Tag Archives: مراعات

ٹیکس فائلرز کی تعداد کم ہے ، چیئرمین ایف بی آر

حکومت نے چیئرمین ایف بی آر کے لیے مراعات ک...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۳ شام ۱۱:۴۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے لیے مراعات کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق شبر زیدی کو بطور چیئرمین ایف بی آر سولہ سو سی سی کی گاڑی ملے گی ۔ شبر زیدی اعلیٰ سرکاری پے سکیل کے مطابق پیٹرول اور ٹی اے ڈی اے بھی وصول کریں گے ۔ ذرائع نے بتایا چیئرمین ایف بی آر کو میڈیکل کی سہولت بھی میسر ہو گی۔ شبر زیدی سرکاری خزانے سے تنخواہ وصول نہیں کریں گے ۔ وفاقی کابینہ نے مراعات سے متعلق سمری سرکولیشن کے ذریعے منظور کی۔

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعلیٰ پنجاب ، ارکان صوبائی اسمبلی ، تنخواہوں ، بل ، ترمیم ، عثمان بزدار

پنجاب اسمبلی نے اپنے ارکان کی تنخواہیں بڑ...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۰ شام ۱۰:۴۰ شام

 لاہور (92 نیوز) پنجاب کے ارکان اسمبلی کی مراعات میں سو فیصد سے بھی زیادہ اضافے کا بل چوبیس گھنٹے سے بھی کم وقت میں منظورکر لیا گیا۔ بل کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب چار لاکھ پچیس ہزار اور اسپیکر دو لاکھ ساٹھ ہزار روپے وصول کریں گے۔ ارکان کی تنخواہ اور مراعات تراسی ہزار ماہانہ سے بڑھا کر ایک لاکھ پچانوے ہزار روپے کر دی گئیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری کہتے ہیں ارکان اسمبلی کی مراعات اتنی غیرمعمولی تو نہیں کہی جا سکتیں۔ ایوان میں پی کے ایل آئی کے بل کے معاملے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سندھ او پی ڈیز سرکاری ینگ ڈاکٹروں مریض مراعات تنخواہوں

سندھ میں ینگ ڈاکٹرز نے تیسرے دن بھی او پی ...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۹ شام ۱۲:۱۹ شام

 کراچی (92 نیوز) سندھ میں سرکاری ینگ ڈاکٹروں نے آج تیسرے دن بھی او پی ڈیزکا بائیکاٹ  کیا ہوا ہے۔ سندھ میں سرکاری ینگ ڈاکٹروں کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ آج تیسرے دن بھی مریضوں کا چیک اپ نہیں کر رہے۔ پریشان حال مریض دوردراز علاقوں سے اسپتال پہنچ رہے ہیں لیکن مسیحا ان کا چیک اپ نہیں کر رہے۔ مریض یہاں سے وہاں دھکے کھا رہے ہیں۔ کہتےہیں ڈاکٹروں کی ہڑتال نے ان کی تکالیف بڑھا دی ہیں۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے مریض بھی  پریشان ہیں اور ان کے رشتے دار بھی کہتےہیں ڈاکٹروں کے احتجاج کا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز