Tag Archives: منظوری

چیئرمین نیب ، جنرل منیجر نیسپاک، سابق ، رجسٹرار ، پی ایم ڈی سی ، ڈاکٹر احمد ندیم ، پورٹ قاسم اتھارٹی ، افسران ، کیسز ، منظوری

چیئرمین نیب نے جنرل منیجر نیسپاک اور پورٹ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۴:۱۶ شام ۴:۱۶ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے جنرل منیجر نیسپاک، سابق رجسٹرار پی ایم ڈی سی ڈاکٹر احمد ندیم اور پورٹ قاسم اتھارٹی افسران کےخلاف کیسز کی منظوری دیدی۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹوو بورڈ کا اہم اجلاس ہوا جس میں جنرل منیجر نیسپاک عمران تاج، سابق رجسٹرار  پی ایم ڈی سی ڈاکٹراحمد ندیم اکبر اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے افسران کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی۔ نیب اعلامیہ کے مطابق نیب ایگزیکٹور بورڈ نے کراچی ڈویلمپنٹ اتھارٹی اور کراچی پورٹس ٹرسٹ، وائس چانسلر شاہ عبدالطیف یونیورسٹی پروین نعیم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وفاقی کابینہ ، نوازشریف ، نام ، ای سی ایل ، نکالنے ، مشروط ، منظوری ، ذرائع

وفاقی کابینہ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۵:۰۰ شام ۵:۰۰ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف جانے سے پہلے شورٹی بانڈ دیں ۔ نواز شریف کو گارنٹی فراہم کرنے کے بعد بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی جائے گی ۔ اس سے قبل کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے دو اجلاسوں میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ۔ سیکریٹری صحت پنجاب نے نوازشریف کی صحت سے متعلق 3 رپورٹس کمیٹی میں پیش کیں ۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چیئرمین نیب ، زیرصدارت ، نیب ایگزیکٹو بورڈ ، اجلاس، انکوائریوں ، منظوری

چیئرمین نیب کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بور...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۴:۲۹ شام ۴:۲۹ شام

 اسلام اباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پانچ انکوائریوں کی منظوری دی گئی ۔ سابق صوبائی وزیر امانت اللہ خان ، وزارت پٹرولیم اور این ٹی ڈی سی افسران اور دیگر کے خلاف انکوائریاں کھل گئی ہیں۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سی ڈی اے افسران اور اہلکاروں کے خلاف انوسٹی گیشن کی بھی منظوری دی جبکہ چوہدری منیر،غلام ربانی کھر اور حنا ربانی کھر کے خلاف انکوائریاں داخل دفتر کر دیں۔ نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ان افراد کے خلاف عدم شواہد پر کارروائی بند کرنے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

صدر عارف علوی

صدر مملکت کی منظوری سے 8 نئے آرڈیننس جاری

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۹ شام ۱۰:۴۹ شام

اسلام آباد (92 نیوز) صدر مملکت کی منظوری سے 8 نئے آرڈیننس جاری کر دئیے گئے، بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ 2017 کا ترمیمی آرڈیننس بھی منظور کرلیا گیا۔ صدر مملکت کی منظوری سے جاری ہونے والے دیگر آرڈیننسز میں خواتین کو وراثت میں حقوق فراہم کرنے اور لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے قیام، وراثتی سرٹیفکیٹ اور اعلیٰ عدلیہ کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرڈیننس شامل ہیں۔ پانچ کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن میں ملوث ملزمان کو جیل میں سی کلاس ملے گی، وفاقی کابینہ نے آٹھ نئے آرڈیننسز کی منظوری دی تھی۔

تازہ ترین ویڈیوز

وفاقی کابینہ ، نوازشریف ، نام ، ای سی ایل ، نکالنے ، مشروط ، منظوری ، ذرائع

وفاقی کابینہ نے آٹھ نئے قوانین آرڈیننس ک...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۱۱ شام ۴:۱۱ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بڑے فیصلے ہو گئے۔ وفاقی کابینہ نے آٹھ نئے قوانین آرڈیننس کے ذریعے نافذ کرنے کی منظوری دیدی ۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نیب ترمیمی آرڈیننس اور بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ 2017 کا ترمیمی مسودہ منظور کر لیا گیا۔ کابینہ نے سستے گھروں کیلئے پانچ ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے 12 میں سے 7 ایجنڈا آئٹمز اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس کی منظوری بھی دیدی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیب ایگزیکٹو بورڈ ، تین ، ریفرنس ، دائر ، منظوری

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے تین ریفرنس دائر کرنے...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۵۹ شام ۶:۵۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) نیب ایگزیکٹو بورڈ نے تین ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔ ایک ریفرنس خواجہ انور مجید کے خلاف دائر کیا جائے گا۔ نیب اعلامیہ کے مطابق خواجہ انور مجید اور دیگر ملزمان کے خلاف بد عنوانی کے ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ ملزمان پر مبینہ طور پر منی لانڈرنگ اور قومی خزانے کو 34 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ اجلاس میں سید عارف خان ڈائریکٹر/شراکت دار میسرز کنال ویو اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ سابق چئیرمین بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی سعادت انور کے خلاف ریفرنس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ٹیکس فائلرز کی تعداد کم ہے ، چیئرمین ایف بی آر

حکومت نے چیئرمین ایف بی آر کے لیے مراعات ک...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۳ شام ۱۱:۴۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے لیے مراعات کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق شبر زیدی کو بطور چیئرمین ایف بی آر سولہ سو سی سی کی گاڑی ملے گی ۔ شبر زیدی اعلیٰ سرکاری پے سکیل کے مطابق پیٹرول اور ٹی اے ڈی اے بھی وصول کریں گے ۔ ذرائع نے بتایا چیئرمین ایف بی آر کو میڈیکل کی سہولت بھی میسر ہو گی۔ شبر زیدی سرکاری خزانے سے تنخواہ وصول نہیں کریں گے ۔ وفاقی کابینہ نے مراعات سے متعلق سمری سرکولیشن کے ذریعے منظور کی۔

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی محکمہ خارجہ ، یوکرائن ، ٹینک شکن میزائل، فروخت، منظوری، واشنگٹن ،92نیوز

امریکی محکمہ خارجہ کی یوکرائن کو ٹینک شکن...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۵۳ دن ۷:۵۳ دن

واشنگٹن (92نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے یوکرائن کو ٹینک شکن میزائل فروخت کرنےکی منظوری دے دی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق جیولن میزائلوں کی مالیت 39ملین ڈالر ہے ،یوکرائنی صدر نے ٹرمپ کیساتھ فون کال میں میزائل دینے پر بات کی تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے جو بائیڈن کیخلاف تحقیقات کی شرط پر میزائل فروخت کرنے عندیہ دیا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز

نیکٹا ، وزارت داخلہ ، ماتحت ، رولز آف بزنس ، ترمیم ، منظوری

نیکٹا کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کیلئے ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۵۰ شام ۹:۵۰ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) نیکٹا کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کیلئے رولز آف بزنس میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور اور اہم فیصلے کیے گئے ۔ وزیراعظم نے دورہ امریکہ پر ارکان کو اعتماد میں لیا ۔ کابینہ ارکان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھرپور تقریر پر وزیراعظم کو مبارکباد دی ۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق میڈیا بریفنگ دی اور بتایا کہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیب ایگزیکٹو بورڈ ، چار ، انکوائریوں ، منظوری

چیئرمین نیب نے چار انکوائریوں کی منظوری د...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۴۳ شام ۴:۴۳ شام

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں چار انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پراسیکیوٹرجنرل، آپریشنز اور پراسیکیوشن حکام شریک ہوئے۔ چیئرمین نیب نے کرپشن پر 4 انکوائریز کی منظوری دے دی۔ واپڈا واٹر ونگ اسلام آباد کے افسران، ایکسائیڈ بیٹری کے مالکان، نشان انجینیئرنگ اور محکمہ آبپاشی راجن پور کے افسران کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان اور ورکرز ویلفیئربورڈ خیبرپختونخوا کے خلاف تفتیش کا معاملہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ڈاکٹر عمران فاروق ، قتل ، کیس ، برطانیہ ، شواہد ، پاکستان ، دینے ، منظوری

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس ، برطانیہ نے شو...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۲۹ شام ۴:۲۹ شام

اسلام آباد (92 نیوز) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں بڑی پیشرفت ہو گئی۔ برطانیہ نے تمام شواہد پاکستان کو دینے کی منظوری دے دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران فاروق قتل کیس میں شواہد پیش کرنے کے لیے مزید مہلت نہ دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔ ٹرائل کورٹ نے مزید شواہد جمع کرانے کے لیے ایف آئی اے کی استدعا مسترد کی تھی۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ شواہد آنے کے دو ماہ میں ٹرائل مکمل کیا جائے۔ ایڈیشنل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ، تین ریفرنس د...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۳۹ شام ۳:۳۹ شام

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں بدعنوانی کے مختلف ریفرنسز، انویسٹی گیشنز اور انکوائریز کی منظوری دیدی گئی ۔ نیب اعلامیہ کے مطابق شرجیل میمن کے خلاف نیا ریفرنس دائر کرنے ، فواد حسن فواد کے خلاف پورٹ قاسم اتھارٹی معاملہ کی انکوائری کی منظوری جبکہ سیلز اور اِنکم ٹیکس کے معاملات پر تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی ایک ناسور اور ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے جس کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں ، میگا کرپشن کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیپرا نے بجلی ایک روپیہ 78 پیسے یونٹ مہنگی ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۸ شام ۱۰:۱۸ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) نیپرا نے بجلی ایک روپیہ 78 پیسے یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ قیمت میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جولائی کیلئے ہو گا۔ صارفین پر 24 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا۔ قبل ازیں نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ  جنوری کی فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔ بجلی مہنگی ہونے سے صارفین … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مرید عباس قتل کیس پراسیکیوشن مقدمے دہشتگردی دفعات منظوری

مرید عباس قتل کیس ، پراسیکیوشن نے مقدمے م...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۰۷ شام ۳:۰۷ شام

کراچی (92 نیوز) کراچی میں مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ پراسیکیوشن نے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنیکی منظوری دیدی۔ پولیس نے جمع کروائے گئے چالان میں بتایا کہ مقدمے میں چار عینی شاہد گواہوں کے ساتھ 35 گواہ شامل ہیں۔ چالان میں یہ بھی بتایا گیا کہ ملزم عاطف زمان نے مرید عباس پر چار اور خضر حیات پر تین گولیاں چلائیں۔ یہ بھی بتایا کہ ملزم سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والے خول میچ کر گئے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم عاطف زمان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وفاقی کابینہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۸ شام ۱۰:۴۸ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کی منظوری دیدی اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی جگہ ریجنل کرکٹ کے مقابلے ہوا کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کے کرکٹ وژن کے شرمندہ تعبیر ہونے کا وقت آگیا، وفاقی کابینہ نے پی سی بی آئین 2020کی منظوری دیدی،ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے ڈھانچے  سمیت بورڈ مینجمنٹ میں بھی بڑی تبدیلیوں کی منظوری دیدی گئی۔ نئے آئین میں 16ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے بجائے 6 ریجنل ایسوسی ایشن کی ٹیمیں شامل ہوں گی ، جن میں بلوچستان، سنٹرل پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، ناردرن اور سدرن کرکٹ  ایسوسی ایشنز  شامل  ہیں۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز