Tag Archives: محمود خان ‏

مولانا فضل الرحمان ، خیبرپختونخوا ، گزرنے ، محمود خان

مولانا فضل الرحمان کو خیبرپختونخوا سے گز...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۵۶ شام ۵:۵۶ شام

 پشاور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا وہ مولانا فضل الرحمان کو خیبرپختونخوا سے گزرنے نہیں دیں گے اور وہ یہ کام کرکے دکھائیں گے۔ ایک طرف مولانا فضل الرحمان اسلام آباد روانگی کیلئے کنٹینر سجا رہے ہیں تو دوسری طرف وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ان کا راستہ روکنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ محمود خان  واضح الفاظ میں کہہ رہے ہیں کہ وہ کسی صورت جے یو آئی کو کے مارچ کو خیبرپختونخوا سے گزرنے نہیں دیں گے۔ اس کےساتھ ساتھ وزیراعلیٰ نے مولانا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہم نے دھرنا پانچ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اپر کوہستان میں گاڑی کھائی میں گرنے کا وا...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۴۴ شام ۲:۴۴ شام

 کوہستان (92 نیوز) اپر کوہستان میں گاڑی کھائی میں گرنے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا تو وزیر اعلیٰ خیبر پختنوخوا محمود خان جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 24 افراد کے لواحقین سے تعزیت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لئے پانچ پانچ لاکھ اور زخمیوں کے لئے ایک ایک لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے سڑک کی ناگفتہ بہہ حالت دیکھ کر اس کی تعمیر کے لئے فوری طور پر فیزیبیلیٹی رپورٹ تیار کرنے کا بھی اعلان کیا۔ گذشتہ دنوں گاڑی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کپتان ‏ سادگی ‏ سکیورٹی حصار ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ایئرپورٹ ‏ پروٹوکول کھلاڑیوں کے کپتان ‏ والہانہ استقبال ‏ وزرا ‏ پارٹی رہنما پھولوں کے ہار عام لوگ لاؤنج ‏ استقبال ‏ پارٹی کارکن ہٹو بچو ‏ خوشگوار حیرت ‏ کپتان کی سادگی ‏ عش عش ‏ ویلکم ‏ قریبی عزیز‏ جہانگیر ترین وفاقی وزیرشفقت محمود غلام سرور خان ‏ مبارکباد ‏ ‏ فردوس عاشق اعوان اعظم سواتی مراد سعید علی امین گنڈا پور علیم خان وزیر اعلیٰ کے پی ‏ محمود خان پرویز خٹک ‏ ڈھول کی تھاپ ‏ معاون خصوصی ‏ جوش وخروش ‏ جذبہ دیدنی ‏ پی ٹی آئی ‏ ووٹر ‏ دیانتدار قیادت

کپتان کی وطن واپسی پر سادگی ، کوئی سکیورٹ...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۶:۰۰ دن ۶:۰۰ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) امریکا کے کامیاب دورے سے واپسی پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی کپتان کی سادگی دیکھنے لائق تھی ، کوئی پروٹوکول تھا نہ ہی سکیورٹی حصار ۔ کھلاڑیوں کے کپتان کی وطن واپسی پر  والہانہ استقبال کیا گیا ،وزرا اور پارٹی رہنماؤں نے کپتان کو پھولوں کے ہارپہنائے، وزیراعظم عام لوگوں کی طرح لاؤنج سے باہرآئے، عمران خان کے استقبال کے لیے شہریوں اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ وزیر اعظم کے ائیرپورٹ سے باہر نکلنے پر نہ ہٹو بچو کی صدائیں آئیں نہ کوئی سکیورٹی حصار تھا ، اسلام آبادایئرپورٹ پر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعلی کے پی پشاور ‏ ‏92 نیوز محمود خان ‏ ضم شدہ اضلاع ‏ کامیاب انتخابات ‏ بائلی عوام پاک فوج ‏ فری اینڈ فیئر انتخابات ‏

وزیر اعلیٰ کے پی کی ضم شدہ اضلاع میں کامیا...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۳:۴۹ شام ۳:۴۹ شام

پشاور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضم شدہ اضلاع میں کامیاب انتخابات کے انعقاد پر قبائلی عوام، پاک فوج اور دیگر اداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع میں فری اینڈ فیئر انتخابات منعقد کرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ میں ضم شدہ اضلاع کے نمائندوں کو شامل کیا جائے گا۔ قبائلی اضلاع میں خیبر پختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں کے لئے تاریخ ساز انتخابات کے کامیاب انعقاد پر وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا نے نو منتخب نمائندوں کو مبارک باد پیش کی اور قبائلی عوام، پاک فوج اور الیکشن … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

شندور پولو فیسٹیول شندور ‏ ‏92 نیوز پولو گراؤنڈ ‏ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ‏ محمود خان ‏ بلند ترین پولو گراونڈ ‏ غذر ‏ لاسپور ‏

شندور پولو فیسٹیول شروع ہو گیا

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۵ دن ۱۰:۱۵ دن

شندور ( 92 نیوز) دنیا کے سب سے بلند پولو گراؤنڈ پر  شندور پولو فیسٹیول شروع ہوگیا ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ،پولو فیسٹول تین روز جاری رہے گا۔ دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں تین روزہ پولو فیسٹول شروع ہوگیا ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ افتتاحی میچ میں غذر کی ٹیم نےلاسپور کی ٹیم کو 7 کے مقابلے میں 8 گول سے  شکست دی ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا  محمود خان نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات  تقسیم کئے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

خیبرپختونخوا ‏ سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز ‏ او پی ڈیز کھل گئیں ‏ پشاور ‏ ‏92 نیوز مذاکرات کامیاب ‏ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم ‏ خیبرٹیچنگ اسپتال ‏ وزیراعلٰی ‏ محمود خان ‏ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز ‏ وزیراعلٰی ہاؤس ‏ وزیراطلاعات ‏ شوکت یوسفزئی وزیراعظم ‏ معاون خصوصی ‏ افتخار درانی ‏ سیکریٹری صحت

خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری اسپتالوں کی ...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۶ دن ۱۱:۲۶ دن

پشاور ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کھل گئیں۔ خیبرپختونخوا کے شہریوں کیلئے اچھی خبر  ہے کہ  حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم ہو گئی اور تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کھل گئیں ، تنازعات کے حل کیلئے فریقین کا دو کمیٹیاں بنانے پر اتفاق بھی ہوا۔ خیبرٹیچنگ اسپتال میں وزیرصحت کے گارڈ کے ہاتھوں ڈاکٹر پر تشدد کے واقعہ کے بعد شروع ہونے والا ڈاکٹروں کا احتجاج کا ڈراپ سین ہوگیا ، وزیراعلٰی محمود خان ہڑتالی ڈاکٹروں کے 17 رکنی کمیٹی کو ہڑتال ختم کرنے پرقائل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

نئے بلدیاتی نظام میں پہلے ویلیج کونسل کا الیکشن ہوگا، وزیر اعظم عمران خان ‏

نئے بلدیاتی نظام میں پہلے ویلیج کونسل کا ...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۵:۰۲ شام ۵:۰۲ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں پہلے ویلیج کونسل کا الیکشن ہوگا ، 40ارب روپے براہ راست گاؤں کے منتخب نمائندوں کو ملیں گے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے ہمراہ  سینئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب کا 57فیصد ترقیاتی بجٹ لاہور پر لگادیا گیا جس سے دوسرے شہر پیچھے رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں  شہروں میں براہ راست الیکشن ہوگا،میئر براہ راست منتخب ہو کر آئے گااور اپنی کابینہ لائے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز