Tag Archives: ممبئی ‏

بدتمیزی صحافتی تنظیم کنگنا رناوت بائیکاٹ ممبئی ‏ نیٹ نیوز نامور صحافی ججمنٹل ہے کیا میوزک لانچ ‏

بدتمیزی پر صحافتی تنظیم نے کنگنا رناوت کا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۳ دن ۱۱:۴۳ دن

ممبئی (نیٹ نیوز) نامور صحافی سے بدتمیزی کرنے پر بھارتی صحافتی تنظیم نے ادا کارہ کنگنا رناوت کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا ۔ کنگنا رناوٹ فلم ‘ججمنٹل ہے کیا’ کے میوزک لانچ کی تقریب میں شریک تھیں کہ جسٹن راؤ نامی صحافی نے کنگنا رناوت سے فلم کے حوالے سے سوال پوچھنا چاہاتاہم کنگنا نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے سوالات کا جواب نہیں دیں گی کیوں کہ وہ اس سے قبل ان کی فلم ‘منی کارنیکا’ کے خلاف بھی غلط باتیں تحریر کرتے آرہے ہیں۔ کنگنا رناوت نے جسٹن کی سوچ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارتی شہر ممبئی مون سون بارشوں تباہی دو درجن زائد افراد ہلاک

ممبئی میں مون سون بارشوں سے تباہی ، دو درج...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۴ شام ۱۰:۲۴ شام

 نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی شہر ممبئی میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی۔ مختلف حادثات میں دو درجن سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ شہر کے نشیبی علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔ موسلادھار بارشوں کے باعث ممبئی کے مغربی مضافاتی علاقے میلاڈ میں دیوار گرنے سے 21 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ ممبئی کے نواح میں واقع گاؤں امبے میں کالج کی دیوار گرنے سے چھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ خراب موسم کے باعث زمینی و فضائی آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے۔ ممبئی ایئرپورٹ پر ایک طیارہ دوران لینڈنگ رن وے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ممبئی ‏ ‏92 نیوز انتہاپسندی کھانا کھاتے مسلمان ‏ نریندر مودی

کھانا کھاتے مسلمان مزدوروں پر ہندو انتہا ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۴ شام ۱۰:۱۴ شام

ممبئی  ( 92 نیوز) بھارت میں  انتہاپسندی کا جن بےقابو ہو گیا، انتہا پسند ہندوؤں نے کھانا کھاتے مسلمان مزدوروں پر بہیمانہ تشدد کر ڈالا۔ نریندر مودی نے دوبارہ اقتدار کیا حاصل کیا  ،ہندو انتہا پسند آپے سے باہر ہونے لگے۔مسلمانوں پر ظلم و بربریت میں اضافہ ہوگیا۔ بھارت کے شہر بریلی میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب چار کھانا کھاتے مسلمان مزدوروں  پر انتہا پسند ہندو غنڈوں نے حملہ کر دیا۔ ہندو جنونی اس شک کی بنیاد پر کہ ان نوجوانوں نے گائے کا گوشت کھایا ہے۔تشدد کرتے رہے۔ننگے بدن پر چمڑے کے بیلٹ برساتے رہے اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بھارت میں عام انتخابات ‏

بھارت میں عام انتخابات کا چوتھا مرحلہ جا...

۰۴ اپریل, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۲ شام ۱۲:۰۲ شام

ممبئی ( 92 نیوز) بھارت میں عام انتخابات 2019 کا چوتھا مرحلہ جاری ہے ، آج ملک کی نو ریاستوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے،مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت نے بھارتی انتخابی ڈرامے کا پھر سے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔ بھارت میں عام انتخابات  2019 کے چوتھے مرحلے میں نو ریاستوں کے 72 حلقوں میں ووٹنگ  کا عمل جاری ہے ، جن میں بِہار، جھاڑکھنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اڑیسہ، راجستھان، اترپردیش اور بنگال میں  شامل ہیں ، یہاں 945 امیدوارمدمقابل ہیں۔ بھارت میں انتخابات سے قبل پاک بھارت مذاکرات کا امکان نہیں ، اجے بساریہ چوتھے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پروفیسر اشوک سوائن

بھارت کی نسبت پاکستان پر زیادہ یقین کی وج...

۰۴ اپریل, ۲۰۱۹ ۷:۰۶ شام ۷:۰۶ شام

ممبئی ( 92 نیوز) بھارت کے پروفیسر اشوک سوائن نے  ایک بار پھر مودی سرکار پر تنقید کر دی ۔ پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ  لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں بھارت کی نسبت پاکستان پر زیادہ یقین کیوں کرتا ہوں؟، بغیر ثبوت کے کسی پر بھی یقین نہیں کرنا چاہیے۔ پروفیسر اشوک کا کہنا تھا کہ  پاکستان نے 7لاشوں کے ثبوت فراہم کئے ، مودی نے اپنی شادی اور ڈگریوں کے حوالے سے بھی جھوٹ بول رکھا ہے، بھارتی میڈیا جشن منا رہا تھا مگ21 نے ایف16 طیارہ گرایا، امریکا نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ پروفیسر اشوک سوائن … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سمجھوتہ ایکسپریس

بھارتی عدالت سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے کا ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۰۴ دن ۹:۰۴ دن

ممبئی  ( 92 نیوز) بھارتی عدالت سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے کا فیصلہ آج سنائےگی، بھارتی عدالت نے پاکستانی خاتون کی بطورگواہ پیش ہونےکی عرضی ملنے کے بعد فیصلہ موخر کیا تھا۔ سمجھوتہ ایکسپریس کیس کی سماعت بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر پنچکولہ کی عدالت میں ہوئی تھی ۔ عدالت نے 11 مارچ کو فیصلہ سنانا تھا  مگر متاثرہ پاکستانی  شہری نے سمجھوتہ ایکسپریس واقعے سے متعلق اہم ثبوت ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے درخواست خصوصی عدالت میں  دائر کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق قومی تفتیشی ایجنسی نے سوامی اسیم آنند سمیت انتہا پسند ہندوؤں کو مورد الزام ٹھہرایا تھا ۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سمجھوتہ ایکسپریس

سمجھوتہ ایکسپریس کیس کی سماعت 14 مارچ تک م...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۴:۵۱ شام ۴:۵۱ شام

ممبئی  ( 92 نیوز) سمجھوتہ ایکسپریس کیس کی سماعت 14 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔ سمجھوتہ ایکسپریس کیس کی سماعت بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر پنچکولہ کی عدالت میں ہوئی ،  بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے فیصلہ سنانے کی بجائے کیس کی سماعت 14 مارچ تک ملتوی کر دی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ پاکستانی  شہری نے سمجھوتہ ایکسپریس واقعے سے متعلق اہم ثبوت ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے درخواست خصوصی عدالت میں  دائر کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق قومی تفتیشی ایجنسی نے سوامی اسیم آنند سمیت انتہا پسند ہندوؤں کو مورد الزام ٹھہرایا تھا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بریندر سنگھ دھونا

بالا کوٹ حملے میں مرنیوالوں کی گنتی کرنا ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱:۲۵ شام ۱:۲۵ شام

ممبئی ( 92 نیوز) بالا کوٹ حملے کے جھوٹے دعوے سچ ثابت کرنے سے متعلق بھارتی فضائیہ کےسربراہ بھی شش و پنج کا شکار ہیں ۔ بالا کوٹ حملے  میں ہلاکتوں سے متعلق سوالات پوچھنے پر بھارتی ایئر چیف بی ایس دھانوا کے پسینے چھوٹ گئے، ،آئیں بائیں شائیں کرنے لگے اور کہا ہمارا کام تو صرف ٹارگٹ کو نشانہ بنانا ہے، ہلاکتیں گننا حکومت کا کام ہے۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے پاکستانی افواج کی برتری کا اعتراف بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ انڈین ایئرفورس کے پاس جو کچھ تھا انھوں نے استعمال کیا ۔ پاکستان سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سونو نگم

سونو نگم بھی بھارتی میڈیا کے خلاف بول اٹھ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۸:۵۳ شام ۸:۵۳ شام

ممبئی ( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کے معروف گلوکار سونو نگم اشتعال انگیزی بھی بھارتی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ  اور اشتعال انگیزی کے خلاف بول اٹھے ۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران پاک بھارت کشیدگی سے متعلق اشتعال انگیزی پر سونو نگم نے کہا کہ اچھے ملک میں رہنے والے لوگ تمیز سے رہتے ہیں مگر جو ہمارا میڈیا دکھا رہا ہے  وہ کسی مہذب معاشرے کی نہیں بلکہ بچگانہ باتیں لگتی ہیں ۔ سونو نگم نے کہا کہ ہمارا میڈیا اشتعال انگیزی پر مبنی ٹویٹس کر رہا ہے ، سامنے والے کو اشتعال میں مت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

راج ٹھاکرے

راج ٹھاکرے نے پلوامہ میں ہلاک فوجیوں کو س...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۴:۲۰ شام ۴:۲۰ شام

ممبئی ( 92 نیوز) پلوامہ ڈرامہ خود بھارت میں بری طرح بے نقاب ہونے لگا، مودی سرکار کی جانب سے الزام پاکستان پر تھونپنے کی کوششیں بری طرح ناکام ہو گئیں ،  راج ٹھاکرے نے بھی پلوامہ میں ہلاک ہونیوالے فوجیوں کو سیاسی متاثرین قرار دیدیا۔ انتہاپسندتنظیم مہاراشٹرنَوونِرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے پلوامہ حملے میں مارے گئے فوجیوں کو سیاسی متاثرین قرار دے دیااور بولے کہ  حملے کے وقت وزیراعظم نریندرمودی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے،  جو حملے کی خبر آنے کے بعد بھی جاری رکھی گئی۔ راج ٹھاکرے نے مطالبہ کیا کہ نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امیتابھ بچن آج اپنی 75ویں سالگرہ منا رہے ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۳:۰۸ شام ۳:۰۸ شام

ممبئی ( 92 نیوز ) بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن آج اپنی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔ بگ بی امیتابھ بچن نے فلم انڈسٹری پر بھرپور حکمرانی کی ۔ اور اپنی لازوال اور منفرد اداکاری سے بالی ووڈ میں تہلکہ مچایا۔ اتر پردیش کے شہر الہٰ آباد میں 11 اکتوبر 1942 کو پیدا ہونے والے امیتابھ بچن کے فنی سفر کا آغاز 1969 میں فلم سات ہندوستانی سے ہوا جس کے بعد امیتابھ بچن نے آنند، ابھیمان، چپکے چپکے جیسی کامیاب فلموں سے بھارت بھر میں شہرت سمیٹی ۔ پھر اس کے بعد فلم شعلے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز