Tag Archives: ملکہ کوہسار

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۲ دن ۱۱:۱۲ دن

اسلام آباد (92 نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کے انداز بھی مختلف ہیں ۔ کچھ علاقوں میں بارشوں اور کچھ میں برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے ۔ مارچ میں جاتی سردی پھر لوٹ آئی ،برفباری کے باعث  زیارت اور سنجاوی کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا جب کہ میدانی علاقوں میں مطلع بدستور ابرآلود ہے ۔  آج  لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن میں ابر رحمت برسنے کی پیشگوئی ہے ۔ زیارت اور گردونواح میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع  ہوا جس سے زیارت اور سنجاوی کے درمیان زمینی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بادلوں ابر رحمت بارش برف باری ملکہ کوہسار

بادلوں نے پھر رنگ جما دیا ، ملک کے مختلف ح...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۱ دن ۱۰:۲۱ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) بادلوں نے پھر رنگ جما دیا۔ ملک کے مختلف حصوں میں ابر رحمت برس پڑا۔ لاہور ،اسلام آباد، فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش ہوئی۔ چکوال، سرگودھا، جہلم، گجرات، ملتان  میں بھی بادل برس پڑے۔ بارش اور برف باری کے سپیڈ بریکر نے جاتی سردی کو ایک بار پھر بریک لگادی۔ ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ کئی مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔ خیبرپختونخوامیں دو روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملکہ کوہسار مری میں دس انچ تک برف پڑ چکی۔ زیارت اور سنجاوی میں دو فٹ تک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملکہ کوہسار برف باری سیر و تفریح

ملکہ کوہسار مری اور شمالی علاقہ جات میں ب...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۸:۲۹ دن ۸:۲۹ دن

 مری (92 نیوز) ملکہ کوہسار مری اور شمالی علاقہ جات میں برف باری کے سبب راستے مسدود ہو گئے۔ راستے مسدود ہو جانے کے بعد ملک بھر سے سیاحوں اور برف باری کے شوقین افراد نے سیر و تفریح کیلئے جنوبی وزیرستان کا رخ کر لیا ہے۔ جنوبی وزیرستان میں برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے جس سے پہاڑی مناظر اور بھی حسین و دلکش ہو گئے ہیں۔ جنوبی وزیرستان میں کئی کئی فٹ برف پڑ چکی ہے لیکن پاک فوج کے 55بریگیڈ  مسلسل برف ہٹا کر سڑکوں کو آمد رفت کیلئے کھلا رکھے ہوئے ہے جس سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چھٹی کے روز سیاحوں کی کثیرتعداد مری امڈ ا...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۷:۴۰ شام ۷:۴۰ شام

مری ( 92 نیوز) برفباری کے بعد ملکہ کوہسار کےحسین نظارے دیکھنے کے لئے چھٹی کے روز سیاحوں کی کثیر تعداد امڈ آئی  جنہوں نے خوب موج مستیاں کیں اور ایک دوسرے پر برف پر گولے برسائے ۔ ملکہ کوہسار پر روئی کے گالوں کی ماند برفباری کا سلسلہ تھما تو سیاحوں نے ویک اینڈ کو غنیمت جانتے ہوئے مری کا رخ کرلیا، قدرت کےحسین نظاروں نے سیاحوں پر اپنا سحرطاری کردیا۔ مری میں دو فٹ تک برف ریکارڈ کی گئی ، نرم وگرم دھوپ میں سیاحوں نے برف پر خوب موج مستیاں کیں ۔ایک دوسرے پر برف کے گولے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پہاڑوں پر تازہ برفباری نے ملکہ کوہسار کے ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۸:۱۹ دن ۸:۱۹ دن

 مری (92 نیوز) پہاڑوں پر تازہ برفباری نے ملکہ کوہسار کے حسن کو چار چاند لگا دیئے۔ آسمان سے گرتے روئی کے گالوں نے نظاروں کو دلکش بنا دیا۔ ملکۂ کوہسار میں وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے۔ پاکستان بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد خوبصورت نظارے دیکھنے مری پہنچ گئی ۔ کسی نے سیلفیاں بنا کر انجوائے کیا تو کوئی گرما گرم کافی کی چسکیاں لے کر لطف اندوز ہوا۔ ایک طرف تو برف کے گولے پهینک کر من چلوں نے خوب دل لبھایا تو دوسری جانب مزیدار پکوان اڑا کر ٹھٹھرتے موسم کا لطف اٹھایا ۔  مال … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۹ شام ۱۲:۱۹ شام

 لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے ، وقفے سے بادل برسنے لگے۔ کراچی میں بھی بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ سردی اپنا رنگ جمانے لگی ۔ ملک بھر میں کہیں بارش ، کہیں برفباری ہو رہی ہے جس سے جاڑے کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برسے۔ کراچی میں بھی گھٹاؤں کا بسیرا ہے۔ شہر قائد میں آج بارش کی توقع ہے۔ شمالی علاقوں میں برفباری کے باعث پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ برفباری نے ملکہ کوہسار کا حسن دوبالا کر دیا۔ سیاحوں کی ٹولیاں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز