Tag Archives: مسترد

اپوزیشن، صحافیوں ، انسانی حقوق کمیشن ، میڈیا ٹربیونلز ، فیصلہ ، مسترد

اپوزیشن، صحافیوں اور انسانی حقوق کمیشن ن...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۴ شام ۱۰:۳۴ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے میڈیا ٹربیونلز کے قیام کے فیصلے پر صحافتی تنظیموں اور اہم سیاسی رہنمائوں نے شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔ اپوزیشن، صحافیوں اور انسانی حقوق کمیشن نے میڈیا ٹربیونلز بنانے کا فیصلہ مسترد کر دیا۔ پی بی اے نے وزیراعظم سے میڈیا ٹریبونل کے قیام کی تجویز واپس لینے کی اپیل کردی اور کہا میڈیا پہلے ہی شدید بحران کا شکار ہے، حکومت نے بارہا وعدے کے باوجود میڈیا کے واجبات ادا نہیں کیے۔ میڈیا سے متعلق معاملات ڈیل کرنے کیلئے قوانین، عدالتیں، ریگولیٹری اتھارٹیز موجود ہیں۔ پی ایف یو جے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

گاندھی پوتے، مقبوضہ کشمیر، بھارتی قبضہ، مسترد، ایلی نوئے ،واشنگٹن،92 نیوز

گاندھی کے پوتے نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۱ شام ۱۲:۳۱ شام

واشنگٹن (92 نیوز) بین الاقوامی سکالر اور مہاتما گاندھی کے پوتے پروفیسر راج موہن گاندھی نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو یکسر مسترد کردیا اور عالمی قوتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہاں استصواب رائے کروانے کے لئے مودی حکومت پر دباﺅ بڑھائیں۔ امریکی ریاست ایلی نوئے میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے پہلے یونیورسٹی آف ایلی نوئے اربانہ شمپین میں خطاب کرتے ہوئے پروفیسر راج موہن گاندھی نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں کرفیو کا مسلسل نفاذ انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قندیل بلوچ قتل کیس ، ملزمان بھائیوں کی مع...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۵:۴۵ شام ۵:۴۵ شام

ملتان (92 نیوز) قندیل بلوچ قتل کیس میں ملتان کی ماڈل کورٹ نے ملزمان بھائیوں کی معافی سے متعلق درخواست مسترد کر دی ۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ غیرت کے نام پر قتل کا فیصلہ تمام گواہوں کی شہادتیں قلمبند ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ عدالت میں قندیل بلوچ کے والدین نے اپنے بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست دائر کی تھی کہ ہم  نے اپنے بیٹوں محمد وسیم اور اسلم شاہین کو اللہ کے واسطے معاف کیا، عدالت بری کرے ۔ عدالت نے مزید گواہان کی شہادتوں کے لئے سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی۔ قندیل بلوچ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آصف زرداری فریال اے کلاس سہولیات فیصلہ محفوظ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ آصف زرداری ‏

آصف زرداری اور فریال تالپور کو جیل میں اے ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۶ شام ۱۰:۲۶ شام

 کراچی (92 نیوز) آصف زرداری اور فریال تالپور کو جیل میں اے کلاس سہولیات دینے کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ملزمان کو جیل میں مناسب سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں اڈیالہ جیل کے مہمان آصف علی زرداری اور فریال تالپور چاہیں تو اپنے اخراجات پر تمام سہولیات حاصل کرسکتے ہیں۔ ہفتے میں دوبار فیملی کو ملنے کی اجازت ہو گی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سنایا کہ سرکاری خرچ پر ملزمان کو اے کلاس کی سہولیات نہیں دی جا سکتیں ،عدالت درخواست مسترد کرتی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملیحہ لودھی سلامتی کونسل، مسئلہ کشمیر، داخلی معاملہ، مؤقف، مسترد، ،

سلامتی کونسل نے مسئلہ کشمیر کو بھارت کا ا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۴ شام ۱۱:۳۴ شام

نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل نے مسئلہ کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا۔ سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کو عالمی سطح پر متنازعہ قرار دے دیا گیا ہے، کشمیر کے حالات پر دنیا بھر میں تشویش ہے، ملیحہ لودھی نے کہا کہ آج پوری دنیا مقبوضہ کشمیر پر بات کر رہی ہے، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، مسئلے کا مستقل حل چاہتے ہیں۔ ۔مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آرمی چیف زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس بھارتی اقدام مسترد موقف حمایت

