Tag Archives: مختلف

ملک ، مختلف ، علاقوں، بارش ، موسم ، سرد

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش نے موسم سرد ک...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۷:۱۹ شام ۷:۱۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں بارش نے موسم سرد کر دیا۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہوئی۔ گجرات، حافظ آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، خوشاب، پنڈی بھٹیاں ، مانانوالہ میں بادل کھل کر برسے ۔ بارش کے بعد شہریوں نے گرم ملبوسات نکال لیے۔ جھنگ میں بھی موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی تو شمالی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کے بعد پہاڑوں سے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ سکردو میں دیوسائی ، برزل ٹاپ ، منی برگ اور دومیل میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور، مختلف ، علاقوں ، بادل ، برس ، کلمہ چوک، گلبرگ، جیل روڈ، مال روڈ

لاہور کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۹ دن ۱۰:۰۹ دن

 لاہور (92 نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے۔ کلمہ چوک، گلبرگ، جیل روڈ، مال روڈ میں بارش ہوئی۔ آسمان سے گرتی بوندوں نے سرد موسم کی نوید سنا دی۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں  بادل کھل کر برسے۔ بارش کے بعد ٹھنڈک کا احساس بڑھ گیا۔ علی الصبح ہونیوالی بارش کے بعد لاہور اور مضافاتی علاقوں میں  پانی جمع ہو گیا۔ کالی گھٹاؤں نے دن کو شام میں بدل دیا۔ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، پنڈی بھٹیاں، پھالیہ، اوکاڑہ، بصیر پور اور کوٹ رادھا کشن سمیت کئی شہروں میں ابر کرم  کھل کر برسا۔ علی پورچٹھہ، شرقپور شریف، شکر گڑھ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ڈینگی، 3صوبوں، بے قابو، راولپنڈی ، مریضہ چل بسی،لاہور، 92 نیوز

ملک میں ڈینگی پر قابو نہ پایا جا سکا، مختل...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۱۴ شام ۲:۱۴ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں ڈینگی پر قابو نہ پایا جاسکا۔ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور سمیت مختلف شہروں میں ڈینگی مچھر کے وار ہیں۔ پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران 229 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہو گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں 176 اور لاہور میں 20 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔ پنجاب میں رواں برس ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 ہزار 392 ہو گئی،،، جبکہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی سے 12 افراد جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اٹک سے 3، بھکر اور سرگودھا  سے ڈینگی کے چار، چار … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسلام آباد، پشاور ، ملک ، مختلف ، شہروں ، زلزلے ، جھٹکے ، محسوس

اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۱۱ شام ۴:۱۱ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ دیربالا، مالاکنڈ اور جہلم میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش ریجن تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی ، مختلف ، علاقوں ، رات ، بارش، علاقوں ، بجلی ، غائب

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش، ک...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۳۱ دن ۹:۳۱ دن

 کراچی (92 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش ہوئی۔ بوندیں پڑتے ہی کئی علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔ گوجرانوالہ، فیصل آباد، جھنگ، پشاور، قلات سمیت مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی۔ کراچی سمیت اندرون سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا ،بلوچستان، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت14، قلات میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بارکھان میں 17، گوادر میں 23، جیونی میں 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پنجاب ، مختلف ، شہروں ، بادل ، برس

پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۴۱ شام ۴:۴۱ شام

 لاہور (92 نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے۔ گہرے سیاہ بادلوں سے دن میں رات کا گمان ہو گیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا۔ صبح سے آسمان پر چھائے ہلکے بادلوں کی چاندی سہ پہر کو سیاہ بادلوں میں تبدیل ہوئی۔ پھر دیکھتے ہی دیکھتے ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھی یہ بادل چھلک پڑے۔ بارش کی وجہ سے درختوں اور پتوں پر جمی گرد کی تہہ اُتری تو فطرت کے سارے رنگ نکھر آئے، سڑکیں بھی دھل گئیں۔ ہوا میں خنکی بڑھی تو درجہ حرارت میں واضح کمی ہو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ملک ، مختلف ، شہروں ، بادلوں ، راج، شہروں ، ہلکی ، تیز ، بارش

ملک کے مختلف شہروں میں بادلوں کا راج، شہر...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۰ شام ۱۲:۰۰ شام

 لاہور (92 نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں بادلوں کا راج ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ اور کئی شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی۔ ملک کے مختلف علاقوں میں جھڑی لگ گئی۔ بادل خوب برسے تو موسم نے بھی انگڑائی لے لی اور گرمی اور حبس کی چھٹی کرا دی ۔ سردیوں کی دستک نے چھٹی کا مزہ دوبالا کر دیا۔ لاہور میں سرمئی بادلوں کا راج ہے۔ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ فیصل آباد اور گردونواح میں بارش سے  فیسکو کے درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ اوکاڑہ، رینالہ خورد، ساہیوال اور گردونواح میں بارش کے بعد … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

چمن ، دھماکے ، بلوچستان ، سوگ ، صوبے ، مختلف ، شہروں ، شٹر ڈاؤن

چمن دھماکے کے خلاف بلوچستان میں سوگ ، صوب...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۵ دن ۱۱:۱۵ دن

 چمن (92 نیوز) چمن دھماکے کے خلاف بلوچستان بھر میں سوگ کا سماں ہے ۔ صوبے کے مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔ قلات، دکی، سبی، زیارت اور بولان سمیت مختلف علاقوں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔ مختلف شہروں میں کاروبار مراکز، دکانیں اور مارکیٹیں بند  ہیں۔ گزشتہ روز چمن میں تاج روڈ پر زور دار دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں جے یوآئی کے مرکزی رہنماء مولانا حنیف سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

لاہور ، مختلف ، علاقوں ، طوفانی ، بارش، نشیبی ، علاقے ، زیرآب

پنجاب کے کئی شہروں میں بادلوں نے رنگ جما د...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۲۰ شام ۲:۲۰ شام

 لاہور (92 نیوز) پنجاب کے کئی شہروں میں بادلوں نے رنگ جما دیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ تیز ہواؤں اور بارش نے گرمی کی چھٹی کرا دی۔ لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، بادل کھل کر برسے۔ لکشمی چوک، ایبٹ روڈ، سمیت لاہور  کے مختلف  علاقوں میں  برکھا رت برسی۔ تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔ مال روڈ پر درخت گر گیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ گجرات، گوجرانوالہ، پھالیہ، حافظ آباد، چکوال میں بھی بارش کے بعد موسم سہانا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مختلف شہروں میں ڈینگی کے وار جاری، فیصل ا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱:۱۶ شام ۱:۱۶ شام

فیصل آباد (92 نیوز) مختلف شہروں میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ فیصل آباد میں ڈینگی کا مریض جاں بحق ہو گیا۔ شہر میں رواں سال جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہو گئی جبکہ 83 زیر علاج ہیں۔  ملک کے 3 بڑے صوبوں میں ڈینگی آؤٹ آف کنٹرول ہو گیا۔ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں میں ہر روز خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا۔  فیصل آباد الائیڈ اسپتال میں زیرعلاج ڈینگی کا مریض دم توڑ گیا۔ نواحی گاؤں 197 رب کے رہائشی  64 سالہ محمد حسین کو 26 ستمبر کو اسپتال لایا گیا تھا۔ لاہور میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آرمی چیف ، آزاد جموں و کشمیر ، مختلف ، تعلیمی اداروں ، طلباء، اساتذہ ، ملاقات

کشمیری بھائی بہنوں کے ساتھ ہیں، انہیں کبھ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۵:۴۴ شام ۵:۴۴ شام

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کشمیری بھائی بہنوں کے ساتھ ہیں، انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء، اساتذہ کی آئی ایس پی آر میں ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کے ارکان بھی ملاقات میں موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے کہا کشمیر جغرافیائی کا معاملہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سندھ ، مختلف ، شہروں ، نمرتا ، ہلاکت ، احتجاج

سندھ کے مختلف شہروں میں نمرتا کی ہلاکت کے...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۰۶ شام ۳:۰۶ شام

 لاڑکانہ (92 نیوز) سندھ کے مختلف شہروں میں نمرتا کی ہلاکت اور مبینہ قاتلوں کی عدم گرفتاری کےخلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے متاثرہ خاندان کو انصاف دلوانے کا مطالبہ کر دیا۔ لاڑکانہ کے آصفہ میڈیکل کالج میں طالبہ کی پراسرار ہلاکت کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا۔ تھرپارکر میں نمرتا کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے مظاہرے کیئے گئے۔ شہر بھر کے کاروباری مراکز بند رہے۔ تاجروں اور سول سوسائٹی کے سیکڑوں افراد نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ، وی سی اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ کھپرو میں طالبہ نمرتا کی موت کے ذمہ داروں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پنجاب مختلف شہروں تیز ہواؤں بارش

پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے سات...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۸:۰۶ دن ۸:۰۶ دن

لاہور (92 نیوز) کالے بادلوں نے صوبائی دارالحکومت کا رخ کر لیا۔ رات گئے ابرکرم برسنے سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔ لیسکو کے فیڈر ٹرپ کرنے سے متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی، جبکہ وزیراعلیٰ نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ لاہور میں رات گئے ابر کرم برسنے سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا اور  موسم خوشگوار ہو گیا۔ ساتھ ہی موسم کا حال بتانے والوں نے اگلے دو روز تک لاہور اور اس کے نواحی علاقوں میں میں وقفے وقفے سے بارشوں کی نوید سنا رکھی ہے۔ تیز بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی مختلف علاقوں پانی بحران شہری سڑکوں

کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران، ...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۵:۳۳ شام ۵:۳۳ شام

 کراچی (92 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران پیدا ہو گیا۔ دہلی کالونی اور شیر شاہ میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور صوبائی حکومت اور بلدیاتی نمائندوں کے خلاف نعرے بازی کی۔ دہلی کالونی میں پانی کی عدم فراہمی کے لئے مکینوں نے احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران سب میرین چورنگی سے پنجاب چورنگی تک سڑک ٹریفک کے لئے بند رہی۔ مظاہرین شریک شہریوں کا کہنا ہے نااہل انتظامیہ نے ان کے لئے پانی کا حصول بھی ناممکن بنا دیا۔ شیر شاہ پنکھا ہوٹل کے قریب پانی نہ ہونے پر مکین سڑک پر نکل آئے۔ مظاہرین … Read More

تازہ ترین ویڈیوز