Tag Archives: مدینہ منورہ

مدینہ منورہ،عید میلاد البنیﷺ، تقریب، درودوسلام کے نذرانے، 92 نیوز

مدینہ منورہ میں عید میلاد البنیﷺ کی تقری...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۷:۰۴ شام ۷:۰۴ شام

مدینہ (92 نیوز) مدینہ منورہ میں بھی عید میلاد البنی منانے کیلیے ایک تقریب کا اہتمام کیا جہاں عاشقان رسولﷺ نےحضرت محمد ﷺ کے حضور  درودوسلام کے نذرانے بھی پیش کئے دنیا بھرمیں عاشقان رسولﷺ نبی رحمتﷺ کی آمد کا جشن منانے میں مصروف ہیں، ہرجگہ سرکار کی آمد مرحبا کے نعرے گونج رہے ہیں، کچھ ایسا ہی منظر شہر نبی مدینہ المنورہ میں دیکھنے میں آیا جہاں عاشقان رسولﷺ نے آقائے دوجہاں کی ولادت کی خوشی میں عید میلاد کی محفل منعقد کی، حاضرین نے دف بجائی اور درود وسلام پیش کیا۔ مدینہ میں ہونے والی محفل کی فضا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مدینہ منورہ سرکار کی آمد مرحبا مدینہ 92 نیوز عاشقان رسول ﷺ

مدینہ منورہ کی فضا سرکار کی آمد مرحبا کے ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۶:۰۵ شام ۶:۰۵ شام

مدینہ ( 92 نیوز) مدینہ منورہ  کی فضاسرکارکی آمد مرحبا کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی  ،سیکڑوں عاشقان رسولﷺ نے روضہ رسول کے سامنے حاضرہو کرنہ صرف سرکار کی آمد کی دھوم مچائی  بلکہ درود و سلام کے نذرانے بھی پیش کئے۔ دنیابھرمیں عاشقان رسول ﷺ نبی رحمت ﷺ کی آمد کا جشن منانے میں مصروف ہیں ،ہرجگہ سرکار کی آمد مرحبا کےنعرے گونج رہےہیں ۔  ایساہی منظرشہرنبی ؐمدینہ المنورہ میں دیکھنے میں آیاجہاں مختلف ممالک سے آئے  سیکڑوں عاشقان رسولﷺ نے آقائے دوجہاں ؐ  کے یوم ولادت کی خوشی میں نعرےلگائے ۔ مسجدنبویؐ میں پاکستان بھارت  اور دیگر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد تعارفی تقریب لاہور ‏ ‏92 نیوز میڈیکل ‏ طلبا و طالبات ‏ چیئرمین 92 نیوز میڈیا گروپ ‏ میاں محمد حنیف ‏ مدینہ منورہ ‏

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے زیر اہتمام...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۰۰ دن ۸:۰۰ دن

لاہور (92 نیوز) دی یونیورسٹی آف فیصل آبادکے زیراہتمام میڈیکل میں داخلہ لینے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں تین روزہ تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد  کے زیر اہتمام میڈیکل میں داخلہ لینے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں تعارفی تقریب ہوئی ، تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین 92 نیوز میڈیا گروپ میاں محمد حنیف تھے ۔ مہمانانِ اعزاز میں مدینہ منورہ سے تشریف لائے ڈاکٹر محمد خالد عباس، پرو ریکٹر دی یونیورسٹی آف فیصل آباد ڈاکٹر ظہیر احمد پراچہ اور ڈین و پرنسپل دی یونیورسٹی آف فیصل آباد ڈاکٹر جمشید ناصر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم، کامیاب دورہ سعودی عرب، وطن واپسی، روانہ، مدینہ منورہ، 92 نیوز

وزیراعظم کامیاب دورہ سعودی عرب کے بعد وطن...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۰۳ دن ۴:۰۳ دن

مدینہ منورہ (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کامیاب دورہ سعودی عرب کے بعد وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب کے دوران شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کیں، روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور نوافل اداکئے۔ اس قبل وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ریاض میں ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی۔ وزیراعظم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم، روضہ رسولﷺ، حاضری، نوافل ادا، مدینہ منورہ، 92 نیوز

وزیراعظم کی روضہ رسولﷺ پرحاضری، نوافل اد...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۰۲ دن ۳:۰۲ دن

مدینہ منورہ (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ مسجد نبوی پہنچے، روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور نوافل اداکئے۔ وزیر اعظم نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی، امت مسلمہ کے اتحاد و یگانگت کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ پاکستانی زائرین نے وزیراعظم عمران خان کی مسجد نبوی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس سے قبل وزیراعظم کا ریاض سے مدینہ منورہ پہنچنے پرگورنر شہزادہ فیصل بن سلمان عبدالعزیز آل سعود نے استقبال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی زلفی بخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عثمان بزدار

عثمان بزدار کی مدینہ منورہ میں چودھری پرو...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۸:۰۰ شام ۸:۰۰ شام

مدینہ منورہ ( 92 نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مدینہ منورہ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی  چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ، ملاقات میں سیاسی امور پر گفتگو کی گئی ۔ حکومت پنجاب کے دوبڑوں کی ملاقات میں حکومتی معاملات کو مشاورت سے چلانے پر اتفاق کیا گیا ، اسپیکر قومی اسمبلی  چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے وزیر اعلیٰ کا امیدوار عثمان بزدار ہے ۔ چودھری پرویز الٰہی نے رانا ثنا اللہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دو درجن سے زائد ایم پی ایز کے ن لیگ سے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مدینہ منورہ

مدینہ منورہ میں ابر رحمت برس پڑا ، سردی کی...

۰۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۹:۰۰ دن ۹:۰۰ دن

مدینہ ( 92 نیوز) مدینہ منورہ میں ابرِرحمت برس پڑا، شہر کےمختلف حصوں میں بارش نے سردی کی شدت میں بھی اضافہ کردیا۔ سعودی عرب کےمختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔  مسجدِ نبوی ﷺ کےاحاطے میں بھی بادل جم کر برسے۔ شہر کےمختلف حصوں میں بارش کا یہ سلسلہ رات گئے سے جاری ہے، دوسری جانب تبوک شہر میں بھی بارشوں کا سلسلہ برقرار ہے۔ بارش کےباعث حکام نے عوام کو نشیبی علاقوں اور وادیوں میں نہ جانے کی ہدایت کردی ہے، ادھر بارش والے علاقوں میں اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام بھی متاثرہواہے۔ سعودی حکام … Read More

تازہ ترین ویڈیوز