Tag Archives: معیشت

ملکی ، معیشت ، ڈیجیٹلائز ، سسٹم ، متعارف ، غور ، ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم

ملکی معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے نیا سس...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۵۸ شام ۷:۵۸ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) ملکی معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرانے پر غور شروع ہو گیا۔ ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کو جلد متعارف کرایا جائے گا۔ گوگل سے وابسطہ پاکستانی خاتون حکومتی اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن پر آمادہ ہوگئیں ۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ خاتون نے گوگل کو خیر آباد کہہ دیا وہ جلد پاکستان آ رہی ہیں۔ وزیراعظم آفس سے ڈیجیٹلائزیشن سسٹم کی سربراہی کریں گی۔ وزیراعظم آفس میں اسٹیٹیجک ریفارمز یونٹ قائم کر دیا گیا ۔ ایک پروفیشنل ٹیم ریفارمز پر عملدرآمد اور ڈیٹا بیس کو مانیٹر کرے گی۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم کو معیشت کا پتہ ہے نہ خارجہ پالی...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۶:۱۵ شام ۶:۱۵ شام

گلگت (92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ایسا شخص وزیر اعظم مسلط کیا گیا ہے جسےمعیشت کا علم نہ خارجہ پالیسی کا ، غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے ، عمران خان لیڈر نہیں کھلاڑی ہیں ۔ گلگت بلتستان کے علاقے گھانچے میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ  ملک میں احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے ،  جس دن مودی نے کشمیر پر حملہ کیا، اسی دن مریم نواز کو گرفتار کر لیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کی بھاگ دوڑ رن...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۷:۲۶ شام ۷:۲۶ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کی بھاگ دوڑ رنگ لانے لگی۔ برآمدات میں گیارہ فیصد اضافہ ہوا جبکہ درآمدات میں چھبیس فیصد کمی ہوئی۔ جولائی 2019 میں مُلکی برآمدات میں 11 فیصد اضافہ  اور مالی سال 2019 میں برآمدات 24 ارب 22 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ درآمدات میں 26 فیصد کمی ہوئی اور 4 ارب ڈالر  کمی سے 52 ارب 88 کروڑ ڈالر رہیں ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی میں ترسیلات زر 3 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ارب ڈالر اور مالی سال 2019 میں 21 ارب84 کروڑ ڈالر رہیں ۔ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عمران خان ‏ ٹرمپ ‏ دوسری ملاقات ‏ ستمبر ‏ اسلام آباد ویب ڈیسک ‏ نیویارک ‏ افغان امن عمل ‏ پاک بھارت تعلقات ‏ معیشت دفاع توانائی اقوام متحدہ ‏ جنرل اسمبلی ‏ سائڈ لائن ‏ وزیراعظم عمران خان ‏ پاکستان امریکی صدر سفارتی ذرائع

عمران خان ،ٹرمپ کی دوسری ملاقات ستمبر میں...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۵۳ شام ۲:۵۳ شام

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین رواں سال ستمبر میں نیویارک میں دوبارہ ملاقات متوقع ہے جس میں افغان امن عمل اور پاک بھارت تعلقات کے ساتھ ساتھ معیشت، دفاع اور توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت گی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان یہ ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے سائڈ لائن پر ہوگی جہاں وزیراعظم عمران خان پاکستان کی نمائندگی کر ینگے جبکہ دیگر عالمی رہنمائوں کی طرح امریکی صدر بھی وہاں موجود ہونگے ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان اور امریکی صدر کے مابین … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

معیشت دباؤ لوگوں ریلیف قمر زمان کائرہ

معیشت شدید دباؤ میں ہے ، لوگوں کو ریلیف دی...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۴:۴۷ شام ۴:۴۷ شام

 لاہور (92 نیوز) پیپلز پارٹی پنجاب کے وسطی صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا معیشت شدید دباؤ میں ہے ۔ لوگوں کو ریلیف دینا ہو گا۔ پیپلز پارٹی ویمن ونگ پنجاب کی جانب سے لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے خصوصی شرکت کی ۔ کیک کاٹنے کی باقاعدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سابقہ ادوار میں چئیرمین سینٹ کو ہٹانا حکومت کی غلطی تھی ۔ غلطیوں سے سیکھنا چاہئیے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی قومی معیشت سیمینار انعقاد آئی ایس پی آر مشکلات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

ملک کو مشکل معاشی صورتحال کا سامنا ہے، سب ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱:۵۱ شام ۱:۵۱ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ملک کو مشکل معاشی صورتحال کا سامنا ہے۔ ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی ضرورت ہے۔ وقت آگیا ہے ہم کو ایک قوم بن کر سوچنا ہوگا۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی معیشت پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے درپیش مشکلات اور قابو پانے کیلئے حکمت عملی پر غور کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیمینار میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت مستقبل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نوازشریف سے اہلخانہ و پارٹی رہنماؤں کی ملاقات،عوامی رابطہ مہم تیز کرنیکی ہدایت ‏

نوازشریف سے اہلخانہ و پارٹی رہنماؤں کی مل...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۳:۰۰ شام ۳:۰۰ شام

لاہور ( 92 نیوز) نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں پارٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں، نواز شریف نے معیشت کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے رہنماؤں کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا دن ہے ، مریم نواز ، حمزہ شہباز شریف  اور شریف فیملی کے دیگر افراد نوازشریف سے ملاقات کے لئے پہنچے۔ مسلم لیگ ن کے سینئررہنما خواجہ آصف ، سیکرٹری جنرل احسن اقبال،طلال چودھری ، پرویز رشید  اور رانا مشہود سمیت  متعدد پارٹی رہنما کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملے۔ ملاقاتوں کے دوران بات … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کرپشن، ترقی، سفر، چل ، وزیراعظم، معیشت، بدعنوان، عثمان بزدار

کرپشن اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکت...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۸:۳۵ دن ۸:۳۵ دن

لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدعنوانی کاخاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ آج لاہور میں ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اعجاز حسین شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدعنوانی سے نہ صرف معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے بلکہ اس سے اداروں کو بھی نقصان پہنچتا ہے اورعام آدمی کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ بدعنوانی اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ عمران خان نے کہاکہ بدعنوانی کاخاتمہ اور بدعنوان عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کومشن کے طورپر جاری رکھنا چاہیے انہوں نے یقین … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شاہد خاقان

کام صرف نواز شریف نے کئے ، موجودہ حکومت نے...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۵:۳۹ شام ۵:۳۹ شام

بالا کوٹ ( 92 نیوز) بالا کوٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  ملک میں کام صرف نواز شریف نے کئے ہیں ۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پاکستان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ  موجودہ حکومت نے مہنگائی کے جو بم برساے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ، چھ ماہ میں معیشت تباہ کر دی گئی ۔ شاہد خاقان عباسی نے  مزید کہا کہ 26 فروری کو عوام حکومت کو مسترد کرنے کا پیغام دیں گے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر مملکت برائے محصولات ترقیاتی بجٹ سرکولر ڈیٹ خسارے معیشت

پی ٹی آئی کے دور میں معیشت دن بدن سنبھل ر...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۹:۳۴ شام ۹:۳۴ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت نے پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔ ہمارے دور میں معیشت دن بدن سنبھل رہی ہے۔ وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز حکومت نے ہزار ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ بنایا ، اس پر 400 ارب روپے کا کٹ لگا دیا ۔ ہزاروں ارب روپے کے نامکمل منصوبے چھوڑے ۔ نواز حکومت جانے پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارا 19 ارب ڈالر تک جا پہنچا ۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا موجودہ حکومت نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نواز شریف زرداری معیشت

کوئی سیاست دان جتنا فارغ ہو سکتا ہے ، نواز...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۸:۴۹ شام ۸:۴۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ کوئی سیاست دان جتنا فارغ ہو سکتا ہے ، نواز شریف اور زرداری اتنا فارغ ہو چکے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا نواز شریف اور زرداری نے جتنی سیاست کرنی تھی کر لی۔ اب فارغ ہیں۔ ان دونوں کا سیاست میں کوئی مستقبل نہیں۔ فواد چودھری نے کہا زرداری صاحب سے سوال گندم کا کریں ، جواب چنا ملتا ہے۔ کرپشن پر سوال کیا جائے تو کہتے ہیں 18 ہویں ترمیم نہیں بدلنے دینگے۔ پیسے سندھ سے جا رہے تھے، فلیٹ بیرون ملک نکل رہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ڈالر

پاکستان کو معیشت کی بہتری کے لئے ایک ارب ڈ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۲:۴۱ شام ۲:۴۱ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) سعودی عرب کی طرف سے معیشت کی بہتری کے لئے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آخری قسط بھی موصول ہو گئی۔ سرمایہ کاری کے لئے ایک ارب ڈالر آئندہ 20 دن میں منتقل ہو جائیں گے۔ سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر سٹیٹ بنک آف پاکستان کو منتقل کردئیے۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری کے لئے ایڈوانس رقم کے طور پر مزید ایک ارب ڈالر آئندہ 20 دن میں منتقل ہونگے۔ ایک ارب ڈالر قرضے کی رقم بھی حکومت پاکستان کو اگلے ماہ براہ راست منتقل ہو گی۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نوازشریف نے معیشت کی حالت زار پر آئندہ ہ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۹:۱۴ شام ۹:۱۴ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) نوازشریف نے معیشت کی حالت زار پرمسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس اگلے ہفتے لندن میں طلب کرلیا ۔ اہم فیصلے ہونے کا امکان ہے ۔ گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی پاکستان کے بڑھتے قرضوں پر تشویش کااظہار کیا تھا جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی واضح الفاظ میں کہا تھا کہ معیشت اگر بری نہیں تو اچھی بھی نہیں ۔ عسکری قیادت کی جانب سے معیشت پر بیانات کے بعد سیاسی قیادت نے بھی رد عمل کا اظہار کیا تھا ۔ وزیرداخلہ احسن … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عاصم حسین ، سلیم مانڈوی والا

معیشت کو دل کا دورہ پڑ چکا ، اسحاق ڈار مست...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۵:۴۷ شام ۵:۴۷ شام

کراچی ( 92 نیوز ) وزیر داخلہ احسن اقبال کے بیان پر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے سخت رد عمل دیتے ہوئے اسحاق ڈار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہے معیشت کو دل کا دورہ پڑ چکا ہے ۔ ملک کے حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں  ، ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان 4ماہ میں دیوالیہ ہونیوالا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ ملک کی معیشت کو دل کا دورہ پڑ چکا ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے مزید کہا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز