Tag Archives: منشیات

رانا ثناء کے ساتھیوں کا مجرمانہ ریکارڈ اے این ایف کو ارسال

اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کے مزید اثاثے...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۴۵ شام ۶:۴۵ شام

 لاہور (92 نیوز) اے این ایف نے منشیات کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ کے مزید 200 ملین سے زائد کے اثاثے منجمد کر نے کے لیے مراسلے بھیج دئیے۔ پندرہ کلو گرام منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کے خلاف انسداد منشیات پنجاب کا بڑا اقدام سامنے آ گیا۔ اے این ایف لاہور نے رانا ثناء اللہ کے مزید 200 ملین سے زائد کے اثاثے منجمد کر نے کے لیے مراسلے بھیج دئیے۔ ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ کی مبینہ ملکیت لاہور میں پلازہ اور لاہور سے باہر دو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

منشیات ‏ ترسیل ‏ لاہور ‏ روزنامہ 92 نیوز

منشیات کی ترسیل کیلئے بچیوں کا استعمال شر...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۵ دن ۱۱:۵۵ دن

لاہور (روزنامہ 92 نیوز ) لاہور میں منشیات فروشوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کے لئے منشیات ڈلیوری کیلئے بچیوں کا استعمال شروع کردیا، اس طریقہ سے اہلکار ان تک پہنچ نہیں پاتے ۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے تعلیمی اداروں میں بھنگ ،شراب ،افیون چرس کا استعمال نہیں بلکہ اچھی فیملیز سے تعلق رکھنے والے طلبہ مہنگا نشہ آئس ، کرسٹل اور کوکین استعمال کرتے ہیں ۔ بڑے ڈیلرز لاہور کی بڑی درسکاہوں کے باہر مختلف طریقوں سے مہنگے نشے کی فروخت کر رہے ہیں، ایک اطلاع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

منشیات ، برآمدگی ، کیس ، گرفتار ، رانا ثنا اللہ ، درخواست ، ضمانت ، مسترد

منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار رانا ثنا ال...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۸ شام ۱۲:۵۸ شام

لاہور (92 نیوز) منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت مسترد ہو گئی جبکہ پانچ شریک ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ ڈیوٹی جج خالد بشیر نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ اور دیگر شریک ملزمان کی درخواست پر سماعت کی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے چالان انسداد منشیات عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔  اے این ایف کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ رانا ثنا اللہ کیخلاف سی این ایس اے 1997 کی دفعات نائن سی، ففٹین اور سیونٹین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ رانا ثنا اللہ کو اے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

منشیات کیس ، رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریم...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱:۳۵ شام ۱:۳۵ شام

 لاہور (92 نیوز) منشیات کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں سات ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کو جیل حکام نے لاہور کی انسداد منشیات عدالت میں پیش کیا۔ فاضل جج مسعود ارشد نے دوران سماعت کیس پر مزید سماعت کے لئے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا تبادلہ ہو گیا ہے۔ یہ سننا تھا کہ رانا ثنا اللہ کے وکلا نے فاضل جج سے تند و تیز جملوں کا تبادلہ شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا یہ انصاف کے قتل کے مترادف ہے، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لیگی رہنما رانا ثناء خاندان کروڑوں مالیت اثاثے منجمد

منشیات برآمدگی کیس ، رانا ثنا اللہ کے جو...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱:۴۰ شام ۱:۴۰ شام

 لاہور (92 نیوز) منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنا اللہ سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 اگست تک توسیع ہو گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سی سی ٹی وی فوٹیج پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ لاہور کی احتساب عدالت میں بڑی پیشیاں ہوئیں۔ منشیات کیس میں لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کو بھی پیش کیا گیا۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ رانا ثناء اللہ کی گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج پیش کی جائے۔ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ کے شریک ملزموں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت انہیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیو اسلام آباد ائیر پورٹ اے ایس ایف کارروائی منشیات اسمگلنگ کوشش ناکام

نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر اے ایس ایف کی ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۱۰ شام ۲:۱۰ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر اے ایس ایف نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔ جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے 7 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لی۔ اے ایس ایف حکام نے بتایا کہ ملزم محمد عدنان شیخوپورہ کا رہائشی ہے اور غیر ملکی ائرلائن کی پرواز ڈبلیو وائے 346 سے جدہ جانا چاہتا تھا۔ ملزم کے سامان کی تلاشی لی گئی تو بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزم نے منشیات بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ ملزم کو گرفتار کرکے اے این ایف … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

رانا ثنا اللہ منشیات کیس ڈی ایس پی ملک خالد لاہور حراست

رانا ثنا اللہ کیخلاف منشیات کیس ، ڈی ایس پ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۱۳ دن ۹:۱۳ دن

 لاہور (92 نیوز) رانا ثناءاللہ منشیات کیس کی گرہیں کھلنے لگیں۔ لاہور سے ڈی ایس پی ملک خالد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ پنجاب پولیس کے ایک ایس ایس پی کی گرفتاری کیلئے بھی آئی جی سے رجوع کرلیا گیا۔ ملک خالد نے طویل عرصہ بطور اسپیشل پروٹیکشن یونٹ ڈی ایس پی فیصل آباد میں ڈیوٹی سرانجام دی اور رانا ثناء اللہ کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔ اے این ایف نے ایک ایس ایس پی کی گرفتاری کے لیے بھی آئی جی پنجاب سے رجوع کر لیا اور مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے۔ رانا ثناءاللہ کےحلقے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

رانا ثنا اللہ منشیات اسمگلنگ گرفتاری ثبوت شہریار آفریدی

رانا ثنا اللہ کی منشیات اسمگلنگ میں گرفتا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۲۵ شام ۳:۲۵ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرمملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی کی نگرانی کی جارہی تھی۔ منشیات برآمدگی کے تمام ثبوت موجود ہیں اور عدالت میں پیش کریں گے۔ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری پر اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریارآفریدی نے کہا کہ ساری تفصیلات بتائیں گے۔ بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالیں گے اور خیانت کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کہ گاڑی کو مانیٹر کیا جارہا تھا۔ ایسے لوگ ملک کو بدنام کررہے ہیں۔ صحافیوں کی جانب سے راولپنڈی میں منشیات فروشوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی ایمرجنسی ن...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۸:۰۹ دن ۸:۰۹ دن

 واشنگٹن (92 نیوز) میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے فنڈنگ کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے قومی  ایمرجنسی نافذ کردی ۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد  پر  دیوار کی فنڈنگ کیلئے  قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میکسیکو سے جرائم پیشہ افراد اور منشیات کی روک تھام کیلئے دیوار انتہائی ضروری ہے ۔ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن اُن کے اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی اور  ہوسکتا ہے  وہ اس کیخلاف فیصلہ دے دے تاہم وہ اس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز