Tag Archives: مزید

مقبوضہ کشمیر ، کرفیو ، 67 روز ، بدترین ، انسانی بحران ، جنم

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہش...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۰ شام ۱۱:۵۰ شام

 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ بربریت کی تازہ ترین کارروائی میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈٰیا سروس کے مطابق دونوں کشمیری نوجوانوں کو ضلع پلوامہ کے علاقے اوانتی پورہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔ شہدا کی شناخت عباس احمد بٹ اور اُفید فاروق لون کے نام سے ہوئی  ہے۔ دوسری جانب سرینگر، بارہ مولہ، کلگام، باندی پور، شوپیاں سمیت مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں گزشتہ 12 دنوں سے سفاک بھارتی فوجی، روزانہ کی بنیادوں پراسی قسم کے غیر انسانی آپریشنز کرنے میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

گزشتہ ، چوبیس ، گھنٹوں ، پنجاب ، خیبرپختونخوا ، ڈینگی ، مزید ، کیس ، رپورٹ

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب اور خیب...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱:۵۴ شام ۱:۵۴ شام

 لاہور (92 نیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید درجنوں کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں 217 نئے مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہو گئی۔ راولپنڈی میں سب سے زیادہ 169 کیس رپورٹ ہوئے۔ لاہور سے 14 اور شیخوپورہ سے مزید 03 کیس سامنے آئے۔ جنوبی پنجاب بھی ڈینگی کے وار سے محفوظ نہیں۔ نشتر اسپتال ملتان میں مزید 6 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی۔ اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی مچھر بےقابو ہو گیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کے پی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ، ملک ، شہر ، بدستور ، ڈینگی ، نشانے ، پنجاب ، ڈینگی بخار ، مزید ، افراد ، جان

پنجاب میں ڈینگی بخار نے مزید 2 افراد کی جا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۸:۳۶ دن ۸:۳۶ دن

 لاہور (92 نیوز) ملک کے مختلف شہر بدستور ڈینگی کے نشانے پر ہیں۔ پنجاب میں ڈینگی بخار نے مزید 2 افراد کی جان لے لی۔ ڈینگی مچھر پر کنٹرول مشکل ہی نہیں ناممکن ہو گیا۔ اسپتال مریضوں سے بھر گئے ۔ جڑواں شہروں میں ڈینگی خوف کی علامت بن گیا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کو ڈینگی وائرس کے حوالے سے ہائی رسک ایریاز قرار دے دیا گیا۔ پنجاب میں ڈینگی کے وار تیز تر ہو گئے۔ بخار میں مبتلا مزید 2 افراد جانبر نہ ہو سکے۔ چکوال اور اٹک کے اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے دو مریض دم توڑ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ، ملک ، شہر ، بدستور ، ڈینگی ، نشانے ، پنجاب ، ڈینگی بخار ، مزید ، افراد ، جان

راولپنڈی میں مزید 127 اور اسلام آباد میں 198 ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۱ شام ۱۲:۲۱ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) ڈینگی مچھر کو روکنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہونے لگا ۔ راولپنڈی میں مزید 127 اور اسلام آباد میں 198 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا ہو گئے۔ ڈینگی مچھر نے حکومتی نااہلی کا پول کھول دیا۔ پنجاب اور کے پی کے میں ڈینگی نے شہریوں کے ناک میں دم کر رکھا ہے ۔ پنجاب بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 2158 ہو گئی جبکہ خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 2073 تک پہنچ گئی ہے۔ پنجاب میں ڈینگی کے وار مزید تیز ہو گئے۔ 24 گھنٹے کے دوران مزید 348 نئے افراد میں وائرس کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز