Tag Archives: متحدہ عرب امارات ‏

متحدہ عرب امارات ‏ ابو ظہبی ‏ ‏92 نیوز عرب میڈیا ‏

متحدہ عرب امارات کا 2500 غیر ملکیوں کو مستق...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱:۱۸ شام ۱:۱۸ شام

ابو ظہبی ( 92 نیوز) متحدہ عرب امارات نے 2 ہزار 500 غیر ملکی دانشوروں، ڈاکٹروں اور سرمایہ کاروں کو مستقل رہائش دینے کا اعلان کردیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  2 ہزار 5 سو دانشوروں، سائنسدانوں اورسرمایہ کاروں کو مستقل رہائش دینے کا اعلان متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران  راشد المکتوم نے کیا۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا کہ سائنسدانوں،محققین اور سرمایہ کاروں کے پہلے گروپ  کو یو اے ای کا گولڈن پرمننٹ ریزیڈینس ملنے پر وہ بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام لوگوں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

متحدہ عرب امارات، بارش اور آندھی، ٹریفک کا نظام متاثر، شارجہ، 92 نیوز

متحدہ عرب امارات میں بارش اور آندھی، ٹری...

۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۸ شام ۱۰:۲۸ شام

شارجہ(92 نیوز) متحدہ عرب امارات میں موسم نے کروٹ بدلی، بارش اور آندھی کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا۔ فجیرا اور شارجہ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، فجیرا میں سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں۔بادلوں کی وجہ سے دن میں رات کے مناظر دیکھنے میں آئے۔ عرب میڈیا کے مطابق آندھی کی وجہ سے حادثات کی بھی اطلاعات ہیں،حکام نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

متحدہ عرب امارات مشیر قومی سلامتی ایران کا خفیہ دورہ دبئی ‏ ویب ڈیسک ‏ طحنون بن زاید

متحدہ عرب امارات کے مشیر قومی سلامتی کا ا...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۳ دن ۱۰:۲۳ دن

دبئی (ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کے مشیر قومی سلامتی طحنون بن زاید نے ایران کا خفیہ دورہ کیا ہے جس کا مقصد خلیج میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا بتایا جاتا ہے ۔ مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق خلیج میں بحران شروع ہونے کے بعد یہ اعلیٰ سطح پر ہونیوالا پہلا دورہ ہے ۔ طحنون بن زاید ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید کے بھائی ہیں۔ رواں سال کی ابتدا میں امارات کی بندرگاہ فجیرہ پر چار جہازوں پر حملے کے بعد امارات نے ایران کیساتھ مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ایران … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عمران خان ‏ عالمی رہنما‏ گلف نیوز دبئی نیٹ نیوز متحدہ عرب امارات

عمران خان عالمی رہنما،کشمیریوں کے سفیر ب...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱:۵۵ شام ۱:۵۵ شام

دبئی(نیٹ نیوز) متحدہ عرب امارات کے معتبر اخبار گلف نیوز نے وزیراعظم عمران خان کو ایک عالمی رہنما قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کشمیریوں کی آواز بن گئے ہیں۔ گلف نیوز لکھتا ہے کہ  عمران خان ایک پختہ ارادے کے آدمی ہیں اور جو کہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں، 1992 میں کرکٹ کا ورلڈ کپ جیتنے اور پاکستان کا پہلا کینسر کا ہسپتال بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر کے انہوں نے پختہ عزم ہونے کا ثبوت دیا۔ سیاسی سفر شروع کیا تو پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا خواب آنکھوں میں سجایا۔ جریدے کے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آرمی چیف سعودی عرب متحدہ عرب امارات راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز

آرمی چیف سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امار...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۰۹ شام ۲:۰۹ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے  سعودی عرب اور متحدہ عرب امرات کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی  ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت  باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ  پاکتان کو سعودیہ اور امارات  کیساتھ خصوصی تذویراتی اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام میں کلیدی  کردار کا حامل ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

چیئرمین سینیٹ نے متحدہ عرب امارات کا سرکا...

۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۱۹ دن ۸:۱۹ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین سینیٹ نے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ منسوخ کر دیا۔ طے شدہ دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ بھارتی وزیر اعظم کے حالیہ دورے کے پس منظر میں کیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے  پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپورحمایت کرتا ہے۔ مودی حکومت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہاء کر دی گئی۔ متحدہ عرب امارات کا دورہ پاکستانی قوم اور کشمیری ماؤں، بہنوں اور بزرگوں کی دل آزاری کا سبب بنے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز

متحدہ عرب امارات ‏ یمن ‏ فوجی ‏ ریاض ‏ ‏92 نیوز

متحدہ عرب امارات کا یمن میں تعینات فوجی ک...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۸ دن ۱۱:۰۸ دن

ریاض ( 92 نیوز) متحدہ عرب امارات نے جنگ زدہ یمن میں تعینات  اپنے فوجیوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات حکام کا کہنا ہے کہ وہ  ملٹری فرسٹ سے پیس فرسٹ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ حکام نے واضح کیا کہ وہ یمن میں فوجیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ اتحادیوں، خاص کر سعودی عرب سے بات چیت کے بعد کر رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات حکام نے یہ بھی بتایا کہ  وہ  یمن سے فوجی اس لیے واپس بلا رہے ہیں کیونکہ انہیں حدیدہ کی صورتحال کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

تیل ‏ متحدہ عرب امارات ابوظہبی ‏ ‏92 نیوز ‏ وزیر خارجہ ‏ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان ‏ غیر ملکی میڈیا ‏

تیل ٹینکروں پر ہونیوالے حملوں کا الزام ای...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۹ دن ۱۰:۵۹ دن

ابوظہبی ( 92 نیوز ) متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا کہنا ہے کہ تیل ٹینکروں پر ہونے والے حملوں کا الزام ایران پر نہیں لگایا جا سکتا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے ماسکو میں روسی وزیر خارجہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تیل ٹینکرں پر حملوں کے ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی ملک کے پاس واضح ثبوت ہیں تو انٹرنیشنل کمیونٹی انہیں اہمیت دے گی لیکن ایسی انفارمیشن واضح، درست، سائنسی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

ایران امریکی صدر نیو یارک ‏ ‏92 نیوز مشرق وسطیٰ وزیرخارجہ ‏ مائیک پومپیو متحدہ عرب امارات ‏ انورقرقاش ‏

ایران سے جنگ نہیں چاہتے ، امریکی صدر

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۴:۳۱ شام ۴:۳۱ شام

نیو یارک ( 92 نیوز) مشرق وسطیٰ میں کشیدگی  کے خاتمے کیلئےامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ،وزیرخارجہ مائیک پومپیواور متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ انورقرقاش نےمذاکرات کی بات کی  ہے ، ٹرمپ کہتے ہیں وہ ایران سے جنگ نہیں چاہتے، پومپیو کہتے ہیں واشنگٹن مذاکرات کیلئے تیارہے۔ ایک ٹی وی پروگرام سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے عمان کے ذریعے  تہران کوکوئی پیغام نہیں بھیجا، ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران سے جنگ نہیں  چاہتے،انہوں نے کہا ایٹمی ڈیل  ہوگی مگر وہ ایران کو ایٹم بم نہیں بنانے دیں گے۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

امریکاایران ‏ جرمن وزیرخارجہ ‏ تہران ‏ ‏92 نیوز ہائیکو ماس ‏ عراق اردن ‏ متحدہ عرب امارات ‏ واشنگٹن ‏

امریکاایران کشیدگی،جرمن وزیرخارجہ تہران...

۰۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۷ دن ۱۱:۵۷ دن

تہران (92 نیوز) امریکاایران کشیدگی میں کمی لانے کیلئے جرمنی نے کوششیں تیز کر دیں ،  جرمن وزیرخارجہ تین ممالک کے دورے کے بعد تہران پہنچ گئے۔ امریکاایران کشیدگی کے خاتمے کے لئے جرمن وزیرخارجہ ہائیکو ماس تہران پہنچے جہاں اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ رپورٹس کے مطابق ہائیکو ماس ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیرخارجہ جوادظریف سے ملاقاتیں کریں گے اس دوران امریکا ایران کشیدگی اور مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال  پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ رپورٹس کے مطابق ہائیکو ماس کے اس دورے کا مقصد ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین ہونےوالی ڈیل کا تحفظ بھی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

یو اے ای وزیراعظم ‏ گولڈ ن کارڈ اسکیم ‏ جدہ ‏ ‏92 نیوز متحدہ عرب امارات ‏ شیخ محمد بن راشد المکتوم ‏ سرمایہ کار آرٹسٹ سائنسدان انجینئرز ڈاکٹرز محقق اور ذہین طلبا

یو اے ای کے وزیراعظم نے گولڈ کارڈ اسکیم کو...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۰ دن ۱۱:۴۰ دن

جدہ ( 92 نیوز) یو اے ای کے وزیراعظم  حاکم دبئی  شیخ محمد بن راشد المکتوم نے گولڈن کارڈ اسکیم کو باقاعدہ لانچ کردیا۔ متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور یو اے ای کی ترقی میں کردار ادا کرنے والوں کے لئے اپنے دروازے کھول دئیے،  یواے ای حکومت  مستقل سکونت کیلئے کو گولڈن کارڈ دے  گی۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم  شیخ محمد بن راشد المکتوم نے گولڈن کارڈ اسکیم کا باقاعدہ اجرا کر دیا، اسکیم سے سرمایہ کار، آرٹسٹ، سائنسدان، انجینئرز، ڈاکٹرز، محقق اور ذہین طلبا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ امیر دبئی کا کہنا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

دبئی ‏ فرمانروا ‏ محمد بن راشد المختوم ‏ ‏92 نیوز متحدہ عرب امارات

دبئی کے فرمانروا محمد بن راشد المختوم کے ...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۲ دن ۱۱:۴۲ دن

دبئی ( 92 نیوز) دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المختوم کے تین صاحبزادے رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے، شیخ راشد نے نظم کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے فرمانروا  شیخ  محمد بن راشد المختوم کے بیٹوں شیخ ہمدان بن محمد، شیخ مختوم بن محمد اور شیخ احمد بن محمد کی ایک ہی دن میں شادی ہو گئی۔ تینوں سگے بھائی ہیں،تقریب کا انعقاد اسلامی طریقے سے کیا گیا۔ شیخ  محمد بن راشد  نے اپنے بیٹوں کی شادی پرخوشی کا اظہار سوشل میڈیا پر ایک نظم شیئر کر … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

متحدہ عرب امارات نے سرمایہ کاروں کیلئے نیا ویزا جاری کردیا

متحدہ عرب امارات نے سرمایہ کاروں کیلئے نی...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۱ دن ۱۰:۳۱ دن

جدہ ( 92 نیوز) متحدہ عرب امارات نےسرمایہ کاروں کیلئےایک نیا ویزا جاری کردیا   ، ملٹی پل ویزا کی میعاد 6 ماہ ہو گی ۔ متحدہ عرب امارات  میں سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کی آسانی کیلئے اماراتی حکام نے ملٹی پل ویزا متعارف کروادیاجس کی میعاد چھ ماہ ہوگی۔ امیگریشن حکام کےمطابق یہ ویزا یوا ے ای ( یونائیٹڈ عرب امارات ) میں سرمایہ کاری کےخواہش مندافراد،پروفیشنل اورباصلاحیت طلباکوجاری کیا جائے گا۔ یہ ویزا صرف وہی شخص حاصل کرسکیں گےجو5 اور 10 سال کے ویزاکی شرائط پر پورا اترتے ہوں گے۔ متحدہ عرب امارات نے سیاحت کے میدان میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ کے قریب چار تجارتی بحری جہازوں پر حملہ ‏

متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ کے قریب چار ت...

۰۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۱ دن ۱۰:۰۱ دن

جدہ ( 92 نیوز) متحدہ عرب امارات کی فجیرہ بندرگاہ کےقریب چارتجارتی بحری جہازوں پرحملہ ہواہے۔اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق اس واقعہ میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ متحدہ عرب امارات کے وزارت خارجہ کےمطابق متعلقہ حکام مقامی اوربین الاقوامی اداروں کےتعاون سےواقعےکی تحقیقات کر رہے ہیں۔ بیان میں کہاگیاہےکہ تخریب کاری کی اس کارروائی میں کوئی ہلاکت ہوئی ہےاورنہ ہی کوئی شخص زخمی ہواہے جبکہ متاثرہ جہازوں سے کسی قسم کے خطرناک مواد یا ایندھن کا اخراج بھی نہیں ہوا۔ وزارت خارجہ کاکہنا ہے کہ آبی ٹریفک پر حملہ خطرناک پیشرفت ہے،عالمی برادری اس حوالے سے اپنی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسد عمر

مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکلنے کی بات نہی...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۸:۳۳ شام ۸:۳۳ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکلنے کی بات نہیں کی  ، خبریں غلط ہیں ۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے اسلام آباد میں اپنے حلقے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں  عوام نے مسائل کے انبار لگا دیے۔ انہوں نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ، میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  مہنگائی کی وجہ سے عوام کی چیخیں نکلنے والی بات نہیں کی مجھ سے منسوب خبر غلط ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کسی ملک کو ادھار تیل … Read More

تازہ ترین ویڈیوز