این اے 75 ڈسکہ، تحریک انصاف کی ایک ہفتے میں مصدقہ ریکارڈ فراہم کرنیکی استدعا مسترد
February 23, 2021
اسلام آباد (92 نیوز) این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی ایک ہفتے میں مصدقہ ریکارڈ فراہم کرنے کی استدعا مسترد کردی گئی۔ الیکشن کمیشن نے کل تک دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ ن لیگ نے پورے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کردیا۔