Tag Archives: محصور

مقبوضہ کشمیر ، محصور ، پچھہتر ، روز

مقبوضہ کشمیر کو محصور ہوئے پچھہتر روز ہو ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۹ دن ۱۱:۴۹ دن

سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کو محصور ہوئے پچھہتر روز ہو گئے۔ بھارت کی بدترین ریاستی دہشتگردی بھی کشمیریوں کا حوصلہ پست کرنے میں ناکام ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی مزاحمتی یوتھ لیگ کی اپیل پر آج سری نگر میں اقوام متحدہ کے دفتر کی جانب مارچ کیا جائے گا جس میں کشمیریوں کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔ قابض انتظامیہ نے سری نگر میں دو روز قبل گرفتار کی گئی تیرہ کشمیری خواتین کو رہا کردیا ہے جن میں سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی ہمشیرہ اور صاحبزادی بھی شامل ہیں۔ ان خواتین کو میڈیا کے سامنے پیش نہ … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر ‏ ‏ کرفیو سرینگر ‏ ‏92 نیوز غذائی قلت

مقبوضہ وادی میں بدترین کرفیو کا آج 56 واں ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۸:۴۶ دن ۸:۴۶ دن

 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 56 روز ہو گئے۔ 80 لاکھ کشمیری گھروں میں محصور ہیں۔ جو باہر نکلتا ہے بھارتی قابض درندے ان پر گولیاں برسا دیتے ہیں۔ عمران خان کی تاریخی تقریر کے بعد بھارت بوکھلا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں۔ بھارت نے 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر ڈالا۔ دوسری طرف اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کی شاندار تقریر نے بھارت کے ہوش اڑا دیے۔ پردہ چاک ہونے پر بوکھلائے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔ پولیس وین سے لوگوں کی نقل و … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر ‏ سرینگر ‏ ‏92 نیوز

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 55 روز ہو گئے، 80 ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۵۱ شام ۲:۵۱ شام

 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 55 روز ہو گئے۔ 80 لاکھ کشمیری گھروں میں محصور ہیں۔ وادی کا چپہ چپہ بھارتی بندوقوں کی زد میں ہے۔ وادی میں بھارتی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ نڈر کشمیریوں کی جانب سے کرفیو  توڑ کر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد ہزاروں افراد سری نگر، بارامولا، اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں، صورا اور دوسرے اضلاع میں باہر نکل آئے۔ کشمیری مظاہرین نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس پر بھارتی سیکورٹی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس اور پیلٹ گن کی بارش کر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مسئلہ کشمیر ‏ ترک صدر عمران خان نیو یارک ‏ ‏92 نیوز ‏ وزیر اعظم ‏ متحدہ ‏ جنرل اسمبلی ‏ رجب طیب اردوان ‏ ٹویٹ ‏ مقبوضہ جموں و کشمیر ‏ محصور ‏ مسلم لیگ ن ‏ شہباز شریف ‏ ‏72سال ‏ حل طلب ‏ عالمی برادری ‏ جنوبی ایشیا ‏ جنگ ‏ مذاکرات ‏

مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھانے پر ترک صدر کے ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۴ شام ۱۲:۵۴ شام

نیو یارک ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھانے پر  ترک صدر  رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھانے پر ترک صدر کے مشکور ہیں، اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  مقبوضہ جموں و  کشمیر میں 80لاکھ افراد محصور ہیں ،اقوام متحدہ میں آواز اٹھانے پر رجب طیب اردوان  کا شکر گزار ہوں ۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی جنرل اسمبلی اجلاس میں مسئلہ کشمیر اٹھانے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

Remove term: فردوس عاشق اعوان فردوس عاشق اعوانRemove term: کشمیری کشمیریRemove term: عوام عوامRemove term: گھروں گھروںRemove term: ماہ ماہRemove term: محصور محصورRemove term: بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹیRemove term: کشمیر سیمینار کشمیر سیمینار

کشمیری عوام ایک ماہ سے گھروں میں محصور ہی...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۳۹ شام ۶:۳۹ شام

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیری عوام ایک ماہ سے گھروں میں محصور ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے لیے آواز کبھی بند نہیں ہوگی۔ اس بار چھ ستمبر کو کشمیر ڈیفنس ڈے کے طور بار منایا جائے گا۔ کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے۔ معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا تھا حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کرفیو کے باعث محصور کشمیریوں کی زندگیاں خ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۱۳ شام ۲:۱۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کرفیو کے باعث محصور کشمیریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا مقبوضہ کشمیر میں کرفیو تاحال برقرار، مکمل تالا بندی، مواصلاتی نظام بند، خوراک ادویات کی شدید قلت ہے۔ حریت قیادت اور ہزاروں معصوم پابند سلاسل ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا انسانی المیہ پیدا ہو چکا ہے۔ بھارت دوغلی پالیسی رکھتا ہے۔ بیرونی دنیا میں مسئلہ کشمیر کو دوطرفہ، ہندوستان میں یکطرفہ معاملہ کہتا ہے۔ بھارت کے کہنے سے زمینی حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔ ڈاکٹر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

جنت نظیر وادی کشمیر میں کرفیو کا 23 واں روز...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۳ شام ۱۲:۲۳ شام

 سرینگر (92 نیوز) جنت نظیر وادی کشمیر میں کرفیو کا 23 واں روز ہے۔ لاکھوں کشمیری گھروں میں محصور اور فاقوں پر مجبور ہیں۔ بھارت کشمیریوں کا جذبہ آزادی کم کرنے میں مسلسل ناکام ہے۔ میڈیا کا بلیک آؤٹ بھی مظلوم کشمیریوں کی داستان باہر آنے سے نہ روک سکا۔ بھارتی مظالم کے خلاف ڈاکٹر بھی چپ نہ رہ سکے۔ سری نگر کے ڈاکٹر عمر نے احتجاجی دھرنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرفیو اور بلیک آؤٹ سے سیکڑوں مریض متاثر ہو رہے ہیں جو بروقت علاج نہ ملنے پر مر جائیں گے۔ ڈاکٹر عمر کا دھرنا بھارتی فورسز … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرفیو کا مسلسل 13 ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۱۹ دن ۸:۱۹ دن

 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، کرفیو اور قید و بند کا مسلسل 13 واں روز ہے۔ گھروں میں محصور نہتے کشمیری فاقوں پر مجبور ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔ کشمیریوں کا مسلسل تیرہویں روز بھی بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔ جنت نظیر وادی دنیا کا سب سے بڑا قید خانہ بن چکی ہے۔ وادی کے چپہ چپہ پر بھارتی فورسز تعینات ہیں۔ مواصلاتی نظام بدستور بند ہیں۔ مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو نے اشیائے خوردونوش کی شدید قلت پیدا کر دی ہیں جبکہ ادویات بھی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

مقبوضہ کشمیر امریکی کانگریس واشنگٹن ‏ ‏92 نیوز ڈیمو کریٹک پارٹی تھامس آر سوزی وزیر خارجہ ‏ مائیک پومپیو ‏ نریندر مودی ‏

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا مسلسل 12 واں روز ...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱:۱۱ شام ۱:۱۱ شام

 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور پابندیوں کا مسلسل 12 واں روز  ہے۔ کشمیری بدستور گھروں میں محصور ہیں۔ اشیائے خورونوش کی شدید قلت ہے، لوگ فاقوں پر مجبور ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ریکارڈ توڑ ڈالے۔ مسلسل کرفیو کو بارواں روز ہو گیا ہے۔ مقبوضہ وادی دنیا کا سب سے بڑا قید خانہ بن چکی ہے۔ وادی کے چپہ چپہ پر بھارتی فورسز تعینات ہیں۔ مواصلاتی نظام کی بندش نے مظلوم کشمیریوں کا پوری دنیا سے رابطہ کاٹ دیا ہے۔ مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو نے اشیائے خوردونوش کی شدید … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

برطانیہ بجلی بریک ڈاؤن اندھیرے رپورٹس محصور

برطانیہ کے کئی علاقوں میں بجلی کا بڑا بری...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱:۵۴ شام ۱:۵۴ شام

لندن (92 نیوز) برطانیہ کے کئی علاقوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن پیدا ہو گیا۔ بجلی کی بندش سے ملک کے کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق دس لاکھ کے قریب افراد بریک ڈاؤن سے متاثر ہوئے۔ مِڈ لینڈز،انگلینڈ اور  ویلز میں بلیک آؤٹ رپورٹ ہوئے۔ کنگ کراس اور یوسٹن  اسٹیشن پر  سیکڑوں افراد محصور ہو کر رہ گئے۔ ٹرینوں کی آمد و رفت بھی معطل رہی ۔ نیوکاسل ایئر پورٹ بھی  اندھیرے میں ڈوب گیا۔ بہت سے علاقوں میں ٹریفک سگنلز نے کام کرنا چھوڑ دیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز