Tag Archives: ملک

ملک ‏ انسداد پولیو مہم ‏ لاہور ‏92 نیوز

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۰ دن ۱۱:۵۰ دن

لاہور(92 نیوز) پنجاب سمیت ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم  شروع کر دی گئی ، جس کے دوران بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ اور قوت مدافعت میں اضافہ کے لئے وٹامن اے کے کیپسول بھی دیے جا رہے ہیں ۔ انچارج پولیو پروگرام سلمان غنی کے مطابق حکومت کسی بھی بچے کو پولیو ویکسین سے محروم نہیں رہنے دے گی۔گھر گھر ، ہسپتالوں اور اہم گزرگاہوں پر ویکسین بچوں کو پلانے کیلئے  50 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی ہیں،پنجاب بھر میں ایک کروڑ 99 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے ۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملک، مختلف علاقوں، دھند کا راج، موٹر وے بند، پروازیں تاخیر کا شکار، لاہور، 92 نیوز

ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج، موٹر ...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۹:۳۰ دن ۹:۳۰ دن

لاہور (92 نیوز) دسمبر نے اپنا رنگ جما دیا، ملک میں سخت سردی، شدید دھند اور یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے، لاہور مریدکے، ہارون آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، خانیوال میں دھند میں راستے گم ہو گئے۔ حد نگاہ کم ہونے سے موٹر وے بند کردی گئی۔ دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر ایم ٹو حافظ آباد، شیخوپورہ سے کالاشاہ کاکو ، ایم فور فیصل آباد سے شور کوٹ تک بند کر دیا گیا۔ قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے ڈیرے، مریدکے، کامونکی، ہارون آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، ہارون آباد، میاں چنوں، خانیوال میں بھی راستے دھند میں گم ہوگئے، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملک، میدانی علاقوں، دھند، خانیوال ملتان موٹروے بند، ملتان، 92 نیوز

ملک کے کئی میدانی علاقوں میں دھند، خانیوا...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۷:۰۰ دن ۷:۰۰ دن

ملتان (92 نیوز) ملک کے کئی میدانی علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے، خانیوال ملتان موٹروے کو شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا، موٹروے ایم ٹو پر چکری سے بلکسر چکوال تک دھند کے باعث حدِ نگاہ 50 میٹر رہ گئی۔ قومی شاہراہ پر چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال میں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، ملتان، بستی ملوک، لودھراں اور بہاولپور میں بھی دھند کے باعث حد نگاہ کم ہو گئی۔ ملتان شہر و گرد و نواح میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے، دھند کے باعث حد نگاہ کم ہوگئی، 200 میٹر تک محدود ہو کر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اور دسمبر بھیگ گیا ملک بادلوں کے ڈیرے لاہور ‏ ‏92 نیوز ملتان بصیر پور کبیر والا

اور دسمبر بھیگ گیا ، ملک بھر میں بادلوں کے...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۸:۰۰ دن ۸:۰۰ دن

لاہور (92 نیوز) اور دسمبر بھیگ گیا ،  ملک  بھر میں بادلوں نے ڈیرے ڈال لئے ، لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے خنکی بڑھ گئی ، ملتان، بصیر پور، کبیر والا، شجاع آباد، ٹبہ سلطان پور، بہاولپور  میں بھی بادل برس پڑے ۔ ملک کے دیگر حصوں میں بھی آج بارش کا امکان ہے ، کراچی سمیت سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر میں بارش کی پیش گوئی ہے ۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سرمئی بادلوں کے ڈیرے ہیں ، کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کےبعد سردی بڑھ گئی۔ ملک کے بالائی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

الیکشن ، عوام ، ووٹ ، ڈاکا ، ملک ، حالات ، ٹھیک ، بلاول بھٹو

ہر الیکشن میں عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا کر ...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۶:۳۱ شام ۶:۳۱ شام

 کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا جس طرح ہر الیکشن میں عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا جاتا ہے۔ اس سے ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے زیبسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں منعقدہ سیمنیار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم مودی کے ساتھ انٹرنیشنل فورم پر نہیں لڑیں گے تو ہم جیت نہیں سکتے۔ کشمیر کے لیے لڑنا انسانی حقوق کے لیے ضروری ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں انسانی حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کرنا، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

معاشی ٹیم ، بلند و بانگ ، دعوے ، ملک ، معاشی سرگرمیاں ، محدود

معاشی ٹیم کے بلند و بانگ دعوے مگر ملک میں ...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۳:۳۹ شام ۳:۳۹ شام

 کراچی (92 نیوز) حکومت کی جانب سے معاشی اعشاریوں میں بہتری کے اعلانات عوام کے لئے ریلیف کا سبب نہ بن سکے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کے لئے دال روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا۔ ڈالر کی قدر میں استحکام تو کبھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے حکومتی دعوے۔ سرمایہ کاری میں اضافہ تو کبھی خسارے میں کمی کے اعلانات عوام کو سہولیات فراہم نہ کر سکے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کے لئے کھانے پینےکی اشیاء خریدنا بھی مشکل بنا دیا ہے۔ دال ماش 220 روپے کلو ،تو مسور 200 روپے میں مل رہی ہے۔ ٹماٹر 200 … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملک ، دولت ، لوٹنے ، حساب ،چیئرمین نیب ، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال ، کرپشن

ملک کی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا ہو گا...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۳:۱۸ شام ۳:۱۸ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کرپشن نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کر دیا۔ ملک کی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئے کہا 70 سالہ پرانے مرض کو نیب اکیلے دور نہیں کرسکتا۔ سب اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔ ریاست مدینہ خواب کی تعبیر صرف حکومت کی نہیں، ہمیں بھی اپنے ذاتی مفادات قومی مفادات کے تابع رکھنا ہونگے۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا احتساب اگر جرم ہے تو  یہ جرم کرتے رہیں گے۔ ملک کی دولت لوٹنے والوں کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملک ‏ آئینی بحران ‏ حکومت اپوزیشن ‏ مصطفی کمال ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز چیئرمین پاک سر زمین پارٹی وزیراعظم ‏ مودی ‏

ملک آئینی بحران سے گزر رہا ہے ، حکومت اپو...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۹ شام ۱۲:۳۹ شام

کراچی ( 92 نیوز) چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا کہ ملک اس وقت آئینی بحران سے گزر رہا ہے ، حکومت لچک دکھا کر اپوزیشن کو ساتھ لےکر چلے، وزیراعظم مودی سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں مگر اپوزیشن سے نہیں ، ملک کا کوئی پرسان حال نہیں، طلباء یونینز کی بحالی آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہونی چاہئے۔ ساحل کی سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں چیئرمین پاک سر زمین  پارٹی کے  رہنما مصطفی کمال  اور دیگر ملزم عدالت پیش ہوئے ، نیب کے تفتیشی افسر عبدالفتح عدالت میں پیش … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملک ، ایڈہاک ، بنیادوں ، چل ، لانگ ٹرم پالیسیاں ، وزیراعظم

پورا ملک ایڈہاک بنیادوں پر چل رہا ہے ، وزی...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۶:۱۴ شام ۶:۱۴ شام

 اسلام اباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا پورا ملک ایڈہاک بنیادوں پر چل رہا ہے۔ لانگ ٹرم پالیسیاں نہیں بن رہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے برآمد کنندگان میں ٹیکس ریفنڈ چیکوں کی تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک خسارے میں ہوتا ہے تو وہ کبھی اسٹیبل نہیں رہ سکتا۔ ان کی لانگ ٹرم پالیسیاں ملک میں نمایاں بہتری لے کر آئیں گی۔ حکومت کا پورا زور انڈسٹری پر اور پوری توجہ اسمگلنگ روکنے پر ہے۔ وزیراعظم نے کہا جب تک ٹیکس کلچر نہیں ہو گا ہم آگے نہیں چل سکتے۔ ہم ٹیکس کلچر پر پورا زور لگا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جے یو آئی ف ، آزادی مارچ ، دھرنا ، ملک ، اہم شاہراہیں ، فیصلہ

جے یو آئی ف کا آزادی مارچ دھرنا جاری رکھتے...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۷:۳۹ شام ۷:۳۹ شام

اسلام آباد (92 نیوز) جے یو آئی ف نے آزادی مارچ دھرنا جاری رکھتے ہوئے ملک کی اہم شاہراہیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ آزادی مارچ اور دھرنے کے بعد مولانا کا پلان بی بھی آ گیا۔ جے یو آئی پورے ملک کو جام کرنے پر تیار ہے۔ دھرنا جاری رکھتے ہوئے اہم شاہراہیں بند کرنے کا فیصلہ ہو گیا۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کا لاک ڈاؤن بھی ہو گا۔ فضل الرحمٰن کو چاروں صوبوں کے پارٹی امیروں نے لاک ڈاؤن اور شاہراہوں کی بندش پر مکمل بریفنگ دی جس پر مولانا نے اعتماد کا اظہار کیا۔ فیصلوں کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جشن ، میلادالنبیﷺ ، ملک ، طول وعرض ، کیک ، کاٹے

جشن میلادالنبیﷺ پر ملک کے طول وعرض میں کی...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۱۹ شام ۳:۱۹ شام

 فیصل آباد (92 نیوز) جشن میلادالنبیﷺ پر ملک کے طول وعرض میں کیک کاٹے جانے لگے ۔ فیصل آباد میں سترہ منزلہ اور چنیوٹ میں تریسٹھ من وزنی کیک کاٹا گیا۔ فیصل آباد میں نبی آخر الزماں کے یوم ولادت کی خوشی میں 63 من وزنی سترہ منزلہ کیک کاٹا گیا۔ سجادہ نشین دربار محبوب عالم سید معصوم شاہ نے محفل میلاد کے بعد کیک کاٹا۔ کیک کی تیاری میں 2 من کریم، 2 من پستہ، 200 کلو مکھن، 4 ہزار سے زائد انڈے، بادام اور کھجور  کا استعمال کیا گیا۔ چنیوٹ میں بھی سرورِ کونینﷺکے میلاد کی خوشی میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نواز شریف پلیٹ لیٹس لاہور ‏ ‏92 نیوز میگا کٹ

نوازشریف کا علاج کے لیے ملک سے باہر جانے ک...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۴ شام ۱۰:۲۴ شام

 لاہور (92 نیوز) نوازشریف کا علاج کے لیے ملک سے باہر جانے کا امکان پیدا ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق اہلخانہ نے بیرون ملک علاج کے لیے نوازشریف کو رضا مند کر لیا۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں کمی کی اب تک تشخیص نہیں ہو سکی۔ قانونی پیچیدگیاں دور ہونے کے بعد نوازشریف علاج کے لیے بیرون ملک جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لیے بیرون ملک جانے میں مسلسل ہچکچاہٹ کا شکار رہے۔ دوسری طرف نوازشریف کی رہائشگاہ پر انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کر دیا گیا۔ نوازشریف کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملک ، مختلف ، علاقوں، بارش ، موسم ، سرد

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش نے موسم سرد ک...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۷:۱۹ شام ۷:۱۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں بارش نے موسم سرد کر دیا۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہوئی۔ گجرات، حافظ آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، خوشاب، پنڈی بھٹیاں ، مانانوالہ میں بادل کھل کر برسے ۔ بارش کے بعد شہریوں نے گرم ملبوسات نکال لیے۔ جھنگ میں بھی موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی تو شمالی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کے بعد پہاڑوں سے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ سکردو میں دیوسائی ، برزل ٹاپ ، منی برگ اور دومیل میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پارٹی ترجمانوں کا اجلا س ،وزیراعظم ، آزادی مارچ، سخت موقف اختیار ،ہدایت ،اسلام آباد،92نیوز

یہ لوگ میرے منہ سے این آر او سننا چاہتے ہی...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۱۲ شام ۲:۱۲ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا یہ لوگ میرے منہ سے این آر او سننا چاہتے ہیں ۔ این آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ نام لیے بغیر کہا جب تک ان کو ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے ملک ترقی کی راہ پر نہیں آسکتا۔ یہ لوگ میرے منہ سے تین الفاظ سننا چاہتے ہیں۔ این آر او۔ عمران خان نے یہ بھی واضح کیا کہ میں ان کو کبھی این ار او نہیں دونگا۔ ان کو این آر او دینے کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان ، عالمی قوانین ، پاسداری ، ملک ، عالمی عدالت انصاف ، تصدیق

پاکستان عالمی قوانین کی پاسداری کرنے وال...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۱۱ دن ۹:۱۱ دن

 نیو یارک (92 نیوز) عالمی عدالت انصاف نے تصدیق کر دی کہ پاکستان عالمی قوانین کی پاسداری کرنے والا ملک ہے۔ عالمی عدالت انصاف کے صدر عبد القوی یوسف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کے کیس کا حوالہ بھی دیا۔ اس موقع پر جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی قوانین کی پاسداری کرنے والا ملک ہے۔ ان کا اپنی تفصیلی رپورٹ میں یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کے حوالے سے عالمی عدالت کے فیصلے کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز