Tag Archives: مشیر تجارت

وزیراعظم 19 ستمبر کوسعودی عرب کے دورہ پر ج...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۴۶ شام ۷:۴۶ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان 19 ستمبر کو وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورہ پر جائیں گے۔ وفد میں وزیرخارجہ، مشیر خزانہ، مشیر تجارت شامل ہوں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا تیسرا دورہ سعودی عرب ہو گا جو 2 روز پر مشتمل ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں جہاں سے براہ راست امریکا روانہ ہو جائیں گے۔ وہاں وزیراعظم امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز

سعودی وزیر تجارت

پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے ، سعودی وزیر ت...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۴ دن ۱۱:۲۴ دن

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں پاک سعودی بزنس کانفرنس کے دوران  سعودی وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے۔ پاک سعودی بزنس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر تجارت ماجد بن عبداللہ  کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات درست سمت میں جا رہے ہین ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دورہ خوشی اور اعزاز کی بات ہے ، دونوں ممالک کے تعلقات نئی جہت کو پہنچ رہے ہیں ، دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں جبکہ درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹ سکتے ہیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز