Tag Archives: مخدوش صورتحال ‏

کشمیر پر فیصلہ کن پالیسی کا وقت آگیا ، وز...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۶:۰۰ شام ۶:۰۰ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر فیصلہ کن پالیسی کا وقت آگیا ، میں دنیا میں کشمیر کا سفیر بنوں گا، ہم سب کو مل کر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب  میں کہا ہم نے مسئلہ کشمیر کو فوری طور پر دنیا میں اٹھایا، تمام عالمی رہنماؤں کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا، دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے کیے گئے۔ انکا کہنا تھاکہ  مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

او آئی سی

او آئی سی کا مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتح...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۳ شام ۱۲:۴۳ شام

 جدہ (92 نیوز) او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال اور مذہبی آزادیوں پر قدغن پر اظہار تشویش کیا۔ سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے عید پر بھی مقبوضہ کشمیر کی مکمل تالا بندی شدید تشویش کا باعث ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے بھارتی اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا عید پر مقبوضہ کشمیر کی مکمل تالا بندی اور کشمیری مسلمانوں پر مذہبی پابندیاں تشویشناک ہیں ۔ پوری دنیا میں مسلمانوں نے مذہبی عقیدت و احترام سے عید الاضحٰی منائی ۔ کشمیری مسلمانوں کو عید الاضحٰی کی نماز اور اجتماعات سے روکا گیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سفارتی مشن چین مقبوضہ کشمیر مخدوش صورتحال پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم سفارتی مشن...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۶ شام ۱۲:۱۶ شام

 بیجنگ (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم سفارتی مشن پر چین پہنچ گئے ۔ چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقات میں شاہ محمود قریشی مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال اور بھارتی غاصبانہ اقدامات پر چینی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیر خارجہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق غیر آئینی بھارتی اقدامات سے چینی قیادت کو آگاہ کریں گے۔ وزیر خارجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھی گفتگو کریں گے۔ بیجنگ ہوائی اڈے پر پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی، سینئر حکام نے وفد کا خیر مقدم کیا۔ شاہ محمود … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

یورپی یونین

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلا...

۰۲ فروری, ۲۰۱۹ ۹:۱۶ دن ۹:۱۶ دن

لندن (92 نیوز) یورپی ارکان پارلیمنٹ نے بھی مطالبہ کر دیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔ یورپی پارلیمنٹ کے پاکستانی نژاد ارکان نے تاریخی کامیابی سمیٹ لی ، دی ہیگ میں پارلیمنٹ کی ہیومن رائٹس کمیٹی میں پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیر پر  گفتگو کی گئی  جس کا سہرا پاکستانی نژاد  واجد خان ،سجاد کریم اور امجد بشیر کے سر گیا  ۔  پاکستانی نژاد ارکان پارلیمنٹ نے بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم  سے کمیٹی کو آگاہ کیا۔ ممبر برٹش پارلیمنٹ اور سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ افضل خان … Read More

تازہ ترین ویڈیوز