ملتان

November 30, 2020
فضل الرحمن کا ملتان میں تشدد کیخلاف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
ملتان ( 92نیوز) مولانا فضل الرحمٰن نے ملتان میں تشدد کیخلاف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ، جلسے سے خطاب میں کہا 13 دسمبر کو لاہور کا جلسہ آخری کیل ثابت ہوگا۔

November 30, 2020
ذاتی غم چھوڑ کر گھر سے نکلی ، گرفتاریوں سے تحریک نہیں رکے گی ، مریم نواز
ملتان ( 92 نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ذاتی غم چھوڑ کر گھر سے نکلی ہوں ، گرفتاریوں سے تحریک نہیں رکے گی ۔

November 29, 2020
ریجیکٹڈ پیپلزپارٹی ملتان میں سندھ سے کرائے پر لوگ لا رہی ہے، شہباز گل
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل کہتے ہیں ریجیکٹڈ پیپلزپارٹی کو ملتان سے عوام نہ مل سکی تو سندھ بھر سے کرائے پر لوگوں کو بھجوایا جا رہا ہے۔

November 29, 2020
ملتان انتظامیہ نے قلعہ کہنہ قاسم باغ کا کنٹرول سنبھال لیا، علی قاسم گیلانی جیل منتقل
ملتان (92 نیوز) ملتان میں کشیدگی کے بعد پُراسرار خاموشی چھا گئی، انتظامیہ نے قلعہ کہنہ قاسم باغ کا کنٹرول سنبھال لیا۔ ریلی نکالنے پر زیرحراست علی قاسم گیلانی کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا گیا۔

November 28, 2020
ملتان میں حکومت نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا، پی ڈی ایم رہنماؤں کا دعویٰ
ملتان (92 نیوز) پی ڈی ایم رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے ملتان میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا، پولیس اور انتظامیہ نے جلسہ گاہ کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا۔

November 28, 2020
ملتان میں فساد برپا کرنے کی کوشش کرنیوالوں کو قانون پکڑے گا، فردوس عاشق اعوان
راولپنڈی ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج ملتان کی پر امن زمین میں فساد الارض برپا کرنے کی کوشش کی گئی ، ان کٹھ پتلیوں کے پیچھے جو ان کو ہلا رہے ہیں قانون ان کوپکڑے گا۔