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرن...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۵۵ شام ۲:۵۵ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کو مسترد کرنے کے حکومت پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کی گئی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کا واحد ایجنڈا کشمیر کی صورتحال تھا۔ان کے مطابق  کور کمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ  پاک فوج کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ہم ہر طرح کے حالات کیلئے تیار ہیں ،وطن کے دفاع کیلئے ہر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سیز فائر مقبوضہ کشمیر آئی ایس پی آر راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز ڈی جی آئی ایس پی آر ‏ میجر جنرل آصف غفور

پاک فوج نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا بھا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۳۹ دن ۸:۳۹ دن

 راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا بھارتی الزام مسترد کر دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے پاکستان کی جانب سے لاشیں قبضے میں رکھنے سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا بھی جھوٹا ہے۔ بھارت دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے قتل عام سے ہٹانے کیلئے ایسا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا پاکستان پر ایل اوسی پار کارروائی اور لاشوں کو تحویل میں لینے کا الزام پروپیگنڈا ہے۔ Indian allegations of cross … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

تاجروں حکومت مجوزہ فکسڈ ٹیکس اسکیم مسترد

تاجروں نے حکومت کی مجوزہ فکسڈ ٹیکس اسکیم ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۶:۳۰ شام ۶:۳۰ شام

 لاہور (92 نیوز) تاجروں نے حکومت کی مجوزہ فکسڈ ٹیکس اسکیم مسترد کردی ۔ نعیم میر نے اسکیم کو بھوونڈا مذاق اور ناقابل عمل قراردے دیا۔ لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران کے عہدیدار نعیم میر نے حکومتی فکسڈ ٹیکس اسکیم کو تاجروں کےساتھ بھونڈا مذاق قراردے دیا ۔ انہوں نے کہا رقبے کے اعتبار سے ٹیکس نظام کا نفاذ قابل عمل نہیں ۔ نعیم میر نے فکسڈ اسکیم کا مسودہ بھی پھاڑ دیا۔ نعیم میر کا کہنا تھا کہ ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے کوئی پرسان حال نہیں۔ تمام چھوٹے دکانداروں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سینیٹرز کرپشن مسترد فردوس عاشق اعوان

سینیٹرز نے کرپشن کو مسترد کیا ہے ، فردوس ع...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۵:۳۱ شام ۵:۳۱ شام

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر کہا ہے سینیٹرز نے کرپشن کو مسترد کیا ہے۔ وہ تمام سینیٹرز کے شعور کو سلام  پیش کرتی ہیں۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا آج پاکستان وفاق کے علامت ادارے پر ہونے والے حملے کو عوام دوست سنیٹر نے ناکام کر دیا ہے۔ سینیٹ ایسا ادارہ ہے جو پاکستان کو اکھٹا کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اپوزیشن نے نادانی میں ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے سازش تیار کی تھی۔  اپوزیشن کی صفوں میں بغاوت ہوئی ہے ۔ معاون خصوصی اطلاعات … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عالمی عدالت دہشتگرد کلبھوشن بریت بھارتی درخواست مسترد

عالمی عدالت نے دہشتگرد کلبھوشن کی بریت کی...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۶:۴۲ شام ۶:۴۲ شام

دی ہیگ (92 نیوز) عالمی عدالت انصاف میں بھارت ہار گیا۔ عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کی سزائے موت ختم کرنے اور رہائی کی درخواست مسترد کردی تاہم کلبھوشن جادھو کا قونصلر رسائی کا حق تسلیم کیا ہے۔  کلبھوشن جادھو کو سزائے موت پر عمل اس وقت تک معطل رہے گی جب تک پاکستان سزا پر موثر نظر ثانی نہیں کرتا ۔ فیصلہ عدالت کے جج عبدالقوی احمد یوسف نے پڑھ کر سنایا۔  یہی نہیں بلکہ عالمی عدالت انصاف کے جج عبدالقوی احمد یوسف کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں بھارت کے بیشتر دلائل مسترد کر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قومی اسمبلی بجٹ سیشن ن لیگ وفاقی مسترد

قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن، ن لیگ نے وفاقی بج...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۷:۳۵ شام ۷:۳۵ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں ن لیگ نے وفاقی بجٹ کو مسترد کر دیا۔ شاہد خاقان نے کہا عوام دشمن بجٹ معاشی تباہی کی ابتدا ہے۔ ملک میں مشکل قرض کی وجہ سے نہیں، آپ کی نالائقی کی وجہ سے ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے فنانس بل کو منظور کروانے کے طریقے پر بھی اعتراض اٹھا دیا اور بولے اسپیکر صاحب آپ کا فنانس بل منظور کروانے کا طریقہ ٹھیک نہیں ہے۔ یہ کہنا کہ شقوں کو پڑھا سمجھا جائے ۔ اس طرح پھر ہماری ترامیم کو بھی پڑھا تصور کیا جائے۔ میں نے اس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جج ارشد ملک ویڈیو لیک اسکینڈل سپریم کورٹ سماعت مقرر

سپریم کورٹ میں قتل کے ملزم کی بریت کیخلاف ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۲:۳۷ شام ۲:۳۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ میں قتل کے ملزم کی بریت کیخلاف مقتول کے بھائی کی نظرثانی اپیل مسترد کر دی گئی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے مقتول کے بھائی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے آپ کی اپیل کیوں خارج کی ۔ کیا آپ نے عدالتی فیصلہ پڑھا۔ صفدر صدیق نے عدالت کو بتایا اس کے بھائی کو احمد نے قتل کیا۔ اس پرچیف جسٹس نے کہا احمد نے قتل کیا ہو گا ۔ سوال یہ ہے احمد بری کیسے ہوا ۔ غلط شہادت پر ملزم بری ہو جاتے ہیں۔ جھوٹی شہادت پر ملزمان کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اپوزیشن آل پارٹیز کانفرنس بجٹ 2019 عوام دشمن مسترد

اے پی سی نے بجٹ 2019 عوام دشمن قرار دے کر مست...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۹:۲۱ شام ۹:۲۱ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس نے بجٹ 2019 عوام دشمن قرار دے کر مسترد کر دیا۔ مولانا فضل الرحمان کل جماعتی کانفرنس میں شرکت پر تمام رہنماؤں کے مشکور ہیں۔ اجلاس 8 یا 9 گھنٹے جاری رہا جس میں ملکی درپیش مسائل پر گفتگو ہوئی ہے اور تمام پارٹیوں نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا بجٹ 2019 کو عوام اور تاجر دشمن قرار دیا ہے۔ تمام جماعتوں نے بجٹ کو مسترد کر دیا ہے۔ عوام کو مشکلات سے چھٹکارا دلانے کی بھرپور کوشش … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

بریگزٹ، ڈیل برطانوی پارلیمنٹ ، ٹریزا مے ٹریزا مے

ٹریزا مے کی کوششیں ناکام، برطانوی پارلیم...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۴ شام ۱۰:۱۴ شام

لندن (92 نیوز) برطانوی پارلیمنٹ نے تیسری مرتبہ وزیر اعظم ٹریزامے کی ڈیل اٹھاون ووٹوں کے مارجن سے مسترد کردی۔ جس کے بعد نو ڈیل بریگزٹ کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔ وزیر اعظم ٹریزا مے کی جانب سے  ڈیل کے کچھ حصے پر ووٹنگ کرانے اور ڈیل منظور ہونے کی صورت میں مستعفی ہونے کی  حکمت عملی ناکام ہو گئی۔ اراکین پارلیمنٹ نے مسلسل تیسری مرتبہ ڈیل مسترد کردی۔ ڈیل کے حق میں دو سو چھیاسی اور مخالفت میں تین سو چوالیس ووٹ ڈالے گئے۔ اب وزیر اعظم ٹریزا مے کے پاس بارہ اپریل تک کا وقت ہے کہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سانحہ ماڈل ٹاؤن

سانحہ ماڈل ٹاؤن ، جے آئی ٹی کو نواز شریف ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۴۹ شام ۹:۴۹ شام

لاہور ( 92 نیوز ) سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شریف برادران کی مشکلات بڑھنے لگیں ، جے آئی ٹی کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نواز شریف سے تحققیات کی اجازت مل گئی ۔ ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم پیر کے روز نواز شریف کا بیان قلمبند کرے گی ۔ کیس  میں شہباز شریف پہلے ہی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو تحریری جواب جمع کرا چکے ہیں ۔ جے آئی ٹی نے شہباز شریف کے تحریری جواب کو مسترد کر دیا ہے ۔ جے آئی ٹی کا کہنا ہے شہباز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر بیان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز