Tag Archives: مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب

آزادی مارچ ملکی عوام کی آواز ہے، مرتضیٰ و...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۳۹ شام ۳:۳۹ شام

کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آزادی مارچ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کی آواز ہے۔ دوران پریس کانفرنس بولے کہ کیا پی ٹی آئی کو 156 دن کا دھرنا یاد نہیں؟ جس کے پاس دینے کیلئے کچھ نہ ہو اسے کون بلیک میل کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کے جلسے جلوس ہوں یا آزادی مارچ سب حکومت کو راہ راست پر لانے کیلئے ہیں، اپوزیشن کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ نالوں سے کچرا اٹھا کر سڑکوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

صفائی مہم ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز وفاقی حکومت ‏ میئر کراچی ‏ مرتضی وہاب

صفائی مہم کے باوجود کراچی صاف ہونےکا نام ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۰۹ شام ۴:۰۹ شام

کراچی ( 92 نیوز)  کراچی میں وفاقی حکومت اور میئر کراچی کے بعد سندھ حکومت نے صفائی مہم شروع کی ہے،لیکن شہرہے کہ صاف ہونےکا نام ہی نہیں لےرہا، آج بھی جگہ جگہ کچرےکےڈھیر موجود ہیں ، سندھ حکومت کےترجمان مرتضی وہاب کہتےہیں کراچی کو صاف کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔ کراچی میں کچرا ہے اور کچرے پر سیاست کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے  شہر میں صفائی مہم شروع کی گئی ہے لیکن  جگہ جگہ کچرے کےڈھیر جوں کے توں موجود ہیں ۔ گٹروں سےابلتاپانی بھی شہریوں  کاامتحان لےرہاہے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ،کچرا 30روز،صاف ، مرتضیٰ وہاب،92 نیوز

کراچی کا کچرا 30روز میں صاف کردیا جائے گا، ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۲۶ شام ۷:۲۶ شام

کراچی (92 نیوز) مشیر وزیراعلیٰ سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کا کچرا 30روز میں صاف کردیا جائے گا،وزیراعلیٰ نے تمام ڈی جیز کو ہدایت کی ہے کہ 30 روز کے اندر صفائی کا عمل مکمل کیا جائے۔علی زیدی نے کراچی کو نقصان پہنچایا، وہ اپنی مہم روک دیں،اب کراچی کو ہم صاف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خواہ وہ علاقہ وفاقی اداروں یاکنٹونمنٹس بورڈزکی حدود میں آتا ہو،عارضی جی ٹی ایس بنایاجائےگا،30روزبعدجی ٹی ایس ختم کردیا جائےگا۔ فروغ نسیم نے لوگوں کو تقسیم کرنے کی بات کی، ردعمل پر انہوںنے یوٹرن لیا۔ پنجاب میں قانون وانصاف کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حلیم عادل شیخ

قوم جاگ رہی ہے اسی لئے بھارتی طیارے ہتھیا...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۵ دن ۱۱:۱۵ دن

کراچی ( 92 نیوز) سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بھارتی طیارے آئے مگر دم دبا کر بھاگ گئے ، پوری قوم جاگ رہی ہے ، یہی وجہ ہے کہ  دشمن کو ہتھیار چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔ مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت ہمیشہ سے ایل او سی کی خلاف ورزی کرکے شہریوں کو نشانہ بناتاہے،  ہم نے ہمیشہ انسانیت کو ملحوظ خاطر رکھاہے ہر بار کہتے ہیں اب کچھ کرکے دکھاؤپھر بتائیں گے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مرتضیٰ وہاب

سندھ کے ڈاکٹرز کو پنجاب کے ڈاکٹرز کے براب...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۲:۴۶ شام ۲:۴۶ شام

کراچی ( 92 نیوز) مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ  سندھ کے ڈاکٹرز کو پنجاب کے ڈاکٹرز کے برابر تنخواہ و مراعات ملیں گی۔ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا۔ مرتضیٰ وہاب نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارت کا پاکستان کیخلاف شر انگیز پراپیگنڈا ہے ، بھارت کیخلاف بھارتی سازشوں کو بے نقاب کیا جائے ۔ مسئلہ کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی رائے شماری کی قرارداد پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔

تازہ ترین ویڈیوز

پیپلزپارٹی کا احتساب اسلام آباد میں کیا ج...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۴:۰۳ شام ۴:۰۳ شام

کراچی (92 نیوز) آغا سراج درانی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے سعید غنی نے کہا پیپلزپارٹی کا احتساب اسلام آباد میں کیا جا رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما کراچی میں احتساب عدالت پہنچے۔ صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے سعیدغنی کا کہنا تھا کہ ملک میں دو قانون ہیں۔ جب یہ کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کا اسلام آباد میں احتساب کیا جا رہا ہے تو سندھ کارڈ استعمال  کرنے کا الزام لگتا ہے۔ شہلا رضا نے کہا کہ گرفتاریاں برداشت کر لیں گے لیکن اہلخانہ کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا تو پورا سندھ جواب دے گا۔ منظور وسان نے کہا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مرتضیٰ وہاب

عمران خان پر بھی کیس ہیں ، ہمیں نشانہ بنان...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۳:۴۰ شام ۳:۴۰ شام

کراچی ( 92 نیوز) آ غا سراج درانی کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ  مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کیا اسد قیصر ، پرویز الٰہی اور عمران خان سمیت وفاقی وزرا پر  کیسز نہیں ہیں ، صرف پاکستان پیپلزپارٹی کو نشانہ بنانا کہاں کا انصاف ہے ۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ  بابر اعوان نے پارٹی چھوڑی تو گرفتاری سے بچ گئے  ، مجھے  بھی پیپلز پارٹی کی ترجمانی کرنے پر گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔18ترمیم کی افادیت پر پیپلز پارٹی اکیلی نہیں کھڑی، وقت ثابت کرے گا پیپلزپارٹی صحیح تھی۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سندھ سرکار نے تین سرکاری اسپتالوں کے فران...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۹:۴۸ شام ۹:۴۸ شام

کراچی ( 92 نیوز ) سندھ سرکار نے وفاق کی جانب سے کراچی کے تین بڑے سرکاری اسپتالوں کے فرانزک  آڈٹ کو  سیاسی انتقام قرار دیدیا۔ وفاقی حکومت کی کراچی میں دلچسپی ہوئی تو سرکاری اسپتالوں کی بہتری کی تھان لی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل  کو کراچی کے تین بڑے سرکاری اسپتالوں کے 10 سال کا فرانزک آڈٹ کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق  جناح اسپتال ، قومی ادارہ برائے امراض قلب اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں بہتری کیلئے پانچ رکنی ٹاسک فورس تشکیل دی  جائے گی ، تینوں اسپتالوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

حکومت گورنر سندھ ٹارزن مرتضیٰ وہاب

حکومت گدھوں اور انڈوں کی فارمنگ سے باہر ن...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۴:۳۸ شام ۴:۳۸ شام

 کراچی (92 نیوز) مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا حکومت گدھوں اور انڈوں کی فارمنگ سے باہر نکلے۔ مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا یہ حکومت ایجنڈا لیس ہے ان کی کوئی معاشی تجارتی اور سیاسی پالیسی نہیں۔ گورنر سندھ کو سازشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ گورنر کا عہدہ سیاسی نہیں۔ گورنر سندھ سازشیں چھوڑ کر این ایف سی ایوارڈ کے مسئلے پر صوبے کی مدد کریں۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی کوئی پالیسی نہیں۔ وفاقی حکومت گدھوں اور انڈوں کی فارمنگ  سے نکل کر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مرتضیٰ وہاب

اسپیکر پر الزام تراشی غیر جمہوری رویہ ہے،...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۲:۴۴ شام ۲:۴۴ شام

کراچی ( 92 نیوز) مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ  اسپیکر پر الزام تراشی غیر جمہوری رویہ ہے ، ہم چاہتے  ہیں کہ فوری طور پرقائمہ کمیٹی بنے۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس اور گورنر کا عہدہ سیاسی مقاصد کیلئے نہیں  ہوتا ، گورنرکی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ وزیراعلیٰ اور کابینہ کی مشاورت سےکام کریں ۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق قانون پر عملدرآمد کیا جائے گا ،  ایوان میں اکثریت اگر پیپلزپارتی کی ہے تو قائمہ کمیٹیوں مین بھی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

‏ مرتضیٰ وہاب

وفاقی حکومت نے دعا تو کیا ، دوا تک چھین لی ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۳:۴۸ شام ۳:۴۸ شام

کراچی ( 92 نیوز) مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب  نے کہا کہ وفاقی حکومت نے دعا تو کیا  دوا بھی چھین لی ہے ۔ مرتضیٰ وہاب  کا کہنا تھا کہ  حکومت پگڑیاں اچھالنے کےبجائے پالیسیوں کوبہترکرے، ان کا منفی پراپیگنڈا آج انکے گلے پڑرہاہے،چھ ماہ میں معاشی اعتبار سے قوم کوکوئی بہتری کی امیدنہیں ملی،ایمنسٹی اسکیم پر پی ٹی آئی کا یوٹرن ہے ۔ مشیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر لیڈران نے اشارہ دے دیا ہے کہ  25 جولائی کے انتخابات شفاف نہیں تھے ۔ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن  کو نوٹس لینا چاہئے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مرتضیٰ وہاب ‏

مرتضیٰ وہاب ‏نے سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۴:۴۷ شام ۴:۴۷ شام

کراچی ( 92 نیوز)مرتضیٰ وہاب ‏  نے سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کو قابل مذمت قرار دے دیا۔ مشیر اطلاعات سندھ    ‏ نے کہا کہ ساہیوال میں  اندوہناک واقعہ پیش آیا، سی ٹی ڈی کی کارروائی قابل مذمت ہے۔ مرتضیٰ وہاب ‏ کا کہنا تھا کہ  اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی ضرورت ہے، کارروائی میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے، دیگر اداروں کی طرح پولیس کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔ مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ   آئی جی سندھ کے اختیارات واپس لینے کا تاثر غلط ہے ، پولیس … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مرتضیٰ وہاب

وفاق نے 90 ارب روپے سندھ حکومت کے دینے ہیں ...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۲:۲۱ شام ۲:۲۱ شام

کراچی ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاق نے  سندھ حکومت کے 90 ارب روپے دینے ہیں ، پاکستان میں  70 فیصد گیس سندھ سے نکلتی ہے، لیکن یہاں  گھریلوصارفین اور صنعتوں کو گیس نہیں مل رہی۔ تحریک انصاف والے افراتفری اور انتشار پھیلائیں گے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے  مشیر اطلاعات سندھ  مرتضیٰ وہاب کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف والے افراتفری اور انتشار پھیلائیں گے، پی ٹی آئی کے کئی ارکان بار بار سندھ حکومت سے رابطہ کررہے ہیں ، تحریک … Read More

تازہ ترین ویڈیوز