Tag Archives: مسلم لیگ ق

مسلم لیگ ق ، حکومتی مذاکراتی کمیٹی ، فنڈز ، شکوہ

مسلم لیگ ق نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے فن...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۴:۰۹ شام ۴:۰۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ق نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے فنڈز نہ دینے کا شکوہ کر دیا۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی مسلم لیگ ق کے وفد سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں جہانگیر ترین، پرویز خٹک، قاسم سوری اور شہزاد ارباب شریک ہوئے۔ مسلم لیگ ق کی طرف سے چودھری مونس الہٰی اور طارق بشیر چیمہ شریک ہوئے۔ ملاقات میں آرمی ایکٹ میں ترمیم اور چیف الیکشن کمشنر کے نام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومتی مذاکراتی ٹیم نے وزیراعظم کی طرف سے دیے گئے ناموں پر اعتماد میں لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سابق ، ایم پی اے ، پروین سکندر گل ، قاتل ، سابق ، ملازم ، پولیس ، مصطفی

مسلم لیگ ق کی رہنما اور سابق ایم پی اے پرو...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۲۴ شام ۶:۲۴ شام

 لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ق کی سابق خاتون رکن پنجاب اسمبلی پروین سکندر گل گھر میں مردہ پائی گئیں۔ پروین سکندر گل کی لاش نصیر آباد میں ان کے گھر سے ملی۔ پولیس کے مطابق ساٹھ سالہ پروین سکندر گل گھر کے اوپر والے پورشن میں اکیلی رہتی تھیں اور ان کے گلے پر رسی کا نشان تھا۔ اہل خانہ کے مطابق پروین سکندر گل کے گھر متعدد بار چوری ہو چکی تھی۔ دو روز قبل بھی واردات ہوئی۔ لاش کرسی سے بندھی ہوئی ملی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آئی جی پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عمران خان چودھری برادران کے ہمراہ

پی ٹی آئی اور ق لیگ میں وزارتوں کے معامل...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۶:۴۰ شام ۶:۴۰ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) پی ٹی آئی اور ق لیگ میں وزارتوں کے  معاملات طے پا گئے ، ذرائع کے مطابق مونس الٰہی کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ میں وزارتوں کے معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ، ذرائع کے مطابق  حکومت کی جانب سے  وفاقی وزیر صنعت کی وزارت  ق لیگ کو دی جائے گی  ، پاکستان مسلم لیگ ق کے  مونس الٰہی  وزارت کا حلف اٹھائیں گے ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مونس الٰہی قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس  سے قبل وزارت  کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مسلم لیگ ق باؤ محمد رضوان پنجاب کابینہ گورنر ہاؤس

مسلم لیگ ق کے باؤ محمد رضوان پنجاب کابینہ ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۵ دن ۱۱:۴۵ دن

 لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ق کے باؤ محمد رضوان پنجاب کابینہ کا حصہ بن گئے ۔ گورنر ہاؤس میں نئے وزیر کا حلف اٹھایا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے باؤ رضوان سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں وزیراعلیٰ، گورنر پنجاب، مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری مونس الہٰی، آئی جی پنجاب پولیس ، وزیر قانون راجہ بشارت ، صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال ، تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ارشد داد نے بھی شرکت کی ۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے باو رضوان کو صوبائی وزرات کا حلف اٹھانے پرمبارک باد دیتے ہوئے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مسلم لیگ ق ‏

مسلم لیگ ق کے ارکان کا مشاورتی اجلاس میں ح...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۴:۳۳ شام ۴:۳۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) مسلم لیگ ق کے ارکان نے مشاورتی اجلاس میں حکومتی رویے کے خلاف تحفظات کا اظہار کر دیا۔ چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت مسلم لیگ ق کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا  جس میں حکومت کے رویے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ ق لیگی   رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فیصلہ سازی میں حکومت انہیں اعتماد میں نہیں لے رہی جب کہ وزارتوں کے معاملات میں بھی مداخلت کی جا رہی ہے ۔ مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے معاملات میں بہتری کی امید ظاہر کی  اور حکومت کا ساتھ نہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیرمعدنیات پنجاب عمار یاسر نے استعفیٰ

وزیرمعدنیات پنجاب عمار یاسر نے استعفیٰ د...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۸:۵۹ شام ۸:۵۹ شام

لاہور (92 نیوز) پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے حافظ عماریاسر نے وزارت چھوڑکراپنا استعفیٰ پارٹی قائدین کو بھجوادیاہے۔ وہ شاکی ہیں کہ اُن کے کام میں بے جامداخلت کی جارہی تھی۔ حافظ عماریاسر اپنی وزارت میں مداخلت سے ناخوش تھے۔ پارٹی قائدین چودھری شجاعت اورچودھری پرویزالہٰی کے نام بھجوائے گئے استعفے میں شکوے شکایات انبار لگادیئے۔ ان کاکہنا ہے کہ ان کی وزارت اور کام میں بلاوجہ رکاوٹیں کھڑی کی جارہی تھیں۔ استعفے کے متن میں عماریاسر نے کہا ہے کہ بے جامداخلت کی وجہ سے وہ پوری طرح کام نہیں کرپارہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز