Tag Archives: متوقع

لندن ، نواز شریف ، علاج ، آج ، کنسلٹنٹ ، ملاقات ، متوقع

لندن میں نواز شریف کی علاج کے سلسلے میں آ...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۱۸ شام ۹:۱۸ شام

 لندن (92 نیوز) لندن میں نواز شریف کی علاج کے سلسلے میں آج کنسلٹنٹ سے ملاقات متوقع ہے۔ تھراپی کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ علاج کیلئے لندن میں موجود سابق وزیر اعظم نوازشریف آج مقامی کنسلٹنٹ سے ملاقات کرکے اپنی بیماری کی تشخیص کے حوالےسے تبادلہ خیال کریں گے۔ گزشتہ روز نوازشریف نے گائز اسپتال میں مختلف ٹیسٹ کرائے  جن کی رپورٹس آنے کے بعدعلاج کے بارے میں حتمی طور پر فیصلہ کیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان اور ان کے دونوں بیٹے بھی  کنسلٹنٹ کے ساتھ ملاقات اور مشاورت کے لیے جائیں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز

نوازشریف، دل کا ٹیسٹ، ٹروپ ٹی پازیٹو، لاہور، 92 نیوز

نوازشریف کی کل بیرون ملک روانگی متوقع

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۵ دن ۱۰:۱۵ دن

 لاہور (92 نیوز) نوازشریف کی کل بیرون ملک روانگی متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اتوار کی صبح برطانیہ جانیوالی 3 مختلف فلائٹس میں سے کسی ایک میں جا سکتے ہیں۔ تینوں فلائٹس اور پرائیوٹ طیارے کے حوالے سے انتظامات کر لیے گئے۔ ادھر نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ ہو گیا۔ ڈاکٹرز نے نوازشریف کو جلد از جلد لندن منتقل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ معاون خصوصی نعیم الحق کہتے ہیں کہ نواز شریف کا فوری علاج ہونا چاہیے، چاہتے ہیں وہ جلد صحت یاب ہو کر واپس آئیں۔ ذرائع کے مطابق … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیراعظم ، عمران خان ، سعودی عرب ، ایران ، ثالثی ، سرگرم، 13 اکتوبر ، دورہ ، ایران ، متوقع

عمران خان کل ایران، 15 اکتوبر کو سعودی عرب ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۰۹ دن ۸:۰۹ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کیلئے متحرک ہیں۔ عمران خان کل ایران اور 15 اکتوبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کی عالمی مصروفیات کے باعث کابینہ اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔ پاکستان نے سعودی عرب، ایران کشیدگی میں کمی کیلئے ثالثی کی کاوشیں تیز کر دیں۔ وزیراعظم عمران خان دوںوں ممالک کے مابین ثالثی کیلئے متحرک ہو گئے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم اتوار 13 اکتوبر کو دورہ ایران کا دورہ کریں گے۔ وہ ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے اہم ملاقات کرینگے۔ دورہ ایران کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز