرنے کی پابند ہوں گی جبکہ عالمی سطح پر 750 ملین ڈالر کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو بھی فرانس میں ٹیکس دینا پڑے گا۔ فرانس کی جانب سے نئے قانون کی منظوری پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس فریال تالپور 20 جولائی راہداری ریمانڈ منظور

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، فریال تالپور کا 20 ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۰۰ شام ۷:۰۰ شام

اسلام آباد (92 نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور کا 20 جولائی تک راہداری ریمانڈ منظور ہو گیا۔ نیب ٹیم فریال تالپور کو اسلام آباد سے کراچی لے جائے گی۔ فریال تالپور 22 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کی زیر حراست ہیں۔ فریال تالپور کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمہ سے استفسار کیا کہ آپ کے سندھ اسمبلی سے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے ہیں کیا آپ جانا چاہتی ہیں، جس پر فریال تالپور نے کہا کہ وہ اجلاس میں شریک ہونا چاہتی ہیں۔ نیب کے تفتشی افسر نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو کیخلاف مذمتی ق...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۹:۰۹ شام ۹:۰۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کیخلاف مذمتی قرارداد منظور ہو گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر تیر اندازی بلاول بھٹو کو مہنگی پڑ گئی۔  تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی  شیریں مزاری، اسد عمر اور  شفقت محمود کی مذمتی قرارداد قومی اسمبلی نے منظور کر لی ۔ قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسپیکر ایوان کے نگہبان ہیں، بلاول کے الفاظ نامناسب اور اسپیکر کے عہدے کی توہین ہے۔ قرارداد کی منظوری کے دوران اپوزیشن جماعتیں واک آؤٹ کر گئیں۔ پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو کےخلاف قرارداد مسترد کر دی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

پنجاب اسمبلی کثرت رائے آئندہ مالی سال بجٹ فنانس بل منظور

پنجاب اسمبلی میں کثرت رائے سے آئندہ مالی ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۷:۲۵ شام ۷:۲۵ شام

 لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی میں کثرت رائے سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا فنانس بل منظور ہو گیا۔ فنانس بل کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اسمبلی میں ہونے کے باوجود ایوان سے غیر حاضر رہے۔ اپوزیشن کے کسی رکن نے فنانس بل کی مخالفت بھی نہ کی۔ فناس بل خاموشی سے ایسے منظور ہوا جیسے اپوزیشن کا اس سے کوئی تعلق ہی نہیں۔ بجٹ منظوری کا عمل مکمل ہونے کے بعد وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ پندرہ منٹ میں فنانس بل منظور ہوا ، اپوزیشن نے تو بجٹ کے حوالے سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اقوام متحدہ میں مذہب اور تعصب کی بنیاد پر دہشت گردی کیخلاف قرارداد منظور

اقوام متحدہ میں مذہب اور تعصب کی بنیاد پر ...

۰۴ اپریل, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۳ دن ۱۰:۵۳ دن

نیو یارک (92 نیوز) نیوزی لینڈ میں پیش آنیوالے اسلاموفوبیا کے افسوسناک واقعے کے بعد اقوام متحدہ میں مذہب اور تعصب کی بنیاد پر دہشتگردی کیخلاف قرارداد منظورکر لی گئی۔ جنرل اسمبلی سےخطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب برائے اقوام متحدہ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ دنیا میں بڑھتا ہوا اسلاموفوبیا عالمی امن کیلئےخطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن رویہ عالمی امن کےلیےخطرہ ہے۔ مذہب، نسل اور رنگ کےلوگوں کونفرت اورانتہا پسندی کا نشانہ نہیں بننےدےسکتے۔ ملیحہ لودھی کامزید کہناتھاکہ پاکستان نےہمیشہ اقوام،مذاہب اورتہذیبوں کوقریب لانےکی کوششوں کی حمایت کی ہے۔ مغرب میں پروان چڑھنےوالی انتہا پسند نسل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز