Tag Archives: مفتاح اسماعیل

ایل این جی اسکینڈل ،مفتاح اسماعیل کے جسما...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۷ دن ۱۱:۵۷ دن

اسلام آباد (92 نیوز)ایل این جی اسکینڈل میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور  عمران الحق کے جسمانی ریمانڈ میں 30 اگست تک توسیع کر دی گئی ۔ دوران سماعت مفتاح اسماعیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب والے ساڑھے 23 گھنٹے تک چھوٹے سے کمرے میں بند رکھتے ہیں ، صرف آدھ گھنٹہ  چہل قدمی کی اجازت ملتی ہے ، دو منٹ بھی اوپر ہو جائیں تو کہا جاتا ہے 32 منٹ ہو گئے واپس چلو۔ ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  بھی 29 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں ہیں ۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مفتاح اسماعیل ‏ ‏11 روزہ جسمانی ریمانڈ ‏ نیب کے حوالے ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ایل این جی اسکینڈل ‏ سابق وزیر خزانہ ‏ شیخ عمران الحق ‏

مفتاح اسماعیل 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۴ دن ۱۱:۰۴ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) ایل این جی اسکینڈل کیس میں نیب نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو نیب عدالت اسلام آباد پیش کیا جہاں عدالت نے  ملزم کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ ایل این جی ٹرمینل کیس میں  مفتاح اسماعیل اورشیخ عمران الحق کو نیب ٹیم نے احتساب عدالت  کے ڈیوٹی جج طاہرمحمود کے روبروپیش کیا۔دوران سماعت نیب ٹیم نے غلطی سے مفتاح اسماعیل کے 15 سالہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تو مفتاح اسماعیل نے حیرت کا اظہار کیا اور بولے 15 سال،نیب ٹیم نے تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ 15 … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مفتاح اسماعیل درخواست ضمانت ضمانت مسترد اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ایل این جی اسکینڈل ‏ سابق مشیر خزانہ احاطہ عدالت عمران الحق ‏

مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت مسترد، نی...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۲۱ شام ۳:۲۱ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) ایل این جی اسکینڈل میں بڑی پیشرفت ہو گئی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے مفتاح اسماعیل کی ضمانت مسترد کئے جانے کےبعد نیب نے  سابق مشیر  خزانہ کو  احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔ ایل این جی ٹرمینل کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل بھی نیب حراست میں چلے گئے ۔  مفتاح اسماعیل کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس محسن اخترکیانی نے کی۔انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹس کی بھارتی اقدام کی مذمت” is locked انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹس کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایل این جی اسکینڈل اسلام آباد ہائیکورٹ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل یکم اگست عبوری ضمانت منظور

ایل این جی اسکینڈل ، مفتاح اسماعیل کی یکم ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۲۴ شام ۷:۲۴ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) ایل این جی اسکینڈل کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی یکم اگست تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ایل این جی کیس میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نیب نے اس سے پہلے عدالت میں کہا تھا کہ مفتاح اسماعیل کو گرفتار نہیں کرنا جس پر درخواست ضمانت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل عمران الحق شیخ سات روز حفاظتی ضمانت منظور

سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور عمران ا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۲ شام ۱۲:۳۲ شام

 کراچی (92 نیوز) سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور عمران الحق شیخ گرفتاری سے بچ گئے۔ سندھ ہائیکورٹ نے سات روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی اور پانچ لاکھ روپے زرضمانت جمع کرانے اور ایل این جی کیس میں نیب کے روبرو پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔   مفتاح اسماعیل گرفتاری کیلئے آئے نیب ٹیم کو چکمہ دینے میں کامیاب ہو گئے۔ صبح سات بجے ہی عدالت پہنچے اور کینٹین میں بیٹھ کر چائے بسکٹ کھا کر وقت گزارا۔ گزشتہ روز سابق مشیر خزانہ اور سابق ایم ڈی پی ایس او کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد، کراچی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایل این جی اسکینڈل اسلام آباد ہائیکورٹ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل یکم اگست عبوری ضمانت منظور

ایل این جی کیس ، مفتاح اسماعیل کی گرفتاری ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۱۷ شام ۹:۱۷ شام

 کراچی (92 نیوز) ایل این جی کیس میں مفتاح اسماعیل اور عمران شیخ کو بھی حراست میں لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سابق مشیر خزانہ اور سابق ایم ڈی پی ایس او کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں نیب نے چھاپے مارے۔ کراچی میں نیب ٹیم مفتاح کے گھر بھی داخل ہوئی لیکن وہ وہاں نہیں ملے۔ لاہور میں نیب اہلکار عمران شیخ کے گھر کے باہر کئی گھنٹے تک موجود رہے۔ مفتاح اسماعیل کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ نیب گردی کی گئی۔ ٹیم بغیر سرچ وارنٹ گھر میں گھسی۔ چادر اور چار دیواری کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

miftah ismaeel

تحریک انصاف نے نئی تھیوری نکالی کہ غریب ک...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۷:۳۴ شام ۷:۳۴ شام

کراچی ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے نئی تھیوری نکالی ہے کہ غریب کو مہنگائی سے فرق نہیں پڑتا۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی کو علم نہیں کہ وہ ملک کو کس ڈگر پر لے کر چل رہی ہے ، نا اہل حکومت ملک کے ساتھ بہت زیادتی کر رہی ہے ، الزام لگانے والے یہ بھی بتا دیں کہ این آر او کس نے مانگا۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت نے ابتدائی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مفتاح اسماعیل

ایل این جی اسکینڈل ، سابق وزیر خزانہ مفتا...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۶:۴۷ شام ۶:۴۷ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) ایل این جی اسکینڈل میں نیب کی تحقیقات جاری ہیں ، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نیب میں پیش ہو گئے ۔ ایل این جی سیکنڈل میں  سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نیب کے سامنے پیش ہوئے ، نیب راولپنڈی نے مفتاح اسمیل سے اسماعیل سے ڈیڑھ گھنٹے پوچھ گچھ کی۔ مفتاح اسماعیل نے نیب کے پوچھے گئے سوالات کے جواب بھی دیئے، نیب نے مزید 30سولات پر مشتمل سوالنامہ دیتے ہوئے مفتاح اسمیل کو ایک ہفتے میں جواب دینے کی ہدایت کی، ضرورت پڑنے پر مفتاح اسماعیل کو دوبارہ بلایا جائیگا ۔ مفتاح اسماعیل نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز