Tag Archives: مصر

جاں بحق, ‏92 نیوز, آتشزدگی, پائپ لائن, تیل چوری, قاہرہ ‏, مصر

مصر میں پائپ لائن سے تیل چوری کے دوران آت...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۶ شام ۱۲:۴۶ شام

قاہرہ ( 92 نیوز) مصر پائپ لائن سے تیل چوری کے دوران آگ بھڑک اٹھی  ، آتشزدگی سے 7 افراد جاں بحق  جب کہ  16 شدید زخمی ہو گئے ۔ عرب میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ مصر کےشمالی صوبے البحیرہ کے گاؤں المواسیر میں پیش آیا ، جہاں  کچھ لوگ ایک پائپ لائن سے تیل چوری کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ بھڑکتے شعلوں کی زد میں آکر سات افراد موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے جبکہ سولہ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے فوری بعد پائپ لائن کو تیل کی سپلائی روک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مصر ‏ فوج ‏ شدت پسند ‏ قاہرہ ‏ ‏92 نیوز

مصر کی فوج کی بڑی کارروائی ، 83 شدت پسند ہل...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۲ دن ۱۱:۳۲ دن

قاہرہ ( 92 نیوز) مصر کی فوج نے سینائی کے مختلف علاقوں میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 83 شدت پسندوں کو ہلاک کر د یا ، مصری فوج کے ترجمان کے مطابق  آپریشن میں  61 مجرموں  ، مطلوب اور مشتبہ افرا د کو حراست میں لیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سنٹرل اور شمالی سینائی میں آپریشن کیا اور 83 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ سینائی میں گزشتہ سال سے جاری کشیدگی میں اب تک 830 شدت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مصر ‏ قاہرہ ‏ ‏92 نیوز ‏ صدر عبدالفتح السیسی ‏ سوئز ‏ 92 نیوز 92 news

مصر میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۹ شام ۱۰:۰۹ شام

قاہرہ ( 92 نیوز )  مصر میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی ،  صدر عبدالفتح السیسی کی کرسی کو مشکلات بڑھ گئیں ،ساحلی شہر سوئز میں پولیس کا مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا بھرپور استعمال کیا جب کہ  آنسو گیس کی شیلنگ اور براہ راست فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے ،میڈیا کو مظاہروں کی کوریج سے روک دیا گیا۔ ایک اور سوشل میڈیا کال پر جمعہ کے روز سے شروع ہونے والی ایک اور تحریک  مصر بھر میں پھیلنے لگی ،  ساحلی شہر سوئز میں مسلسل دوسرے روز بھی سیکڑوں افراد احتجاج کرتے سڑکوں پر نکل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مصر ، صدر ، عبدالفتح السیسی ، کیخلاف ، سیکڑوں ، افراد ، مظاہرہ

مصر میں صدر عبدالفتح السیسی کیخلاف سیکڑو...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۳۱ شام ۲:۳۱ شام

 قاہرہ (92 نیوز) مصر میں صدر عبدالفتح السیسی کیخلاف سیکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے گو سیسی گو کے نعرے لگائے۔ مصر میں جاری معاشی بدحالی اور صدرعبدال فتح السیسی کی آمرانہ پالیسیوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ قاہرہ کا تحریر اسکوائر ایک بار پھر حکومت مخالف نعروں سے گونج اٹھا۔ سیسی آوٹ اور لوگ اس حکومت کو گرانا چایتے ہیں۔ مصر بھر میں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنا رہا۔ حکومتی پابندیوں کے باوجود لوگ تحریر اسکوائر پر پہنچ گئے۔ مصری پولیس کی جانب سے مظاہرے کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس بھی استعمال کی گئی۔ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مصر‏

مصر کے دارالحکومت میں ریت کا طوفان، نظام ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۵ شام ۱۱:۲۵ شام

قاہرہ ( 92 نیوز) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں  ریت کے طوفان سے نظام زندگی مفلوج  ہوکر رہ گئی ، لوگ گھروں اور عمارتوں میں محصور ہو گئے ، ایئر پورٹس پر پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پچاس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی گرد آلود ہواؤں سے شہر کی  فضا نارنجی ہوگئی ، ان گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے بندرگاہیں بند کردی گئیں جبکہ ایئر پورٹس پر پروازوں کی آمد و رفت  بھی شدید متاثر ہوئی ہے ۔ حکام کی جانب سے لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سانس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مصر کی پارلیمنٹ نے ملک میں ایمرجنسی کی مد...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۷:۳۰ دن ۷:۳۰ دن

قاہرہ ( 92 نیوز) مصری پارلیمنٹ کی جانب سےتوسیع کی منظوری کے  بعد ملک میں جاری ایمرجنسی کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ پندرہ جنوری کو رات ایک بجے کے بعد ایمرجنسی میں توسیع کا نفاذ کردیا جائے گا ، ملک میں ہنگامی حالت کا نفاذ اس وقت کیا گیا تھا جب دہشتگرد تنظیم داعش کے حامی گروپ نے مصر میں دہشت گردانہ حملوں میں کم از کم 45افراد ہلاک کر دئیے تھے۔ چند روز قبل ہی مصر میں ملک کی سب سے بڑی مسجد اور چرچ کا افتتاح کیا گیا  تھا جس کی  افتتاحی تقریب … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اردومیں ڈب پہلی عربی فلم ’’ 122 ‘‘ پاکستا...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۶:۰۰ شام ۶:۰۰ شام

لاہور (92 نیوز) اردو میں ڈب پہلی مکمل عربی کمرشل فلم ’’ 122 ‘‘18 جنوری کو پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے۔ فلم جدید ٹیکنالوجی اور کیمروں کی مدد سے مصر کی خوبصورت لوکیشنز پر عکس بند کی گئی ہے ۔ فلم کی کہانی بیک وقت تھرل، سسپنس پر مبنی ہے۔ یہ فلم اصل میں عربی زبان میں تھی جس کو اردو میں ڈب کیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی دو جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو حادثاتی طور پر ایک دوسرے کو مل جاتے ہیں۔ قدرتی طور پر ایک حادثے کے بعد ایک ہسپتال میں بدل جاتا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز