Tag Archives: مری

اسلام آباد میں گھر کے بیسمنٹ میں پانی بھ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۷ شام ۱۲:۳۷ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز)  اسلام آباد میں گھر کے بیسمنٹ میں اچانک پانی بھرنے سے خاتون اور بچہ جاں بحق ہو گئے جب کہ چھ مزید افراد بےہو ش ہو گئے ۔ اسلام آباد کے علاقے پی ڈبلیو ڈی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، گھر کی بیسمنٹ میں بارش کا پانی بھرنے سے 8 افراد ڈوب گئے جس سے 30 سالہ سحرش اور اس کا ایک سالہ بیٹا شایان جاں بحق ہوگئے، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے 6 افرادکوبچالیا۔ موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ، پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتیں بھی ٹپک پڑیں، نالہ لئی کی سطح … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مری پتریاٹہ کیبل کار رسہ پلی واقعہ ریسکیو آپریشن مکمل

مری ، پتریاٹہ کیبل کار کا رسہ پلی سے اترنے...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۸:۱۶ دن ۸:۱۶ دن

 مری (92 نیوز) مری میں پتریاٹہ کیبل کار کا رسہ پلی سے اترنے کے واقعے میں ریسکیو آپریشن کئی گھنٹوں بعد مکمل ہو گیا۔ تمام چھیانوے سیاحوں کو باحفاظت اتار لیا گیا۔ ریسکیو انتظامیہ کیساتھ پاک فوج بھی امدادی کاموں میں مصروف رہی۔ آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی انجینئرز نے ریسکیو انتظامیہ کیساتھ ملکر کیبل ٹاورز کی مرمت کی۔ متاثرہ افراد کو کھانا اور پانی بھی فراہم کیا گیا۔ انتظامیہ نے واقعے کی انکوائری مکمل ہونے تک کیبل کار اور پنڈی پوائنٹ چیئرلفٹ بند کر دی۔ پتریاٹہ کیبل کار سے بحفاظت ریسکیو کئے گئے سیاحوں نے 92 نیوز سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگو...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۴:۵۷ شام ۴:۵۷ شام

لاہور ( 92 نیوز ) پنجاب کے مختلف علاقون مین ابر رحمت برسنےسے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جب کہ موسم خوشگوار ہو گیا۔ پنجاب میں فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، مری ،اٹک  سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جس سے موسم خوشگوار ہو گیا جب کہ روزے داروں کے چہرے کھل اٹھے ۔ پنجاب کے علاوہ بلوچستان کے کچھ علاقوں مین بھی ابر رحمت برسنےسے گرمی کا زور ٹوٹ گیا  ۔  دکی شہرو گردونواح میں رمضان المبارک کی دوسری  بارش اور ژالہ باری نے گرمی کو بھگا دیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

مری موسم سرما برفباری دھوپ پگھلتی سیاحوں

مری میں اس سال ریکارڈ برفباری کے بعد برف ت...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۴:۳۲ شام ۴:۳۲ شام

 مری (92 نیوز) مری میں اس سال موسم سرما میں جس انداز سے شدید برفباری ہوئی ہے اسی طرح دھوپ والی جگہوں سے برف تیزی سے پگھلتی بھی جاری ہے اور بیشتر جگہوں سے برف ختم ہو گئی۔ برف کے شوقین سیاحوں نے برف والی نئی جگہیں ڈھونڈ نکالیں۔ سیاحوں کی جانب سے ڈھونڈ نکالی جانے والی جگہوں میں کلڈنہ جنگل، جھکاگلی جنگل، کشمیر پوائنٹ اور گھڑیال کے مقامات شامل ہیں۔ ان مقامات پر برف کے ڈھیر لگے ہیں جہاں برف سے خوبصورت سنومین بھی بنائے گئے ہیں۔ ان سنو مین کے ساتھ آنے والی فیملیاں سیلفیاں بنا کر ان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مری

مری میں پھر برفباری ، ہر سو سفیدی چھا گئی

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۰۰ دن ۹:۰۰ دن

مری ( 92 نیوز ) مارچ کے مہینے میں بھی برفباری  کے باعث ملکہ کوسہار مری میں ہر سو سفیدی چھا گئی ۔ کشمیر پوائنٹ پر چار انچ تک برف پڑی ، اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں بارشوں کے بعد موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا۔ ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ  شروع ہو گیا۔ مارچ کے مہینے میں آسمان سے گرنے والے سفید گالوں نے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ ملکہ کوہسار مری میں تین دن وقفے کےبعد ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع ہو گئی ۔ کشمیر پوائنٹ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مری‏

مری ، برفباری میں طلبہ امتحانی سینٹر تک پ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۸:۳۰ دن ۸:۳۰ دن

مری ( 92 نیوز) مری میں  برفباری کےموسم میں امتحانی مراکز تک پہنچنا طلبہ کیلئےایک اور کڑا امتحان بن گیا ۔ ملکہ کوہسار مری میں جہاں اس سال برفباری نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے وہیں  شدید سرد موسم میں راولپنڈی بورڈ کے تحت  میٹرک  امتحانات کاسلسلہ جاری ہے۔ برفباری کے موسم میں امتحانی مراکز تک پہنچنا طلبہ و طالبات کے لیے ایک اور کڑا امتحان ہے مری،کوٹلی ستیاں کے متعدد علاقوں میں  قائم میٹرک کے امتحانی مراکز برف سے ڈھکے ہیں،جبکہ بیشتر امتحانی مراکز میں داخل ہونے کے لیے برف کاٹ کر راستے بنائے گئے ہیں ۔ برفباری کے موسم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۲ دن ۱۱:۱۲ دن

اسلام آباد (92 نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کے انداز بھی مختلف ہیں ۔ کچھ علاقوں میں بارشوں اور کچھ میں برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے ۔ مارچ میں جاتی سردی پھر لوٹ آئی ،برفباری کے باعث  زیارت اور سنجاوی کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا جب کہ میدانی علاقوں میں مطلع بدستور ابرآلود ہے ۔  آج  لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن میں ابر رحمت برسنے کی پیشگوئی ہے ۔ زیارت اور گردونواح میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع  ہوا جس سے زیارت اور سنجاوی کے درمیان زمینی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ریسکیو 1122

سیاحوں کی امدادی کارروائیوں کیلئے مری می...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۲ دن ۱۰:۲۲ دن

مری ( 92 نیوز) برفباری سمیت قدرتی آفات میں پھنسے سیاحوں کی مدد کیلئے مری میں ریسکیو اہلکاروں کی ٹریننگ کا آغا زہو گیا ، ریسکیو 1122 اور پنجاب بوائز اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سنو ہائیکنگ کا اہتمام کیا گیا۔ پنجاب بھر سے ریسکیو ارکان کے علاوہ کالجز ویونیورسٹی کی طالبات نے بھی شرکت کی جبکہ اسکاؤٹس ایسوسی ایشن  گھوڑاگلی نے بھی سنو ہائیکنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سنو ہائیکنگ مری اور گلیات  کے برفانی پہاڑوں اور مشکل ترین راستوں پر کی گئی اس دوران خواتین ریسکیو ارکان نے پاکستان کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مری

مری ، نتھیا گلی کے قریب تین فٹ برفباری پڑ ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۹:۴۷ دن ۹:۴۷ دن

مری ( 92 نیوز) مری میں شدید برفباری کے باعث نتھیا گلی کے قریب سیاح کئی گھنٹوں سےپھنسےہوئے ہیں ۔ سیاح عمرحسن نے پیغام جاری کیا جس میں  کہا کہ  گاڑیوں میں خواتین اوربچے بھی  ہیں، گاڑیوں میں ایندھن بھی ختم ہونے والا ہے، انہیں بچایا جائے۔ نتھیاگلی کے قریب توحید آباد کوزہ گلی میں پھنسے ہوئے سیاح عمر حسن نے  ویڈیو پیغام میں کہا  کہ ان کا تعلق کراچی سے  ہے اور وہ لوگ گزشتہ کئی گھنٹوں سے برفباری میں پھنسے ہوئے ہیں، گاڑیاں برف سے ڈھک گئی ہے جبکہ گاڑیوں میں ایندھن بھی ختم ہونے والا ہے۔ برفباری … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چھٹی کے روز سیاحوں کی کثیرتعداد مری امڈ ا...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۷:۴۰ شام ۷:۴۰ شام

مری ( 92 نیوز) برفباری کے بعد ملکہ کوہسار کےحسین نظارے دیکھنے کے لئے چھٹی کے روز سیاحوں کی کثیر تعداد امڈ آئی  جنہوں نے خوب موج مستیاں کیں اور ایک دوسرے پر برف پر گولے برسائے ۔ ملکہ کوہسار پر روئی کے گالوں کی ماند برفباری کا سلسلہ تھما تو سیاحوں نے ویک اینڈ کو غنیمت جانتے ہوئے مری کا رخ کرلیا، قدرت کےحسین نظاروں نے سیاحوں پر اپنا سحرطاری کردیا۔ مری میں دو فٹ تک برف ریکارڈ کی گئی ، نرم وگرم دھوپ میں سیاحوں نے برف پر خوب موج مستیاں کیں ۔ایک دوسرے پر برف کے گولے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز