Tag Archives: مقبوضہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر امریکی کانگریس واشنگٹن ‏ ‏92 نیوز ڈیمو کریٹک پارٹی تھامس آر سوزی وزیر خارجہ ‏ مائیک پومپیو ‏ نریندر مودی ‏

مقبوضہ کشمیر کے حالات پر امریکی کانگریس ک...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۶:۱۴ شام ۶:۱۴ شام

واشنگٹن ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیرکے حالات پر امریکی کانگریس کے رکن  اور ڈیمو کریٹک پارٹی کے  ممبر تھامس آر سوزی بھی بول پڑے ،وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے مقبوضہ کشمیر کی عوام کو ان حالات سے نکالنے کے لیے اقدامات کا پوچھ لیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کے خلاف امریکا کے رکن کانگریس تھامس آر سوزی نے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو خط لکھ ڈالا، لکھا کہ نریندر مودی کے حالیہ اقدامات نے کشیدگی میں اضافہ کر دیا ہے۔ اپنے خط میں تھامس آر سوزی کا کہنا ہے کہ کئی سو امریکی شہری مواصلاتی نظام کے بند ہونے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم عمران خان کا بحرین کے شاہ کو ٹیل...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۲۳ دن ۸:۲۳ دن

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے  بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کو ٹیلی فون کیا اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔ بھارت کو غیر ذمہ دارانہ یکطرفہ اقدامات سے روکنے کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ شیخ حمد بن عیسٰی الخلیفہ کا کہنا تھا بحرین مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

حکومت، مقبوضہ کشمیر، صورتحال، جائزہ کمیٹی، توسیع ،فیصلہ

حکومت کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر قائم ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۲ شام ۱۱:۱۲ شام

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر قائم جائزہ کمیٹی میں توسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو شامل کیا جائیگا۔ آزادکشمیر کے صدر، وزیراعظم اور گلگت بلتستان کے گورنر بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو کمیٹی میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دی جائے گی۔

تازہ ترین ویڈیوز

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا مقبوضہ کشم...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۳ شام ۱۲:۲۳ شام

 نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کر دیا۔ بھارت کے یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر کا تشخص تبدیل کرنے سے گریز  کرے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دونوں ممالک کو ہر ممکن تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل  کی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر امریکی دفتر خارجہ کا  ایک اور بیان سامنے آیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے مسئلہ کشمیر پر امریکا کی پالیسی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سفارتی مشن چین مقبوضہ کشمیر مخدوش صورتحال پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم سفارتی مشن...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۶ شام ۱۲:۱۶ شام

 بیجنگ (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم سفارتی مشن پر چین پہنچ گئے ۔ چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقات میں شاہ محمود قریشی مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال اور بھارتی غاصبانہ اقدامات پر چینی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیر خارجہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق غیر آئینی بھارتی اقدامات سے چینی قیادت کو آگاہ کریں گے۔ وزیر خارجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھی گفتگو کریں گے۔ بیجنگ ہوائی اڈے پر پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی، سینئر حکام نے وفد کا خیر مقدم کیا۔ شاہ محمود … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر ‏ سیاسی رہنما ‏ کارکن گرفتار ‏ سرینگر ‏ ‏92 نیوز مقبوضہ وادی ‏ دن دھاڑے

مقبوضہ کشمیر کے 500 سے زائد سیاسی رہنما اور...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۰۶ شام ۳:۰۶ شام

سرینگر ( 92 نیوز) بھارت نے مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کر ڈالا، 500 سے زائد کشمیری سیاسی رہنماوں اور کارکنان گرفتار کر لیے گئے۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے باوجود بھارت کی بوکھلاہٹ ختم نہ ہو سکی، مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کر ڈالا، 500 سے زائد کشمیری سیاسی رہنماوں اور کارکنان گرفتار کر لیے گئے۔ مقبوضہ کشمیر کو دن دھاڑے ہڑپ کرنے والا بھارت مظلوم کشمیریوں کے احتجاج سے خوفزدہ ہو گیا، چار دن میں گرفتار کشمیری سیاسی رہنماوں اور کارکنان کی تعداد 500 سے زائد ہو گئی، آل پارٹیز حریت چیرمین سید … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر ‏ سابق وزرائے اعلی سرینگر نیٹ نیوز ‏ آرٹیکل 370‏ بھارتی حکومت سرکاری رہائش گاہیں ٰ فاروق عبداللہ عمر عبداللہ محبوبہ مفتی غلام نبی آزاد

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ سرکاری ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۱ دن ۱۰:۵۱ دن

سرینگر(نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ کو آرٹیکل 370 پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا،بھارتی حکومت ان کو دی گئی سرکاری رہائش گاہیں خالی کرالے گی ۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ ،عمر عبداللہ،محبوبہ مفتی اور غلام نبی آزاد اب سرکاری رہائش گاہیں استعمال نہیں کر سکیں گے  ،بھارتی حکومت نے سابق وزرائے اعلی ٰ کو تاحیات سرکاری رہائش گا ہیں دی تھیں اوران سے کوئی کرایہ بھی وصول نہیں کیا جاتا تھا۔ ان رہنماؤں نے اپنے اپنے ادوار میں ان رہائش گاہوں کی تزین وآرائش پر کروڑوں روپے بھی خرچ کئے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

سرینگر جنگی علاقے غیر ملکی میڈیا سرینگر ‏ مانیٹرنگ ڈیسک ‏ مقبوضہ کشمیر ‏ بی بی سی وادی منظر کشی

سرینگر کسی بھی جنگی علاقے سے مختلف نہیں ،...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۸ دن ۱۰:۲۸ دن

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں اس وقت صورتحال سخت کشیدہ ہے  ،  بی بی سی کے نمائندے نے وادی کا دورہ کیا اور اس کی منظر کشی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سری نگر کسی بھی جنگی علاقے سے مختلف نظر نہیں آتا۔ بی بی سی نمائندے کے مطابق  دکانیں اور بازار بند ہیں، سکول اور کالج بھی بند ہیں۔ لوگوں نے اپنے گھروں میں راشن اور دیگر اشیائے ضروریہ کا ذخیرہ تو کیا ہے لیکن اگر مزید کچھ دن دکانیں نہ کھلیں تو شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔وادی میں ٹیلیفون لائنز، موبائل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر خارجہ ‏ چین کا دورہ ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز عالمی برادری ‏ ‏ وزیرخارجہ ‏ شاہ محمود قریشی ‏ ڈاکٹر ملیحہ لودھی ‏ اقوام متحدہ ‏ مقبوضہ کشمیر ‏ سعودی عرب

وزیر خارجہ ہنگامی بنیادوں پر چین کا دورہ ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۲ دن ۱۰:۱۲ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان نے عالمی برادری کے سامنے کشمیر کی صورتحال کو بھرپور طریقے سے اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ہنگامی بنیادوں پر چین کا دورہ کریں گے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ  کشمیر کے بحران میں کردار اداکرنے کا مطالبہ کردیا، سعودی عرب نے بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیاہے۔ پاکستان نے ایک بار پھر کشمیری بھائیوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا عزم کر لیا ۔ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارتی اقدامات پر عالمی برداری کو آ گاہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر بدترین مارشل لاء فواد چودھری اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وفاقی وزیر ‏ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

مقبوضہ کشمیر میں بدترین مارشل لاء مسلط ہے...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۰ دن ۱۰:۱۰ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق کہا کہ  وادی میں بد ترین  مارشل لاء مسلط ہے ، ظلم رہے اور امن بھی ہو ،کیا ممکن ہے  تم ہی کہو ۔ اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  فواد چودھری نے کہا کہ  ہر آٹھ کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی مسلط ہے، مقبوضہ کشمیر میں تحریر کی آزادی ہے نہ تقریر کی، انٹرنیٹ معطل ہے، تمام کشمیری لیڈر شپ قید و بند میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ان حالات میں کیا بات چیت ہونی ہے، پاکستانیوں اپنے وجود کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر پابندیوں خطے انسانی حقوق صوتحال اقوام متحدہ

مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں سے خطے میں انسا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۴ شام ۱۱:۱۴ شام

 نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ نے کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیر میں جاری پابندیوں سے خطے میں انسانی حقوق کی صوتحال مزید خراب ہو گی۔ برطانیہ نے بھی مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اظہار تشویش کیا۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کا کہنا ہے برطانیہ کشمیر کی صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ادھر پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کر دیا۔ اے ایف پی کے مطابق پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو نکالنے اور نئی دہلی سے اپنا ہائی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر بھارتی ریاستی دہشتگردی کشمیری شہید زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی،...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۵۹ شام ۸:۵۹ شام

 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی سے 6 کشمیری شہید اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ مودی حکومت نے مظلوم کشمیریوں کا حق خودارادیت غصب کر لیا۔ کرفیو کے باوجود ہزاروں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستانی پرچم تھامے آزادی کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔ اس موقع پر پاکستان کے حق میں اور آزادی کے فلک شگاف نعروں سے وادی گونج اٹھی۔ اپنے گھناؤنے اقدامات کو چھپانے کیلئے بھارت نے وادی میں مواصلاتی نظام  بند کر رکھا ہے۔ موبائل فون چل رہے ہیں اور نہ ہی انٹرنیٹ جبکہ میڈیا کو بھی کوریج کی اجازت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر خصوصی درجہ ختم بھارت قرارداد منظور

مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے پر بھ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۷:۵۹ شام ۷:۵۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے پر بھارت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ چئیرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی فخر امام نے بھارتی اقدامات اور جارحیت کے خلاف قرارداد پیش کی ۔ قرارداد کے متن کے مطابق پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر کا سٹیٹس تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام کی مذمت کردی ۔ قرارداد پر تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کے دستخط ہیں ۔ مسئلہ کشمیر کے تین فریق ہیں ۔ پاکستان، بھارت اور کشمیری۔ مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قرارداد وں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آزاد کشمیر ‏ قانون ساز اسمبلی ‏ مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم قرارداد پیش مظفر آباد ‏ ‏92 نیوز پاکستان ‏ بھارتی غیرقانونی اقدام ‏ عالمی محاذ ‏

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کااجلاس ،مق...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۶ شام ۱۲:۱۶ شام

مظفر آباد ( 92 نیوز) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے  خصوصی اجلاس میں  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف قرارداد پیش  کی گئی ۔ جس میں کہا گیا کہ کشمیریوں کی جدوجہد طاقت سے دبائی نہیں جاسکتی ، پاکستان بھارتی غیرقانونی اقدام سفارتی، سیاسی اور عالمی محاذ پر اٹھائے ، بھارت نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ، عالمی برادری نوٹس لے ۔ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو جبری طور پر اپنا حصہ  بنانےکی سازش کے خلاف آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں قرار داد پیش کی جس میں  … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر خصوصی حیثیت نئی دہلی ‏92 نیوز بھارتی دارالحکومت ‏ جنتر منتر ‏ سول سوسائٹی ‏

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر  ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۴ دن ۱۰:۱۴ دن

نئی دہلی ( 92 نیوز)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر  کا خصوصی درجہ ختم کیے جانے کیخلاف احتجاج کیا گیا۔ نئی دہلی کے علاقے جنتر منتر میں ہونے والے احتجاج میں  شہر بھر سے مختلف یونیورسٹیز کے طلبا  اور  سول سوسائٹی کے افراد شریک ہوئے ۔ اس موقع پر شرکا نے  مودی حکومت کے اقدام  کی مذمت کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی ،اُن کا کہنا تھاکہ  آرٹیکل 370 بھارت اور مقبوضہ کشمیر  کے درمیان  معاہدہ تھا جسے  غیر آئینی انداز میں ختم کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس یکطرفہ فیصلے کو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز