Tag Archives: معمولات زندگی

برفباری 5 ملی میٹر برفباری ریلوے لائنز معمولات زندگی

چین میں 12 گھنٹے تک جاری رہنے والی برفباری ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۹:۴۱ دن ۹:۴۱ دن

 بیجنگ (92 نیوز) چین میں 12 گھنٹے تک جاری رہنے والی برفباری سے معمولات زندگی مفلوج ہو کررہ گئے۔ خبرایجنسی کے مطابق مختلف علاقوں میں 5 ملی میٹر تک برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ ٹریفک اور ریل کا نظام بھی معطل ہوگیا۔ دوسری جانب برفباری کے بعد سڑکوں سے برف ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔ برف ہٹانے کے لئے 20 ہزار سینٹری ورکر اور 1500 مزدور تعینات کئے گئے ہیں۔ برفباری  سے متاثر ہونیوالی ریلوے لائنز کو دوبارہ بحال کردیا گیا ،سڑکوں ، گلیوں ، ریلوے ٹریکس و دیگر مقامات سے برف ہٹانے کیلئے دن رات کام جاری ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

امریکی ریاست کیلیفورنیا برفانی طوفان کی ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۸:۴۸ دن ۸:۴۸ دن

 کیلیفورنیا (92 نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا بھی برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئی۔ برفباری کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہا ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں حالیہ برفانی طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے۔ برفانی طوفان نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہر چیز جما کر رکھ دی۔ شدید برف باری نے سڑکیں اور ریلوے ٹریکس برف سے ڈھک دیے۔ نواڈا کے پہاڑی علاقے میں 5 فٹ تک برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہفتے کے اختتام پر موسم شدید خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو اختیاطی تدابیر برتنے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز