Tag Archives: ملائیشیا ‏

سلطان عبداللہ ملائیشیا سولہویں بادشاہ

سلطان عبداللہ ملائیشیا کے سولہویں بادشاہ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۹ شام ۱۰:۳۹ شام

 کوالالمپور (92 نیوز) سلطان عبداللہ ملائیشیا کے سولہویں بادشاہ بن گئے۔ کوالالمپور کے محل میں شان و شوکت سے بھرپور تقریب میں نئے بادشاہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ دارالحکومت کوالالمپور کے نیشنل پیلس میں ہونے والی تاجپوشی کی شاہانہ تقریب میں وزیراعظم مہاتیرمحمد اور ان کی اہلیہ سیٹی ہشمہ سمیت ملک کی نمایاں شخصیات شریک ہوئیں۔ نئے بادشاہ کو روایتی مالے تلوار کیرس پیش کی گئی جس کے بعد زرد کپڑے میں لپٹی شاہی دستاویزات کو ان کے حوالے کر دیا گیا۔ شاہ عبداللہ اس سے قبل ملائیشین ریاست پیہنگ کے حکمران تھے۔ وہ فٹبال کے شوقین ہیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکا ملائیشیا پاکستان قائدانہ صلاحیتوں معترف

امریکا کے بعد ملائیشیا بھی پاکستان کی قائ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۵۲ دن ۸:۵۲ دن

انقرہ (92 نیوز) امریکا کے بعد ملائیشیا بھی پاکستان کی قائدانہ صلاحیتوں کا معترف نکلا۔ پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد اس وقت ترکی کے دورے پر ہیں لیکن وہ وہاں بھی پاکستان کی اہمیت کا ذکر کرنا نہ بھولے۔ ترک صدر طیب اردوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ ترکی،پاکستان اور ملائیشیا ملکر ایسے اقدامات کریں جس سے اسلامی ثقافت کی مضبوط بنیادوں پر تعمیر نو ہو سکے ۔ ترک صدر طیب اردوان نے بھی  ڈاکٹر مہاتیر بن محمد کی اس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان ‏ سفارتی تقرریاں ‏ ‏92 نیوز اسلام آباد ‏ تقرریوں کی منظوری وزیرخارجہ ‏ وزیراعظم ‏ نغمانہ ہاشمی ‏ آمنہ بلوچ ‏ معین الحق ‏ پاکستانی ہائی کمشنر ‏ چین ملائیشیا بھارت ‏ ایڈیشنل سیکرٹری ‏ امتیاز احمد ‏ جاپان ‏ ظہیر جنجوعہ ‏ بیلجیئم ‏ نئے سفیر نامزد ‏ فرانس

پاکستان نے 18 ممالک میں نئی سفارتی تقرریوں...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۷ دن ۱۰:۵۷ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان نے 18 ممالک میں نئی سفارتی تقرریوں کی منظوری دیدی ۔  وزیرخارجہ کی وزیراعظم سے مشاورت مکمل  ہونے پر پاکستان نے 18 ممالک میں نئی سفارتی تقرریوں کی منظوری دی ،  نغمانہ ہاشمی چین، آمنہ بلوچ ملائیشیا، معین الحق بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر نامزد  کر دیے گئے ۔ ایڈیشنل سیکرٹری امتیاز احمد جاپان جبکہ ظہیر جنجوعہ بیلجیئم میں پاکستان کے نئے سفیر نامزد  کئے گئے ، فرانس میں متعین سفیر معین الحق کو بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر نامزد کر دیا گیا ۔ ایڈیشنل سیکرٹری آمنہ بلوچ ملائیشیا، میجر جنرل عبدالعزیز طارق برونائی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

یوم پاکستان ‏

یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ ہوگی ، م...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۸ دن ۱۱:۲۸ دن

راولپنڈی ( 92 نیوز) یوم پاکستان پر تینوں مسلح افواج کی پریڈ ہو گی جب کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد مہمان خصوصی ہوں گے ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل  آصف غفور نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ  یوم پاکستان پر پریڈ میں تینوں مسلح افواج  شامل ہوں گی ۔ میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے جب کہ متحدہ عرب امارات کے آرمی چیف اور عمان کے اعلیٰ حکام بھی پریڈ کا حصہ ہوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز