Tag Archives: مرید عباس

مرید عباس ‏ خضر قتل کیس ‏ انسداد دہشتگردی ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز

مرید عباس قتل کیس ، دو گواہوں نے عادل زمان...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۵۰ شام ۳:۵۰ شام

 کراچی (92 نیوز) اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ دو گواہوں نے ملزم عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کو بھی عدالت میں شناخت کر لیا۔ گواہوں نے بتایا کہ ہم خضر حیات کے ساتھ رقم لینے بخاری کمرشل گئے تھے۔ عاطف زمان سفید گاڑی میں آیا۔ عاطف نے خضر کو اپنی طرف بلایا اور فائرنگ کر دی جس کے بعد عاطف اور عادل گاڑی میں سوار ہو کر فرار ہو گئے۔ گولیاں لگنے کے بعد خضر حیات زمین پر گر گیا تھا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ کیس پراپرٹی ریکور کرنا ہے۔ مزید تفتیش کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مرید عباس قتل کیس عادل زمان کراچی ‏ ‏92 نیوز

مرید عباس قتل کیس ، ملزم عادل زمان کراچی ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۵۴ شام ۳:۵۴ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں رقم کے لین دین پرقتل کئے جانے والے اینکر مرید عباس اور دوست خضر حیات قتل کیس  کے اہم ملزم  عادل زمان کو کراچی میں موجودہونے کے باوجود گرفتار نہیں کیا جا سکا ، ملزم سوشل میڈیا پربھی متحرک ہےاورجائیدادیں بھی فروخت کررہاہے۔ اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس میں ملزم   عاطف زمان کا بھائی عادل زمان کراچی  میں موجود ہے ،لیکن پولیس کے ہاتھ نہ لگ سکا۔ عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود پولیس ملزم عادل زمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ، ذرائع کےمطابق … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عاطف زمان ‏ اہم دستاویزات ‏ ‏92 نیوز ‏ کراچی ‏ مرید عباس

عاطف زمان کو قم دینے والوں کی اہم دستاویز...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۸ شام ۱۰:۳۸ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کےقتل اورمالی اسکینڈل میں مزید اہم انکشافات سامنےآگئے،92 نیوز نے عاطف زمان  کورقم دینےوالوں کی اہم دستاویزحاصل کرلیں۔ عاطف زمان نے کسی کونہ بخشا، کراچی کے نیوز اینکرز ہوں یا ملک کے دوردراز علاقوں کے سادہ لوح شہری ، سب کو منافع کا لالچ دیا، لوگوں نےپلاٹ،زیورات اوردیگر قیمتی سامان فروخت کرکے عاطف زمان کو پیسہ دیا۔92 ٹونیوز نےسرمایہ کاروں کی مکمل فہرست حاصل کرلی۔ شاطر دماغ عاطف  نے 66 سے زائد افراد کو ایک ارب9 کروڑ 54 لاکھ 4ہزار232 روپے کا چونا لگایا، میڈیا پرسنز، تاجروں، زراعت … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مرید عباس ‏ قتل کیس ڈی جی نیب نیب سندھ انکوائری کراچی ‏ ‏92 نیوز چیئرمین نیب ‏ ٹی وی اینکر ‏ میڈیا ‏ جعلی ٹائر

مرید عباس قتل کیس ، ڈی جی نیب سندھ کو انکو...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۳۴ شام ۹:۳۴ شام

کراچی ( 92 نیوز) چیئرمین نیب نے ٹی وی اینکر مرید عباس قتل کے ملزم عاطف زمان کیخلاف ڈی جی نیب سندھ کو انکوائری کا حکم دے دیا ، ملزم کے خلاف کراچی پولیس مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کررہی ہے۔ عاطف زمان پر مرید عباس اور میڈیا کے افراد سے جعلی ٹائروں کے کاروبار کے نام پر اربوں روپے لوٹنے کا الزام ہے ،   اسی کاروبار کے دوران لین دین کے تنازع پر ملزم نے اینکر مرید عباس اور اس کے دوست خضرحیات کو کراچی میں قتل کردیا تھا۔ عاطف زمان کیخلاف کارروائی عوام سے موصول ہونے والی شکایات … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مرید عباس قتل کیس کراچی ‏ ‏92 نیوز اینکر مرید عباس ‏ عاطف زمان ‏

مقامی عدالت نے مرید عباس قتل کیس کو انسدا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۱ شام ۱۰:۳۱ شام

 کراچی (92 نیوز) اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کا کیس اب انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چلے گا ۔ کراچی کی مقامی عدالت نے کیس منتقلی کی اجازت دے دی عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مرید عباس قتل کیس انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔ اب ملزم عاطف زمان کے خلاف کیس انسداد دہشت گردی عدالت میں چلے گا۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق ملزم عاطف زمان کا بھائی اور شریک ملزم عادل زمان کراچی پہنچ گیا۔ عادل زمان کے موبائل فون کی لوکیشن پولیس نے حاصل کر لی۔ اس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مرید عباس قتل کیس کراچی ‏ ‏92 نیوز اینکر مرید عباس ‏ عاطف زمان ‏

مرید عباس قتل کیس ، ملزم کے وکلاء سے کل تک ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۵۶ شام ۳:۵۶ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کی مقامی عدالت نے اینکر مرید عباس  قتل کیس میں ملزم عاطف زمان کے وکلاء سے کل تک جواب طلب کرلیا  ، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے مرید عباس اور خضرحیات کو پیسے دینے کے بہانے بلا کرقتل کیا  جبکہ ملزم عاطف زمان پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرچکا ہے ۔ اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس میں  ملزم عاطف زمان کے وکیل آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے ، عدالت نے ریمارکس میں کہا ہائی پروفائل کیس ہے، اس لیے چاہتے ہیں کہ غلطی کی کوئی گنجائش … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مرید عباس قتل کیس پراسیکیوشن مقدمے دہشتگردی دفعات منظوری

مرید عباس قتل کیس ، پراسیکیوشن نے مقدمے م...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۰۷ شام ۳:۰۷ شام

کراچی (92 نیوز) کراچی میں مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ پراسیکیوشن نے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنیکی منظوری دیدی۔ پولیس نے جمع کروائے گئے چالان میں بتایا کہ مقدمے میں چار عینی شاہد گواہوں کے ساتھ 35 گواہ شامل ہیں۔ چالان میں یہ بھی بتایا گیا کہ ملزم عاطف زمان نے مرید عباس پر چار اور خضر حیات پر تین گولیاں چلائیں۔ یہ بھی بتایا کہ ملزم سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والے خول میچ کر گئے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم عاطف زمان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مرید عباس ‏ عاطف ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز اینکرمریدعباس ‏ خضرحیات ‏

مرید عباس قتل کیس ، ملزم عاطف زمان کا ڈرائ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۹ دن ۱۱:۵۹ دن

کراچی (92 نیوز) کراچی میں اینکر مرید عباس قتل کیس کے ملزم عاطف زمان کا ڈرائیور ندیم دوران علاج دم توڑ گیا۔ ڈرائیور ندیم کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ متوفی کی لاش اس کے بھائی عقیل نے وصول کی۔ ادھر کراچی میں اینکر مرید عباس اور خضر حیات قتل کیس کے مرکزی ملزم عاطف زمان کا نیا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔ ملزم نے کاروبار نہ کرنے اور سرمایہ کاروں کا پیسہ ادھر، ادھر کرنے کا اعتراف کر لیا۔ ملزم عاطف نے اعتراف کیا کہ میں ٹرانزیکشن بینک سے کرتا تھا، میرے پاس پیسے پڑے ہوتے تھے، چار … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مرید عباس ‏ خضر قتل کیس ‏ انسداد دہشتگردی ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز

مرید عباس اور خضر قتل کیس میں انسداد دہشت...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۲۱ شام ۳:۲۱ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پولیس نے  اینکر مرید عباس  سمیت دوافرادکےقتل کیس میں انسدادہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کافیصلہ کیاہے،تفتیشی افسرکاکہناہے دوہرے قتل سے معاشرے میں خوف  وہراس پھیلا،تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ طارق دھاریجو ملزم کے بھائی عادل زمان کی گرفتاری میں ناکام رہے اور اب اچانک چھٹیوں پر بیرون ملک جارے ہیں۔ تفتیشی  افسر کا کہنا ہے  مرید عباس  اور خضر حیات کا قتل کراچی کے پوش علاقے میں ہوا ، قتل سے معاشرے میں خوف ہراس پھیلا۔ دوسری جانب ایس ایس پی طارق دھاریجو تفتیش میں اہم کردارعادل زمان کوسامنے نہیں لاسکے ، تحقیقاتی کمیٹی کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مرید عباس ‏ عاطف ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز اینکرمریدعباس ‏ خضرحیات ‏

مرید عباس قتل کیس ، ملزم عاطف زمان کا اقبا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۲۰ شام ۷:۲۰ شام

 کراچی (92 نیوز) مرید عباس قتل کیس میں ڈرامائی موڑ آ گیا۔ ملزم عاطف زمان نے اقبالی بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کر دیا اور کہا وہ اپنا کیس لڑے گا۔ ملزم کو بیان ریکارڈ کرنے کیلئےایمولینس میں عدالت لایا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ بیان ریکارڈ کرنے ایمبولینس میں گئے تاہم ملزم نے کہا وہ بیان ریکارڈ نہیں کرانا چاہتا، عدالت میں اپنا دفاع کرے گا۔ ملزم عاطف زمان کا ویڈیو بیان بھی منظر عام پر آگیا۔ بیان میں عاطف زمان نے کہا مرید عباس کے بھائی کو میانوالی میں ٹائروں کی دکان کھول کر دی۔ ٹائروں کی مارکیٹ میں کئی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مرید عباس قتل کیس ، ملزم عاطف زمان کا ڈرائ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۹ دن ۱۰:۰۹ دن

کراچی (92 نیوز) کراچی میں مرید عباس قتل کیس میں ملزم عاطف زمان کا ڈرائیور عینی شاہد ندیم جناح اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ندیم کو گزشتہ رات فینائل پینے سے حالت خراب ہونے پر اسپتال لایا گیا۔ ندیم کو بیان لینے کیلئے پولیس نے طلب کیا لیکن وہ نہیں گیا تھا۔ گزشتہ روز کراچی کی مقامی عدالت میں مرید عباس اور خضرحیات قتل کیس کی سماعت ہوئی لیکن  زخمی ملزم عاطف  کو عدالت میں پیش نہیں کیاجاسکا ، عدالت کو بتایا گیا کہ عاطف زمان کےعلاج کا بل نہیں دیا جا رہا۔ ملزم کے وکیل اور ماموں نے استدعا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مرید عباس ‏ عاطف ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز اینکرمریدعباس ‏ خضرحیات ‏

مرید عباس قتل کیس ، تحقیقاتی ٹیم نے عاطف ز...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۲۶ شام ۳:۲۶ شام

 کراچی (92 نیوز) اینکر پرسن مرید عباس کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہو گئی۔ تحقیقاتی ٹیم نے عاطف زمان کے انویسٹرز کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی۔ کراچی کی مقامی عدالت میں مرید عباس اور خضرحیات قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں زخمی ملزم عاطف کو آج بھی عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ عاطف زمان کےعلاج کا بل نہیں دیا جا رہا۔ ملزم کے وکیل اور ماموں نے استدعا کی کہ عاطف زمان کو جناح اسپتال منتقل کر دیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ ملزم کو جیل بھیج دیتے ہیں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مرید عباس ‏ عاطف ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز اینکرمریدعباس ‏ خضرحیات ‏

مرید عباس قتل کیس، ملزم عاطف کے گھر سے اہم...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۳۹ شام ۳:۳۹ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پولیس نےاینکرمریدعباس اورخضرحیات قتل  کیس میں گرفتار ملزم عاطف زمان کےگھرسے اہم دستاویزات حاصل کرلی  ہیں،پولیس تاحال ملزم کے بھائی عادل زمان کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔ اینکرمرید عباس قتل کیس میں  پولیس نےملزم کے گھرسے اہم دستاویزات حاصل کرلیں ، ملزم عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کا بھی اہم ریکارڈ پولیس کو مل گیا، عادل زمان فائرنگ کے وقت عاطف زمان کے ساتھ تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھاجاسکتاہے اس نے بھائی کوروکنے کے بجائے اس کی مدد کررہاتھا ، عادل زمان  بھائی عاطف زمان کو گھرچھوڑنے کے بعد چلا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مرید عباس تحقیقاتی ٹیم کراچی ‏ ‏92 نیوز

مرید عباس سمیت دو افراد کا قتل ، تحقیقاتی ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۴۱ شام ۳:۴۱ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں اینکر مرید عباس  سمیت 2 افراد کا قتل کیس نیا رخ اختیار کرگیا ، تحقیقاتی ٹیم نے نیب سے تفتیش کیلئے اعلیٰ حکام کو خط لکھ دیا  جس میں کہا ہے کہ قتل کے پیچھے ایک ارب روپے سے زائد مالی فراڈ سامنے آیا ہے ۔ دوسری جانب عاطف زمان اور مرید عباس کے موبائل فون ریکارڈ کے مطابق اسلام آباد اور لاہور کے اینکرز نے بھی ٹائروں کے کاروبار میں لاکھوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہوئی تھی ۔ مرید عباس قتل کیس  گُتھی سُلجھنے کی بجائے مزید الجھنے لگی  ، ایس ایس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اینکر مرید عباس قتل کیس پولیس ٹائر اسمگل سراغ

اینکر مرید عباس قتل کیس ، پولیس نے ٹائر اس...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۳ شام ۱۲:۲۳ شام

کراچی (92 نیوز) اینکر مرید عباس قتل کیس اور ٹائر اسمگلنگ اسکینڈل میں پولیس نے ٹائر اسمگل کرنے والے مرکزی ملزم کا سراغ لگا لی۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق شعیب نامی شخص پڑوسی ملک سے ٹائر اسمگل کرکے لاتا تھا اور عاطف زمان کو اسمگل شدہ ٹائر دیتا تھا۔ ادھر اینکر مرید عباس اور دوست خضرحیات کے قتل کیس میں پولیس چار روز گزرنے کے بعد بھی قاتل عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کو گرفتار نہ کرسکی۔ پولیس کے مطابق عادل زمان کے موبائل کی آخری لوکیشن بالاکوٹ آئی تھی۔ لیکن کیا ملزم پولیس کے انتظار میں وہاں بیٹھا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز