Tag Archives: مظفرآباد

راجہ فاروق حیدر، مظفرآباد، شیخ زید اسپتال، دورہ، زخمیوں کی عیادت، 92 نیوز

راجہ فاروق حیدر کا مظفرآباد میں شیخ زید ا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۴۲ دن ۲:۴۲ دن

مظفرآباد (92 نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا مظفرآباد میں شیخ زید اسپتال کا دورہ کیا، کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی فائرنگ سے زخمیوں کی عیادت کی اور امدادی رقوم کے چیک تقسیم کیے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے زخمیوں کو یقین دلایا کہ ان کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ حکومت زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرے گی یہ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ راجہ فاروق حیدر انہوں نے کہا کہ بھارت آئے روز کنٹرول لائن پر سویلین آبادی پر فائرنگ کر رہاہے، بھارتی فوج جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہے مگر پاک فوج … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ترک ، صحافیوں ، وفد ، مظفرآباد ، چکوٹھی ، سیکٹر ، دورہ

ترک صحافیوں کے وفد کا مظفرآباد اور چکوٹھی...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۳۱ شام ۶:۳۱ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) ترک صحافیوں کے وفد نے مظفرآباد اور چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کو بھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی روش سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وفد حالیہ بھارتی اشتعال انگیزیوں کا نشانہ بننے والوں سے بھی ملا۔ ترک میڈیا وفد نے مظفر آباد پریس کلب کا دورہ بھی کیا اور مقامی صحافیوں سے ملاقات کی۔

تازہ ترین ویڈیوز

ترک وفد،کل،مظفرآباد، دورہ، آئی ایس پی آر ،اسلام آباد،92 نیوز

ترک وفد کل مظفرآباد کا دورہ کرے گا، آئی ای...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۵۴ شام ۷:۵۴ شام

اسلام آباد (92 نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وفد کل مظفرآباد کا دورہ کرے گا، ترک میڈیا کا وفد دورے کے دوران لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیوں سے متعلق آگاہی حاصل کرے گا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترک صحافی مقامی آبادی اوربھارتی فائرنگ سے متاثرین کیساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ ترک صحافی 18 ستمبر کو چکوٹھی بھی جائیں گے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے ترک وفد کو فروری میں پاکستان، بھارت کشیدگی پر بریفنگ دی گئی ، ایل او سی، ورکنگ بائونڈری کی صورتحال، مقبوضہ جموں و … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مودی ، سپر پاور،خواب ،نیست و نابود، شیخ رشید، مظفرآباد،92 نیوز

مودی کو جواب دینے کا وقت آ گیا، شیخ رشید

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱:۴۵ شام ۱:۴۵ شام

مظفر آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کو جواب دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان کی معیشت کمزور ہو سکتی ہے، دفاع کمزور نہیں۔ وفاقی وزیر نے مظفرآباد راڑو مہاجر کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی پھنس گیا ہے اسے جانے نہیں دیں گے،اس کا سپر پاور بننے کا خواب نیست و نابود ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے اسلام اور مسلمانوں کیخلاف اعلان جنگ کیا ہے۔ آخری گولی،خون کے آخری قطرے اور کشمیر کی آزادی تک جنگ ہوگی۔ 27 ستمبر کو عمران خان دنیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قوم ‏ قوم کی حفاظت ‏ جانوں کا نذرانہ ‏ وزیراعظم ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وزیرستان ‏ بلوچستان ‏ مادر وطن ‏ جان نچھاور ‏ خراج عقیدت ‏ پاک فوج ‏ سلام ‏ ٹویٹ پیغام ‏ شہید ‏ لواحقین ‏

وزیراعظم کا آج یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۵ شام ۱۱:۵۵ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے آج یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم آج مظفرآباد میں کشمیری شہداء کی یاد میں تقریب سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں یوم دفاع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظفر آباد جانے کا شیڈول طے کیا گیا ۔ وزیراعظم عمران خان کشمیری شہدا کے لواحقین سے ملاقات اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے ۔ وزیراعظم ایک تقریب سے خطاب بھی کریں گے ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جمعہ کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

یوم آزادی ، یوم یکجہتی کشمیر کے طورپر من...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱:۱۷ شام ۱:۱۷ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) یوم آزادی  ،  کشمیریوں کی آزادی  کے نام، وزیراعظم عمران خان مظفرآباد میں قیام کریں گے جہاں  ان کی  آزاد کشمیر کی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی ،  کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مختلف جماعتوں کی اسلام آباد میں ریلیاں نکالنے کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئیں جب کہ  ’کشمیر بنے گا پاکستان‘یوم آزادی کا لوگو بھی سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ یوم آزادی امسال یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جائیگا ، قومی پرچم کے ساتھ ساتھ کشمیر کا پرچم بھی لہرایا جائیگا ، فضا میں کشمیر بنے گا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پرائز بانڈ ‏ قرعہ اندازی ‏ مظفرآباد ‏92 نیوز اسٹیٹ بینک آف پاکستان ‏

دو سو روپے کے پرائز بانڈ کی 78ویں قرعہ اندا...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۵ دن ۱۰:۴۵ دن

مظفرآباد( 92 نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر اہتمام دو سو روپے کے پرائز بانڈ کی 78ویں قرعہ اندازی 17جون کو مظفرآباد میں ہوگی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق 200روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 17جون بروز سوموار صبح 9بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان مظفرآباد برانچ میں کی جائے گی۔ جس میں کل 2400انعامات کی قرعہ اندازی ہوگی۔ پہلا انعام جیتنے والے خوش نصیب کو ساڑھے سات لاکھ روپے کا انعام ملے گا جب کہ دوسرے انعام میں   اڑھائی لاکھ روپے کے تین انعامات ہوں گے ، تین خوش نصیب دوسرا انعام جیت پائیں گے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

برفباری

ازاد کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں برفبار...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۸:۴۱ دن ۸:۴۱ دن

 مظفرآباد (92 نیوز) آزاد کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف شہروں میں بارش سے سردی بڑھ گئی۔ ملک بھر میں بارش اور برفباری کا نیا سلسہ شروع ہو گیا۔ شمالی علاقہ جات میں آسمان سے سفید گالوں کی برسات نے سماں باندھ دیا۔ ناران اور کاغان میں بھی برفباری کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی۔ سوات، نتھیا گلی، ٹھنڈیانی، وادی نیلم اور لیپہ میں برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں کئی روز سے بند ہیں جس کی وجہ سے سیاحوں اور مقامی شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز