Tag Archives: ملیحہ لودھی

ملیحہ لودھی ، منیر اکرم ، اقوام متحدہ ، مستقل مندوب ، عہدہ ، سنبھال

منیر اکرم نے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۱۹ دن ۸:۱۹ دن

 نیو یارک (92 نیوز) ملیحہ لودھی کی جگہ منیر اکرم نے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کا عہدہ سنبھال لیا۔ منیر اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت کئی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن چیلنجز سے نئے مواقع بھی نکل آتے ہیں۔ منیر اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی اصولی حمایت جاری رکھے گا ۔ اقوام متحدہ میں بھارتی جارحیت اور کشمیر میں اسکے ریاستی مظالم اجاگر کریں گے ۔ منیر اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ امن کا خواہاں ہے ۔ پاکستان عالمی اور علاقائی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عالمی برادری ، اقوام متحدہ ، مسئلہ کشمیر ، حل ، ملیحہ لودھی

عالمی برادری اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۲۱ دن ۸:۲۱ دن

نیو یارک (92 نیوز) ملیحہ لودھی نے کہا عالمی برادری اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے۔ ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کے صدر تجانی محمد سے الوداعی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے پر امن حل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پُر امن حل خطے اور دنیا کے امن کے لیے نا گزیر ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ دنیا کا اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں پر اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ اقوام … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عالمی برادری ، اقوام متحدہ ، مسئلہ کشمیر ، حل ، ملیحہ لودھی

بھارتی ظلم و بربریت پوری طرح عالمی برادری...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۲۱ دن ۸:۲۱ دن

 نیو یارک (92 نیوز) ملیحہ لودھی نے کہا بھارتی ظلم و بربریت پوری طرح عالمی برادری پر عیاں ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ میں بھارتی جارحیت ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی۔ ملیحہ لودھی نے کشمیریوں کے حق خود ارایت پر آخری خطاب کرتے ہوئے کہا بھارتی ظلم و بربریت پوری طرح عالمی برادری پر عیاں ہو چکا ہے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل تک ہر فورم پر آواز اٹھاتا رہے گا۔ بھارت جان لے تاریخ میں کوئی بھی جابر اور قابض طاقت عوام کو ہمیشہ کیلئے مغلوب نہیں کر سکی۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کشمیریوں کو حق … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر ، خواتین ، اذیت ، کرب ، ملیحہ لودھی

مقبوضہ کشمیر میں خواتین کو شدید اذیت اور ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۳۸ دن ۸:۳۸ دن

 نیویارک (92 نیوز) ملیحہ لودھی نے کہا مقبوضہ کشمیر میں خواتین کو شدید اذیت اور کرب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل سے آخری خطاب میں کشمیر میں بھارتی جارحیت اور خواتین پر اسکے سنگین اثرات پر روشنی ڈالی ۔ ان کا کہنا تھا قابض فوج خواتین کے سامنے انکے گھروں سے بچوں اور نوجوانوں کواٹھا کر لے جاتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج جنسی تشدد جیسے سنگین جرائم میں بھی ملوث ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا سلامتی کونسل میں کشمیری خواتین کے تحفظ پر زور فخر ہے کہ 70 سال میں پاکستان کی  … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان ‏ مسلم امہ ‏ ملیحہ لودھی ‏ نیو یارک ‏ ‏92 نیوز ‏ سلامتی کونسل ‏ مشرق وسطیٰ

پاکستان مسلم امہ میں اتحاد کیلئے کوششیں ک...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۰۵ دن ۹:۰۵ دن

نیو یارک ( 92 نیوز ) اقوام متحدہ  میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے نیو یارک میں سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم امہ میں اتحاد کیلئے کوششیں کر رہا ہے ۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ  وزیر اعظم پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں ، انہوں نے اتحاد بین المسلمین اور خطے میں امن کی کوششوں کو فروغ دیا ، پاکستان مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل ڈھونڈنے پر زور دیتا ہے جب کہ خطے میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کشمیر، بھارتی مظالم ، عالمگیر احتجاج، کشمیریوں، ہر روزیوم سیاہ، ملیحہ لودھی، اسلام آباد، 92 نیوز

کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمگیر احتجاج...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۸ شام ۱۲:۴۸ شام

اسلام آباد (92 نیوز) کشمیریوں پر بھارتی مظالم کےخلاف برطانیہ، جرمنی، ہالینڈ اور فرانس سمیت کئی ممالک میں بھر پور احتجاج کیا گیا، اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی جانب سے تصویری نمائش اور کشمیر پر مذاکرے کا اہتمام کیا گیا، تصاویر میں کشمیریوں پر بھارتی بربریت کی عکاسی کی گئی، ملیحہ لودھی کا کہنا تھا جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی ہردن ہی یوم سیاہ ہے۔ نیو یارک میں پاکستان کے مستقل مشن برائے اقوام متحدہ میں یوم سیاہ کشمیر کی تقریب کا انعقاد مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کیا، تصویری نمائش اور کشمیر پر مذاکرے کا اہتمام  … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملیحہ لودھی ، اقوام متحدہ ، پاکستان ، ساکھ ، بڑھانے ، کردار ، انتونیو گوتیرس

ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۲ دن ۱۱:۲۲ دن

 نیو یارک (92 نیوز) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس نے کہا ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی ساکھ بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے الوداعی ملاقات کی جس میں انہیں کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا ۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ ملیحہ لودھی نے ہر موضوع اور پہلو پر پاکستانی موقف پیش کیا۔ ملیحہ لودھی نے تجربے اور کارکردگی سے یو این میں پاکستان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزارت خارجہ، تقرر و تبادلے، ملیحہ لودھی، منیر اکرم ،اقوام متحدہ ، مستقل مندوب مقرر، اسلا م آباد، 92 نیوز

وزارت خارجہ میں تقرر و تبادلے، ملیحہ لودھ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱:۳۸ دن ۱:۳۸ دن

اسلا م آباد (92 نیوز) امریکا سے واپسی پر وزیراعظم نے بڑ ا فیصلہ کرلیا، ملیحہ لودھی کو ہٹا کر منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں مستقل مندوب تعینات کردیا۔ وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کئے گئے، وزیراعظم عمران خان نے وزرات خارجہ میں تقرر و تبادلوں کی منظوری دے دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل یو این وزارت خارجہ خلیل احمد ہاشمی کو اقوام متحدہ جنیوا میں مستقل مندوب تعینات کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ میں اے آئی ٹی کے ایڈیشنل سیکریٹری محمد اعجاز کو ہنگری میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مسئلہ کشمیر ، سلامتی کونسل ، قراردادوں ، عمل درآمد ، واضح ، نشانی ، ملیحہ لودھی

مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۶ شام ۱۲:۱۶ شام

نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی واضح نشانی ہے۔ قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی قیمت کشمیریوں نے اپنے خون سے ادا کی ہے۔ سفارتی محاذ پر پاکستان کامیابی سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں سلامتی کونسل کی کارکردگی پر مباحثے سے خطاب کے دوران کہا کہ سلامتی کونسل کا اپنی قراردادوں کو نظرانداز کرنا ادارے کی ساکھ پر سوالیہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملیحہ لودھی ، انتونیو گوتیریز ، ملاقات ، کشمیر ایشو ، آواز بلند، اپیل ، اسلا م آباد ،92 نیوز

ملیحہ لودھی کی انتونیو گوتیریز سے ملاقات ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۷ دن ۱۱:۲۷ دن

اسلا م آباد (92 نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریز سے ملاقات کی اور کشمیر ایشو پر آواز بلند کرنےکی اپیل کی۔ ملیحہ لودھی نے سیکرٹری جنرل کو بتایا کہ بھارت نے خطے میں امن کو سنگین خطرات لاحق کرنے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں صورتحال تبدریج بگڑتی جا رہی ہے، 5 اگست کے غیر قانونی بھارتی اقدامات نے کشمیر میں متعدد بحرانوں کو جنم دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 37 روز سے کشمیر میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر پر...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۰ شام ۱۲:۰۰ شام

 نیو یارک (92 نیوز) پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی  نے عرب نشریاتی ادارے العریبیہ کو انٹرویو میں پاکستان کے موقف کو بھرپور انداز میں پیش کیا۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت ہے اور انہیں اپنا حق خودارادیت ملنا چاہیے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں سات دہائیوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے کرفیو کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملیحہ لودھی کی سلامتی کونسل کی صدر سے ملا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱:۵۳ شام ۱:۵۳ شام

نیو یارک (92 نیوز) مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کی صدر، ہیومینٹیرین افیئرز کے انڈر سیکرٹری جنرل اور یونیسیف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقاتیں کیں جس میں مقبوضہ کشمیر  کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کشیدگی میں اضافے سے اقوام متحدہ کے حکام کو خبردار کیا ملیحہ لودھی نے یونیسیف کے حکام کو بتایا کہ پیلٹ گنز سے کشمیر میں سینکڑوں بچے بینائ کھو چکے ہیں ۔ کرفیو سے کشمیر میں ہسپتالوں میں دوائیوں کا فقدان پیدا ہو گیا ہے۔ بھارتی اقدامات سے کشمیر میں نہتے عوام کی جانوں کو شدید … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

‎ اقوام متحدہ کو کشمیر میں صورتحال کو ابت...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۳ شام ۱۲:۳۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا اقوام متحدہ کو کشمیر میں صورتحال کو ابتر ہونے سے روکنا ہو گا۔ حکومت کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا سلسلہ بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی قائم مقام انڈر  سیکرٹری جنرل برائے پیس آپریشنز خالد خیری سے ملاقات ہوئی جس میں ملیحہ لودھی نے کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کشمیر میں کرفیو اور انسانیت سوز پابندیاں چوتھے ہفتے میں داخل ہو گئی ہیں۔ بھارتی بربریت سے حالات … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملیحہ لودھی سلامتی کونسل، مسئلہ کشمیر، داخلی معاملہ، مؤقف، مسترد، ،

سلامتی کونسل نے مسئلہ کشمیر کو بھارت کا ا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۴ شام ۱۱:۳۴ شام

نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل نے مسئلہ کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا۔ سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کو عالمی سطح پر متنازعہ قرار دے دیا گیا ہے، کشمیر کے حالات پر دنیا بھر میں تشویش ہے، ملیحہ لودھی نے کہا کہ آج پوری دنیا مقبوضہ کشمیر پر بات کر رہی ہے، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، مسئلے کا مستقل حل چاہتے ہیں۔ ۔مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملیحہ لودھی نے شاہ محمود قریشی کا مقبوضہ ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۰ دن ۱۰:۴۰ دن

 نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے  وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق خط سلامتی کونسل کی صدر کو دے دیا۔ پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے شاہ محمود قریشی کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق خط  سلامتی کونسل کی صدر  جووانا ورونیکا کے حوالے کیا۔ خط میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا باضابطہ مطالبہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پولش ہم منصب کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ پولش وزارت خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے  مقبوضہ  کشمیر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز