Tag Archives: مریم اورنگزیب

ایف آئی آر، عمران خان، بھانجے، نام کیوں نہیں ڈالا، مریم اورنگزیب، میڈیا سے گفتگو، لاہور، 92 نیوز

ایف آئی آر میں عمران خان کے بھانجے کا نا...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۸ شام ۱۰:۳۸ شام

لاہور (92 نیوز) حسان اللہ نیازی کو گرفتار نہ کرکے حکومت نے اپوزیشن کو چھکا لگانے کیلئے لوز بال فراہم کردی۔ مریم اورنگزیب کہتی ہیں پنجاب حکومت لاچار ہو گئی۔ ایف آئی آر میں عمران خان کے بھانجے کا نام کیوں نہیں ڈالا گیا۔؟ ترجمان مسلم لیگ ن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت مکمل طور پرنا کام نظر آئی ،آج 3 دن ہونے کو آئیں ہیں، تین دن سے اس سانحہ کے بعد سے پی آئی سی بند ہے۔ وزیراعظم کے بھانجے کے بارے میں میڈیا پر رپورٹ دیکھی کہ ان کے گھر چھاپہ مار … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

قومی اسمبلی ، مریم اورنگزیب ، عاصمہ حدید ، تلخ ، جملوں ، تبادلہ

قومی اسمبلی میں مریم اورنگزیب اور عاصمہ ح...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۳:۴۹ شام ۳:۴۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی میں مریم اورنگزیب اور عاصمہ حدید میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ لیگی ایم این اے کی اسپیکر سے بھی تکرار ہوئی۔ اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ حکومتی اور اپوزیشن بینچوں سے ایک دوسرے پرلفظی گولہ باری کی گئی۔ مریم اورنگزیب نے وقفہ سوالات کے دوران کہا کہ دنیا بھر میں چورچور کا ڈھنڈورا پیٹا گیا، بتایا جائے ریکوری یونٹ نے اب تک کتنے پیسے وصول  کیے۔ علی محمد خان کا کہنا تھا کہ 155 ملین پائونڈ ریکور ہوئے۔ جلد دیگر معلومات بھی دیں گے۔ امید ہے مسلم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نواز،شہبازایک، مخالفین ،حسد کی آگ، مریم اورنگزیب،اسلام آباد ، 92 نیوز

ذہنی مفلوج نوازشریف کی صحت پر سیاست کر رہ...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۱ شام ۱۱:۳۱ شام

لاہور (92 نیوز) نوازشریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 88 فیصد بند ہے، مسلم لیگ ن کی ترجمان مر یم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ ذہنی مفلوج آج تک نوازشریف کی صحت پر سیاست کر رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کئی طبی پیچیدگیاں سنگین نتائج کی حامل ہوسکتی ہیں۔ رسک لینے کے بجائے ڈاکٹرز نے امریکہ میں اس شعبے کے ماہرین سے رجوع کرنے پر اصرار کیا ہے، موجودہ صورتحال میں محمد نواز شریف کی امریکہ منتقلی ڈاکٹرز کے لئے ایک اور طبی امتحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ طبی کیفیات کو دیکھتے ہوئے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم ، دن رات ، شریف خاندان ، مسلم لیگ (ن) ، خیال ، ستاتا ، مریم اورنگزیب

وزیراعظم کو دن رات صرف شریف خاندان اور مس...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۳:۴۱ شام ۳:۴۱ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا حکومت کی پریشانی 22 کروڑ عوام نہیں۔ وزیراعظم کو دن رات صرف شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) کا خیال ستاتا رہتا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عمران خان اور ترجمانوں کا مسئلہ مہنگائی، معیشت، کاروبار اور روزگار نہیں۔ نواز شریف پر آج تک ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا۔ سرکاری خرچ پر نیب اور پی آئی ڈی کو صرف نواز شریف ، شہباز شریف ، مریم نواز ، شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ مریم اورنگزیب … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عمران خان ‏ قوم کیلئے بری خبر ‏ مریم اورنگزیب اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز بجلی

عمران خان قوم کیلئے بری خبر بن چکے ہیں،مر...

۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۶:۳۸ شام ۶:۳۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر  مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ عمران خان قوم کے لئے بری خبر بن  چکے ہیں ،اپنی نالائقی ، نا اہلی اور مہنگائی کے ظلم سے قوم کو اور کتنا رولائیں گے ؟۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  ہر روز غریب عوام پر مہنگائی کا بم پھینک کر کہا جاتا ہے کہ گھبرانا نہیں ، پندرہ ماہ سے جھوٹے  ، نالائق اور نا اہل ملک پر  مسلط ہیں ، ملک میں روٹی، روزگار، کاروبار، معیشت بند ہے، بارہ ہزار ارب کا تاریخی قرضہ لینے والے کہتے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عمران خان ، بیان ، کھسیانی بلی کھمبا نوچے ، مترادف ، مریم اورنگزیب

عمران خان کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۶:۱۷ شام ۶:۱۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا عمران خان کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے۔ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عمران صاحب آپ کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے، آج ثابت ہوگیا آپ نالائق تھے، ہیں اور نالائق ہی رہیں گے۔ آپ کی نالائقی کی سپریم کورٹ نے بھی بار بار نشاندہی کی۔ نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب بولیں لوٹنے کا جن پر الزام لگایا، ان پر ایک دھیلے کی کرپشن آپ ثابت نہیں کر پائے۔ آپ جیسے نااہل کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم ، نفرت انگیز ، تقریر ، مقدمہ ، درج ، مریم اورنگزیب

وزیراعظم کے خلاف نفرت انگیز تقریر کا مقدم...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۵:۲۹ شام ۵:۲۹ شام

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم کے خلاف نفرت انگیز تقریر کامقدمہ درج ہونا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ترجمان مسلم لیگ ن کا سخت ردعمل سامنے آیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نواز شریف اور شہباز شریف کے حسد میں مبتلا ہیں۔ اشتعال انگیزی اور نفرت انگیز تقاریر پر عمران خان کیخلاف مقدمہ ہونا چاہیے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عمران خان حسد بھری تقریر کی بجائے کارکردگی دکھائیں۔ جن منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں وہ سب ن لیگ کے ہیں۔ آج کہہ رہے ہیں کرنٹ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نواز شریف ، بیرون ملک ، منتقل ، بہتر ، مریم اورنگزیب

نواز شریف کو لندن پہنچے 4 روز ہو گئے، مریم ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۲۳ شام ۳:۲۳ شام

لاہور (92 نیوز) نواز شریف کوعلاج کی خاطر  لندن پہنچے 4 روز ہو گئے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نواز شریف کی صحت بارے بیان دینے سے قاصرہیں۔ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی بھی اس حوالے سے پر اسرار خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ نواز شریف کے پلیٹ  لیٹس، دل، شوگر، ہائی بلڈ پریشر اور گردوں کے مرض بارے سوشل میڈیا پر بھی خاموشی ہے۔ نوازشریف جب پاکستان میں زیر علاج تھے ن لیگی رہنما اور ڈاکٹر عدنان نوازشریف کے پلیٹ لیٹس پر روز تبصرہ کرتے تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز

فارن فنڈنگ کیس ، روزانہ ، بنیاد ، سماعت ، کامیابی ، مریم اورنگزیب

فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماع...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۲۶ شام ۸:۲۶ شام

 لاہور (92 نیوز) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہماری کامیابی ہے۔ 92 نیوز کے پروگرام ہو کیا رہا ہے میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا اصل چورتواب پکڑا گیا ہے جس کی پوری پارٹی ہی غیرملکی فنڈنگ پر چل رہی ہے،، عمران خان سمجھتے ہیں کہ انہوں نے چوری نہیں کی تو تلاشی دیں، ڈر کس بات کا ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا تحریک انصاف تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔ الیکشن کمیشن سے بھی کچھ تاخیر سرزد ہوئی ہے۔ پاکستان کا وزیراعظم چاہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ڈیلی میل ‏ مرچیں ‏ مریم اورنگزیب ‏ اسلام آباد ‏92 نیوز پاکستان مسلم لیگ ن ‏ مرکزی ترجمان ‏ رہنما ‏ وزیراعظم ‏ عمران خان معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر پریس کانفرنس ڈیلی میل ‏ عرفان صدیقی قلم والی تصویر این آر او پی آئی ڈی

عمران صاحب جھوٹ بولنے سے معیشت بہتر نہیں ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۴:۳۴ شام ۴:۳۴ شام

لاہور (92 نیوز) عمران صاحب جھوٹ بولنے سے معیشت بہتر نہیں ہوتی، مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا آپ کی معاشی سمت یہ ہے کہ مہنگائی 14 فیصد پر ہے، ایک سال میں روپے کی قدر میں 30 فیصد کمی ہوئی، آج ٹیکس وصولیوں کا تاریخی خسارہ ہے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ عمران صاحب معیشت ایسی سمت چلی گئی ہے جہاں سے اس کی واپسی ناممکن ہے، آپ کی طرح معیشت بھی کسی گمنام سمت محوپرواز ‎ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ایک ٹویٹ کرکے قوم کو بتائیں کہ ایک سال … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عمران خان نواز شریف ‏ مریم اورنگزیب ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز پاکستان مسلم لیگ ن

نوازشریف کی صحت پر سیاست کرنیوالے ذہنی بی...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۲۹ شام ۳:۲۹ شام

لاہور (92 نیوز) نوازشریف کی صحت پر سیاست کرنیوالے ذہنی بیمارہیں، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کہتی ہیں نوازشریف کو والدہ اور مریم نواز نے دعاؤں میں گھر سے الوداع کیا،، صحت مند ہوکر جلد واپس لوٹیں گے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ ائیر ایمبولنس میں سوار ہونے سے قبل ڈاکٹرز نے ایک مرتبہ پھر محمد نوازشریف کا معائینہ کیا اور طبی علامات دیکھیں، قائد محمد نوازشریف کے ہمراہ شہبازشریف اور ڈاکٹرعدنان بھی ہیں ائیر ایمبولنس میں ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ائیر ایمبولنس اپنے سفر کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نوازشریف، علاج، منگل، بیرون ملک روانہ، مریم اورنگزیب، ٹویٹ، اسلام آباد، 92 نیوز

نوازشریف علاج کیلئے منگل کو بیرون ملک روا...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱:۴۸ شام ۱:۴۸ شام

اسلام آباد (92 نیوز) نوازشریف علاج کیلئے منگل کو بیرون ملک روانہ ہونگے، ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ نوازشریف کے  پلیٹ لیٹس برقرار رکھنے کیلئے اسٹیرائڈز کی ہائی ڈوز دی جارہی ہے۔ ترجمان ن لیگ نے بتایا کہ محمد نواز شریف کو لیجانے کے لئے ائیر ایمبولینس منگل کی صبح پہنچے گی۔ ڈاکٹرز نے نواز شریف کا آج صبح پھر تفصیلی معائنہ کیا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے محمد نواز شریف کو سفر کے قابل بنانے کے لئے ڈاکٹرز نے آپس میں صلاح مشورہ کیا۔ سٹیرائڈ کی ہائی ڈوز ز دینے کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حکومتی تاخیر ائیر ایمبولنس مریم اورنگزیب لاہور ‏ ‏92 نیوز پاکستان مسلم لیگ ن وزیر قانون ‏ بیرسٹر فروغ نسیم

حکومتی تاخیر کی وجہ سے ائیر ایمبولنس کی ا...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۸ شام ۱۲:۱۸ شام

لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی  ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی تاخیر کی وجہ سے ائیر ایمبولینس کی آمد تاخیر کا شکار ہو رہی ہے ۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ائیر ایمبولینس نے آج آنا تھا ، نواز شریف کی صحت کے حوالے سے قانون  تقاضے پہلے ہی پورے ہو چکے ہیں ، حکومت نواز شریف کی صحت کو لاحق خطرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان کے فوری علاج میں رکاوٹ نہ بنے ۔ گزشتہ روز وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی زیر صدارت کابینہ کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نواز شریف ، بیرون ملک ، منتقل ، بہتر ، مریم اورنگزیب

نواز شریف کو جتنی جلدی بیرون ملک منتقل کی...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۶:۴۴ شام ۶:۴۴ شام

لاہور (92 نیوز) نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہر گزرتے دن کے ساتھ نواز شریف کی صحت بگڑ رہی ہے۔ جتنی جلدی بیرون ملک منتقل کیا جائے اتنا ہی بہتر ہے۔ مریم اورنگزیب نے نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ڈاکٹرز کے مطابق محمد نوازشریف کو جتنی جلد بیرون ملک منتقل کیا جائے گا، اتنا ہی ان کے علاج کے لیے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا بیرون ملک ڈاکٹرز کا سب سے اولین چیلنج محمد نواز شریف کے مرض کی درست تشخیص اور پلیٹ لیٹس میں کمی کی وجہ جاننا ہے۔ ہر گزرتے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

تاخیر ‏ نواز شریف ‏ خطرات ‏ مریم اورنگزیب لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏

تاخیرنوازشریف کی صحت کولاحق خطرات کی قیم...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۲۷ شام ۲:۲۷ شام

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ  نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے میں تاخیر  ان کی  صحت کو لاحق خطرات کی قیمت پر ہو رہی ہے ۔ ترجمان مسلم لیگ ن  مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلنے کے بعد ہی ائیر ایمبولینس اور دیگر انتظامات شروع ہوں گے ۔ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ میڈیکل بورڈ کی متفقہ رائے ہے کہ نواز شریف کو فوری طور پر بیرون ملک  جانا چاہئے ، … Read More

تازہ ترین ویڈیوز